Water & Sanitation Services Company Mardan

Water & Sanitation Services Company Mardan WSSC - Mardan, owned by the Government of KP and registered under section 42 of Companies Ordinance takes care of Water Supply, Waste Water & Solid Waste.

چیف ایگزیکٹیو آفیسر  انجینئر عادل نواز نے چھٹی کے روز بھی فیلڈ میں جاری صفائی و نکاسیٔ آب کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہو...
26/08/2026

چیف ایگزیکٹیو آفیسر انجینئر عادل نواز نے چھٹی کے روز بھی فیلڈ میں جاری صفائی و نکاسیٔ آب کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مل بائی پاس روڈ پر نالیوں کی صفائی کے کام کا معائنہ کیا، جبکہ نیو اڈہ ٹیوب ویل پر وولٹیج اور عملے کی حاضری بھی چیک کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں سے ملاقاتیں کیں، ان کے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو ان کے فوری ازالے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں


Local Government Elections & Rural Development Department KP
Engr Adil Nawaz
Government of Pakistan
Directorate General Information & PRs, KP
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner Mardan
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
fans

26/08/2026

بارہ ربیع الاول کے موقع پر جلوس والے شرکاء کو ڈبلیو ایس ایس سی ایم کی جانب سے پینے کا صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔


Local Government Elections & Rural Development Department KP
Engr Adil Nawaz
Government of Pakistan
Directorate General Information & PRs, KP
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner Mardan
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
fans

26/08/2026

بارہ ربیع الاول کے موقع پر جلوس والے راستوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ جلوس کے شرکاء کے لئے صاف پانی کا انتظام بھی کیا گیا۔

Local Government Elections & Rural Development Department KP
Government of Pakistan
Directorate General Information & PRs, KP
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner Mardan
Engr Adil Nawaz
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
fans

مرکزی تنظیم تاجران ظاہر شاہ گروپ کے نمائندوں کے ساتھ ڈبلیو ایس ایس سی ایم کی جانب سے فراہم کی جانے والی مختلف خدمات کے ع...
25/08/2026

مرکزی تنظیم تاجران ظاہر شاہ گروپ کے نمائندوں کے ساتھ ڈبلیو ایس ایس سی ایم کی جانب سے فراہم کی جانے والی مختلف خدمات کے عوض سروس چارجز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں جنرل منیجر محمد خلیل اکبر نے تاجران کے نمائندوں کو شہر میں صفائی ستھرائی کے لیے کمپنی کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ شہر کی صفائی کو بہتر بنانے میں کمپنی کا ساتھ دیں اور اپنے سروس چارجز کے بل بروقت جمع کروائیں۔

جنرل منیجر نے بتایا کہ ڈبلیو ایس ایس سی ایم کی جانب سے شہر میں دو شفٹوں میں صفائی کا عمل جاری ہے، جبکہ نالیوں کی صفائی کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نمازِ فجر کے فوراً بعد شہر کی صفائی کا عمل شروع کیا جاتا ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے تاجران سے اپیل کی کہ وہ صفائی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے کمپنی کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، دکانوں اور کاروباری مراکز کا کچرا مقررہ طریقہ کار کے مطابق تلف کریں اور اپنے واجبات بروقت ادا کریں۔

اس موقع پر مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ اور چیمبر کے صدر حاجی محمد اویس نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔


Local Government Elections & Rural Development Department KP
Engr Adil Nawaz
Government of Pakistan
Directorate General Information & PRs, KP
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner Mardan
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Mardan Chamber Mcci
fans

ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر انجنئیر عادل نواز کے ساتھ پاکستان انجینئرنگ کونسل (PEC) کے انڈرگریجویٹ ٹرینی...
25/08/2026

ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر انجنئیر عادل نواز کے ساتھ
پاکستان انجینئرنگ کونسل (PEC) کے انڈرگریجویٹ ٹرینی انجینئرز نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ٹرینی انجینئرز نے ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے مختلف شعبہ جات میں کام کے دوران حاصل کیے گئے عملی ہنر، علم اور تجربے سے متعلق بریفنگ بھی دی۔


Local Government Elections & Rural Development Department KP
Engr Adil Nawaz
Government of Pakistan
Directorate General Information & PRs, KP
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner Mardan
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
fans

ڈپٹی منیجر اکرام اللہ صبح سویرے فیلڈ میں سٹاف کی حاضری چیک کر رہے ہیں       Local Government Elections & Rural Developme...
25/08/2026

ڈپٹی منیجر اکرام اللہ صبح سویرے فیلڈ میں سٹاف کی حاضری چیک کر رہے ہیں


Local Government Elections & Rural Development Department KP
Engr Adil Nawaz
Government of Pakistan
Directorate General Information & PRs, KP
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner Mardan
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
fans

WSSCM مردان کی صفائی کے مثالی اقدام پر اظہارِ تشکرالسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہمیں واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی مردا...
25/08/2026

WSSCM مردان کی صفائی کے مثالی اقدام پر اظہارِ تشکر
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی مردان (WSSCM) کے تمام افسران اور اہلکاروں کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ ہماری ایک معمولی سی گزارش پر فوری توجہ دیتے ہوئے ہمارے بازار اور ملحقہ محلوں کی صفائی کا عملی طور پر اہتمام کیا گیا۔
میں خصوصی طور پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر انجینئر عادل نواز خلیل خان صاحب اور سپروائزر امان گل صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آ کر پورے بازار کی صفائی کروائی۔ ان کی یہ عملی کوشش قابلِ تحسین ہے اور اس سے یہ احساس پیدا ہوتا ہے کہ متعلقہ ادارے عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ ہیں۔
اس موقع پر اگر میں ساجد خان کا ذکر نہ کروں تو یہ بھی ناانصافی ہوگی۔ ساجد خان ایک محنتی، ایماندار اور ذمہ دار نوجوان ہیں جو ہمارے فون پر مسئلے کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور حتیٰ الامکان فوری کارروائی کی کوشش کرتے ہیں۔ اسی طرح ہمارے علاقے کے سپروائزر اکرام صاحب بھی ایک اچھے اور تعاون کرنے والے انسان ہیں، جن کی خدمات کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
تاہم ہماری میرافضل خان بازار کے لیے اب بھی ایک اضافی بیلدار کی ضرورت ہے، کیونکہ موجودہ عملے کے لیے بازار اور محلوں دونوں کی صفائی کو مسلسل بہتر معیار پر برقرار رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر مردان واصف الرحمن صاحب نے بھی تعاون اور وعدے کی یقین دہانی کرائی ہے، جبکہ خلیل خان صاحب کی طرف سے بھی اس مسئلے کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ان شاء اللہ اس ضرورت کو بھی جلد پورا کیا جائے گا۔
ہم WSSCM مردان کے ساتھ تعاون اور رابطے کو جاری رکھیں گے۔ ہمارا مقصد کسی پر تنقید کرنا نہیں بلکہ اپنے شہر اور اپنے لوگوں کے لیے بہتر سہولیات کا حصول ہے۔
مردان ہمارا شہر ہے، مردان کے عوام ہمارے اپنے ہیں، اور مردان کی ترقی، خوشحالی اور صفائی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ہم ان شاء اللہ شہر کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے WSSCM اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔
آخر میں ایک مرتبہ پھر WSSCM مردان کے CEO انجینئر عادل نواز خلیل خان، سپروائزر امان گل، ساجد خان، اکرام صاحب اور پوری صفائی ٹیم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہماری گزارش پر عملی قدم اٹھایا۔
اللہ تعالیٰ سب کو عوام کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارے پیارے شہر مردان کو مزید صاف، خوبصورت، ترقی یافتہ اور خوشحال بنائے۔
Divisonal president Ghulam Habib salarzai
شکریہ
پاکستان زندہ باد، مردان پائندہ باد۔

Local Government Elections & Rural Development Department KP
Engr Adil Nawaz
Government of Pakistan
Directorate General Information & PRs, KP
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner Mardan
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
fans

ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے ڈپٹی منیجر سید وقار علی شاہ نے شام گنج اور بکٹ گنج میں KPCIP منصوبے کے تحت جاری واٹر سپلائی لائن...
25/08/2026

ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے ڈپٹی منیجر سید وقار علی شاہ نے شام گنج اور بکٹ گنج میں KPCIP منصوبے کے تحت جاری واٹر سپلائی لائن کی تبدیلی اور تنصیب کے کام کا موقع پر جائزہ لیا۔

اس موقع پر جاری کام کی پیش رفت، معیار اور رفتار کا معائنہ کیا گیا۔ منصوبے کا بنیادی مقصد شہریوں کو صاف، محفوظ اور بلا تعطل پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا اور واٹر سپلائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔


Local Government Elections & Rural Development Department KP
Engr Adil Nawaz
Government of Pakistan
Directorate General Information & PRs, KP
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner Mardan
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
fans

25/08/2026

ڈبلیو ایس ایس سی ایم کی جانب سے شہری علاقوں میں نکاسی آب میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا رہا ہے ۔


Local Government Elections & Rural Development Department KP
Engr Adil Nawaz
Government of Pakistan
fans
Directorate General Information & PRs, KP
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner Mardan
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa

25/08/2026

ٹی ایم اے کالونی مردان، کاروان روڈ محلہ حاجی آباد اور محلہ شیر خان کالونی میں شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے پر انہوں نے ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے اقدامات کو سراہا۔
مزید دیکھئے اس ویڈیو میں


Local Government Elections & Rural Development Department KP
Engr Adil Nawaz
Directorate General Information & PRs, KP
Government of Pakistan
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner Mardan
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa

Address

Near New Police Lines Mayar Road Mardan
Mardan
23200

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Water & Sanitation Services Company Mardan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Water & Sanitation Services Company Mardan:

Shortcuts

Share