30/07/2026
🟥پختونخوا عملاً لاوارث، عوام دہشتگردوں کے رحم و کرم پر ہیں، حکمران اقتدار کی سیاست میں مگن ہیں، ایمل ولی خان
🟥صرف گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پختونخوا میں چار مختلف دہشت گرد حملے ہوئے
🟥عام عوام سمیت درجن سے زائد پولیس اہلکار شہید ہوئے لیکن حکمرانوں کے پاس مذمتی بیانات کے سوا کچھ نہیں
🟥حکمرانوں کا کام صرف مذمت کرنا نہیں بلکہ عملی اقدامات کرنا ہوتا ہے
🟥ناکام ریاستی پالیسیوں اور حکمرانوں کی نااہلی کی قیمت پختونخوا کے عوام اور پولیس فورس ادا کررہی ہے
🟥عوامی نیشنل پارٹی سوات، ہنگو اور پشاور میں پولیس جبکہ وزیرستان میں مسجد پر کواڈ کاپٹر حملے کی شدید مذمت کرتی ہے
🟥واقعات میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں
🟥یہ تمام واقعات ثبوت ہیں کہ ریاست اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے
🟥بدقسمتی سے پختونخوا حکومت ایک سزا یافتہ قیدی کی رہائی کے لیے جلسے جلوسوں میں مصروف ہے
🟥وفاقی حکومت کی تمام تر توجہ کشمیر کے انتخابات میں دھاندلی پر مرکوز ہے
🟥پختونخوا اور بلوچستان کے عوام بدامنی کی آگ میں جل رہے ہیں، روزانہ جنازے اٹھ رہے ہیں
🟥اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھےبے حس لوگ اپنی اپنی سیاسی ترجیحات بچانے میں لگے ہوئے ہیں
🟥دہشت گردی کے خلاف واضح ریاستی پالیسی نہ ہونے کی سزا آج پختونخوا اور بلوچستان کے عوام بھگت رہے ہیں
🟥حکمرانوں کی نااہلی، بے حسی اور غیر سنجیدگی نے دہشت گردوں کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع دیا ہے
🟥پرائے مفادات کیلئے پختونخوا اور بلوچستان کو قربان کیا جارہا ہے، اگر ریاست نے اب بھی اپنی ذمہ داری پوری نہ کی تو حالات مزید سنگین ہوں گے
🟥دہشت گردی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کا موقف روز اول سے بالکل واضح ہے، اس سرزمین پر قبضے کے ہر خواب کے سامنے پہلی دیوار عوامی نیشنل پارٹی ہے
🟥واضح کرتے ہیں کہ ہم نہ ماضی میں دہشت گردی کے سامنے جھکے تھے، نہ آج جھکیں گے۔ امن، جمہوریت اور پختون وطن کے دفاع کی جدوجہد ہر قیمت پر جاری رہے گی
|