02/09/2026
مردان: ڈی آر سی شیرگڑھ کے چیئرمین اور نائب چیئرمین کا انتخاب مکمل.
تفصیلات:
ڈی پی او مسعود احمد کی ہدایات پر ڈی ایس پی شیرگڑھ سرکل کی نگرانی میں ڈی آر سی شیرگڑھ کے ممبران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سلیکشن کے عمل کے ذریعے آصف خان کو چیئرمین جبکہ محمد شاہد کو نائب چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔
ڈی آر سی ممبران نے نومنتخب چیئرمین اور نائب چیئرمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ عوام کے باہمی تنازعات کے پرامن حل، افہام و تفہیم اور صلح صفائی کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔