PTI Mardan

PTI Mardan Up-to-date News Information Developments & Upcoming Activities in Mardan. PTI Mardan Official account, managed by PTI Social Media Team KP Verified

چیئرمین عمران خان کے وژن کے تحت ضلع مردان میں علاقائی رابطوں، سفری سہولیات اور جدید انفراسٹرکچر کے فروغ کیلئے وزیراعلیٰ ...
23/05/2026

چیئرمین عمران خان کے وژن کے تحت ضلع مردان میں علاقائی رابطوں، سفری سہولیات اور جدید انفراسٹرکچر کے فروغ کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا ایک اور اہم اقدام!

مردان کاٹلنگ روڈ ڈوئلائزیشن منصوبے کیلئے 200 ملین روپے کے اضافی فنڈز جاری کر دیے گئے۔ اضافی فنڈز کی بروقت فراہمی سے تعمیراتی کام میں تیزی، منصوبے میں تاخیر سے بچاؤ اور شہریوں کیلئے بہتر و محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

سابق صوبائی مشیرِ صحت و رکنِ صوبائی اسمبلی احتشام علی ایڈووکیٹ کی خصوصی فنڈ سے لوندخوڑ بائی پاس روڈ کا باضابطہ افتتاح کر...
23/05/2026

سابق صوبائی مشیرِ صحت و رکنِ صوبائی اسمبلی احتشام علی ایڈووکیٹ کی خصوصی فنڈ سے لوندخوڑ بائی پاس روڈ کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔
اس موقع پر اراکین قومی اسمبلی انجینئر علی محمد خان ایڈوکیٹ، مجاہد علی خان، ضلعی زکوٰۃ کمیٹی چیئرمین ملک جہانزیب خان ، انجینئر عادل نواز خان اور پاکستان تحریک انصاف کے تنظیمی عہدیدارن و کارکنان سمیت اہل علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔

یہ اہم منصوبہ علاقے کی ترقی، ٹریفک کے مسائل کے حل اور عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔ بائی پاس روڈ کی تکمیل سے نہ صرف آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ لوندخوڑ کی تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

22/05/2026

پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام ، مہنگائ ، بدترین لوڈ شیڈنگ، اور بانی چیئرمین عمران خان کی رہائ کے حق میں مردان پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی سے ایم پی اے امیر فرزند خان کا خطاب

جس ملک میں آئین اور انصاف نہ ہو، وہاں خاموشی جرم ہے۔ رونے دھونے یا علامتی احتجاج سے اب کچھ نہیں ہوگا، اب ہمیں اپنے لیڈر کی طرح کمر کس کر باہر نکلنا ہوگا۔
ہمیں حق مانگنا نہیں، چھیننا آتا ہے۔ عمران خان نے ہمارے مستقبل کے لیے شہنشاہوں جیسی زندگی چھوڑ کر جیل کی تنہائی قبول کی۔
اب فیصلہ کن وقت ہے! اگر کپتان ہمارے لیے جیل کی سختیاں جھیل رہا ہے، تو یہ پختونخوا جو کپتان کا گڑھ ہے خاموش نہیں بیٹھے گا۔
ہمیں لاکھوں کی تعداد میں نکلنا ہوگا اور ہمارا اگلا پڑاؤ اسلام آباد ہوگا اب کوئی ہمیں نہیں روک سکتا!

22/05/2026

پاکستان تحریک انصاف کے زیرِ اہتمام مہنگائی، بدترین لوڈشیڈنگ اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے حق میں مردان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین سے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے بہبودِ آبادی طفیل انجم، رکن صوبائی اسمبلی امیر فرزند خان، ضلعی صدر ایاز صافی، جنرل سیکرٹری شاہد آفریدی، تحصیل صدر جہانزیب خان، جنرل سیکرٹری بخشاد کشمیری اور سیکرٹری اطلاعات ریاض الرحمان نے خطاب کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کے طوفان سے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ لوگ دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں جبکہ بجلی اور سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔ آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر مزید بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پاکستان کی خودمختاری اور امریکی غلامی کے خلاف آواز بلند کی، جس کی پاداش میں انہیں ناحق جیل میں رکھا گیا ہے۔

مقررین نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو فوری طور پر رہا کیا جائے، انہیں اپنی مرضی کے ڈاکٹروں سے علاج و معالجے کی سہولت فراہم کی جائے اور اہلِ خانہ سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

تحریک تحفظ ائین پاکستان کی جانب سے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اور لاقانونیت اور ظلم کے خلاف  ...
22/05/2026

تحریک تحفظ ائین پاکستان کی جانب سے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اور لاقانونیت اور ظلم کے خلاف خیبرپختونخواہ بھر کے پریس کلبوں کے سامنے پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔۔۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی خصوصی ہدایات پر ممبر صوبائی اسمبلی امیر فرزند خان نے اپنے حلقے پی کے 56 میں عمرا...
22/05/2026

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی خصوصی ہدایات پر ممبر صوبائی اسمبلی امیر فرزند خان نے اپنے حلقے پی کے 56 میں عمران خان رہائی امن تحریک کی رجسٹریشن مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

​بانی چیئرمین عمران خان کے نظریے، ان کی پرامن جدوجہد اور حقیقی آزادی کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لیے حلقے میں رجسٹریشن کا سلسلہ پورے جوش و جذبے اور مہم جوئی کے ساتھ تیزی سے جاری ہے۔

​اس موقع پر حلقے کے عوام کے نام ایک جوشیلا اور خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے ایم پی اے امیر فرزند خان کا کہنا تھا کہ ہماری یہ جدوجہد صرف ایک مہم نہیں، بلکہ ملک میں قانون کی بالادستی اور کپتان کی جلد از جلد رہائی کے لیے عوام کے اٹل عزم کا نام ہے۔ گڑھی کپورہ اور مردان کا بچہ بچہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے، اور ہم حلقے کے ہر فرد کو اس پرامن تحریک کا حصہ بننے کے لیے دعوت دیتے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی ہدایت پر صوبائی حکومت میں وزراء، مشیروں اور معاونینِ خصوصی کو مختلف محکم...
21/05/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی ہدایت پر صوبائی حکومت میں وزراء، مشیروں اور معاونینِ خصوصی کو مختلف محکموں کی ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں۔

صوبائی وزراء کو تفویض کردہ محکمے

🔹نذیر احمد عباسی: محکمہ توانائی و بجلی
🔹شکیل احمد: محکمہ مواصلات و تعمیرات
🔹محمد عارف: محکمہ معدنیات
🔹طارق محمود آریانی: محکمہ ریونیو و اسٹیٹ
شفیع اللہ جان: محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ

مشیروں کو تفویض کردہ محکمے:
🔹پیر مصور خان غازی: محکمہ موسمیاتی تبدیلی، جنگلات، ماحولیات و جنگلی حیات
🔹لیاقت خان: محکمہ زکوٰۃ، عشر، سماجی بہبود، خصوصی تعلیم و خواتین بااختیاری
🔹ہمایوں خان: محکمہ صنعت و تجارت
🔹میاں محمد عمر: محکمہ زراعت

معاونینِ خصوصی کو تفویض کردہ محکمے
🔹طارق سعید: محکمہ داخلہ و قبائلی امور
🔹محمد عثمان: ٹیکنیکل ایجوکیشن و ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی
🔹طفیل انجم: محکمہ بہبودِ آبادی
🔹افتخار اللہ جان: محکمہ جیل خانہ جات
🔹سمیع اللہ خان: محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ
🔹ملک عادل اقبال: محکمہ ثقافت، سیاحت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر
🔹محمد خورشید: محکمہ لائیوسٹاک، فشریز و کوآپریٹو
🔹محمد اسرار: محکمہ خوراک

20/05/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی خیبرپختونخوا ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس .

18/05/2026

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سُہیل آفریدی کا صوبائی اسمبلی میں گندم پر پابندی اور سی این جی کی بندش کے معاملے پر اجلاس کے بعد گورنر اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی ہدایت پر صوبائی کابینہ میں نئے وزراء، مشیران اور معاونینِ خصوصی کی شمولیت...
17/05/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی ہدایت پر صوبائی کابینہ میں نئے وزراء، مشیران اور معاونینِ خصوصی کی شمولیت!

نومنتخب وزراء نے گورنر ہاؤس پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا سے اپنے عہدوں کا باقاعدہ حلف اٹھا لیا۔

حلف لینے والے وزراء میں:
1۔ شکیل خان
2۔ عارف احمدزئی
3۔ شفیع جان
4۔ طارق آریانی اور
5۔ نذیر عباسی شامل ہیں۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی، اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی، صوبائی وزراء، مشیران، معاون خصوصی، اراکینِ صوبائی اسمبلی اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

صوبائی کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء، مشیران اور معاونینِ خصوصی کے محکموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Address

Mardan
23200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PTI Mardan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to PTI Mardan:

Share