25/07/2026
"پاک صاف و شفاف خیبرپختونخوا مہم" کے تحت ویلج کونسل گڑھی دولتزئی 1 کا صفائی عملہ مختلف محلہ جات میں صفائی کے فرائض انجام دیتا رہا۔
اس دوران گلیوں، راستوں اور نالیوں سے کوڑا کرکٹ، مٹی، کیچڑ، پلاسٹک اور دیگر آلودہ مواد کو ہٹا کر صفائی کی گئی، جبکہ نکاسیٔ آب میں حائل رکاوٹوں کو بھی دور کیا گیا تاکہ عوام کو صاف، محفوظ اور صحت مند ماحول میسر آ سکے۔
یہ ویڈیو مختلف محلہ جات میں انجام دیے گئے صفائی کے کاموں کی جھلک پیش کرتی ہے، جو عوامی سہولت اور ماحول کی بہتری کے لیے مسلسل جاری ہیں۔
تحصیل گڑھی کپورہ، ضلع مردان