26/08/2026
12 ربیع الاول کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مردان کے زیرِ اہتمام سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد۔
مردان: 12 ربیع الاول کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مردان کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مردان میں سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
طلبہ نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ قرأت کے مقابلے میں شرکاء نے خوش الحانی کے ساتھ تلاوتِ کلامِ پاک پیش کی، جبکہ نعت خوانی کے مقابلے میں حضور اکرم ﷺ سے عقیدت و محبت کا اظہار خوبصورت انداز میں کیا گیا۔
اس موقع پر مقررین نے سیرتِ طیبہ ﷺ کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ حضور اکرم ﷺ کی زندگی کو اپنا عملی نمونہ بنائیں اور معاشرے میں محبت، امن، بھائی چارے اور اخلاقی اقدار کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
Directorate of Youth Affairs KP Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa @