GPS Sarobi Katlang - Mardan

GPS Sarobi Katlang - Mardan . 1. “Education is the key — and our students are the future."
2. "Har bachay mein aik chamak hoti hai, school usay roshan banata hai."
3.

"Where students grow, dreams rise."
4. "Ilm se badh kar koi virsa nahi."

15/01/2026

موسمِ سرما کی تعطیلات کے بعد خیبرپختونخوا کے گرمائی زون کے اسکول *16 جنوری 2026* بروز جمعہ سے دوبارہ کھلیں گے۔
تمام اضلاع میں سکولوں کی *حاضری کا وقت صبح 9 بجے* مقرر کر دیا گیا ہے۔ والدین سے گزارش ہے کہ 16 جنوری کو سکولوں میں اپنے بچوں کی حاضری یقینی بنائے۔

سالانہ سپورٹس گالہ اختتام پزیر ہونے کے بعد 27 دسمبر بروز ھفتہ سب ڈویژنل افس میں تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا  تھا ۔ ج...
02/01/2026

سالانہ سپورٹس گالہ اختتام پزیر ہونے کے بعد 27 دسمبر بروز ھفتہ سب ڈویژنل افس میں تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن جناب فضل خدا صاحب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
امسال سپورٹس گالہ میں جی پی ایس سروبی نے سب ڈویژنل مقابلوں حسن قرات اور اردو تقریر میں پہلی پوزیشن جبکہ 100 میٹر دوڑ ،400 میٹر دوڑ اور بوری دوڑ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
مہمان خصوصی نے فرید اللہ کی اردو تقریر کو بہترین قرار دے کر اسے صوبائی لیول کا سٹوڈنٹ قرار دیا اور اس کی تربیت سازی میں اساتذہ کے کردار کو سراہا۔۔پروگرام کے اختتام پر فرید اللہ کو اپنی طرف سے کیش پرائز بھی دیا۔
اخری کلمات میں ایس ڈی او صاحب نے پورے سب ڈویژن میں جی پی ایس سروبی کو بہترین قرار دیا اور چند دن پہلے اپنے سرپرائز ویزٹ کی روداد بیان کرتے ہوئے سٹوڈنٹس کی کانفیڈنس لیول ،سکول کی نظم و ضبط اور اساتذہ کرام کی عوام کے ساتھ ربط کو سراہا اور باقی اسکولز کے اساتذہ کرام کو بھی یہی روش اپنانے کی ھدایت کی۔

آج 31 دسمبر 2025 کو جی پی سروبی میں فرسٹ سمسٹر امتحان اور سالانہ سپورٹس گالہ میں اعلیٰ کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا...
31/12/2025

آج 31 دسمبر 2025 کو جی پی سروبی میں فرسٹ سمسٹر امتحان اور سالانہ سپورٹس گالہ میں اعلیٰ کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو ان کے والدین کی موجودگی میں انعامات سے نوازا گیا۔۔ تمام طلباء کرام اور ان کے والدین کو بہت بہت مبارک ہو۔

14/12/2025

فرید اللہ کی فائنل ادبی مقابلہ (سب ڈویژن)میں کی گئی اردو تقریر۔۔۔

الحمدللہ جی پی ایس سروبی کے طلباء نے تاریخ رقم کی۔۔۔ یونین کونسل اور سرکل بائیزئی میں کامیابی کے بعد سب ڈویژن میں بھی کا...
07/12/2025

الحمدللہ جی پی ایس سروبی کے طلباء نے تاریخ رقم کی۔۔۔ یونین کونسل اور سرکل بائیزئی میں کامیابی کے بعد سب ڈویژن میں بھی کامیابی حاصل کر کے تلاوت قرآن پاک اور اردو تقریر میں پہلی جبکہ بوری دوڑ اور 100 میٹر دوڑ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔۔ ان بچوں کے والدین،اساتذہ کرام اور تمام اہل علاقہ کو بہت بہت مبارک ہو.

20/11/2025

فرید اللہ (کلاس ۵)کی اردو اسپیچ میں Circle Baizi میں پہلی پوزیشن—
یہ صرف کامیابی نہیں، محنت، اعتماد اور قابلیت کی جیت ہے۔"

20/11/2025

Kes nay jeta comments Main bata do

20/11/2025

Government Primary School Sarobi
کے اسٹاف اور طلبہ کی طرف سرکل بائزی
میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے تمام طلبہ کا پھولوں اور ہاروں کے ساتھ پُرتپاک استقبال کیا گیا۔
جن میں شامل ہیں:

1. فرید اللہ — اردو تقریر کے فاتح

2. 100 میٹر ریس کے فاتح

3. ریان : تلاوتِ قرآن پاک کے فاتح

4. ابو طلحہ — بوری دوڑ کے فاتح

الحمداللہ ۔جی پی ایس سروبی تلاوتِ قران پاک،اردو تقریر ،100میٹر دوڑ اور بوری دوڑ میں سرکل بائیزئ کا چمپین بن گیا اور سب ڈ...
20/11/2025

الحمداللہ ۔جی پی ایس سروبی تلاوتِ قران پاک،اردو تقریر ،100میٹر دوڑ اور بوری دوڑ میں سرکل بائیزئ کا چمپین بن گیا اور سب ڈویژنل مقابلوں کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ جبکہ 400میٹر دوڑ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ۔تقسیم انعامات کے موقع پر سب ڈویژنل افیسر محترم سید اکرام صاحب نے ان طلبہ کو خصوصی مبارک باد دی اور آئندہ مقابلوں کے لیے ان کا حوصلہ بڑھایا۔۔۔ی

Address

Vill Sarobi, P/O Tazagram, Teh Katlang, Dist Mardan
Mardan
23200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GPS Sarobi Katlang - Mardan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share