09/01/2021
*کوہٹہ۔۔بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء میر فرید رئیسانی نے اپنے مزمتی بیان میں کہا کہ آبیزئی قبیلے کے قبائلی سربراہ رئیس غلام حیدر آبیزئی (دہوار) کی رہائشگاہ پر پیش آنے والے واقع کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک قبیلے کے سربراہ کے بیھٹک میں اس طرح کھلے عام فائرنگ کرنا بلوچی رسم و رواج کے مترادف ہے انہی قبائلی عمائدین کے بھیٹکوں میں جہاں مختلف قبیلوں کے مساہل زیر بحث آتے ہیں اور انکو بلوچی رسم و رواج کے تحت حل کیا جاتا ہے اگر دیکھا جائے تو سراوان اور جھالاوان کی تاریخ میں اس طرح کا نامناسب اور غیر سنجیدہ واقع کبھی پیش نہیں آیا ہے اس طرح کی غیر سنجیدہ عمل بلوچی رسم و رواج اور قبائلی روایات کے بلکل منافی اقدام ہے انہوں نے مزید کہا کہ قباہلی سربراہان اس واقعے کے اوپر قبائلی جرگہ لگا کر اس واقعے کا نوٹس لے کہ اس طرح ایک قبیلے کے سربراہ کے گھر میں قبائلی روایات کے منافی عمل اور عزت نفس چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی اور قبائلی روایات کے منافی ایسے واقعے کے حوالے سے قبائلی رسم و رواج کے مطابق اس مسلے کا پر امن تصفیہ کے لیے اپنی کردار کرے*