Deputy Commissioner Mastung

Deputy Commissioner Mastung یہ پیج معلومات کی فراہمی،تمام سرکاری محکموں کی طرف سےا?

22/05/2026
@ مستونگ مورخہ 21 مئی 2026 @@ ڈپٹی کمشنر مستونگ @@ مستونگ ڈپٹی کمشنر بہرام سلیم کے زیرصدارت پولیو مہم کے چھوتے روز کے اخ...
21/05/2026

@ مستونگ مورخہ 21 مئی 2026 @
@ ڈپٹی کمشنر مستونگ @

@ مستونگ ڈپٹی کمشنر بہرام سلیم کے زیرصدارت پولیو مہم کے چھوتے روز کے اختتام پر ایوننگ اجلاس منعقدہوا* ۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ، اسسٹنٹ کمشنر مستونگ ، اسسٹنٹ کمشنر دشت ا ڈی ایچ مستونگ ، DPCR مستونگ کے تمام آفیسران نN سٹاپ آفیسر WHO کے ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ڈسٹرکٹ ھیلتھ کمیونیکیشن آفیسر ڈسٹرکٹ سرولینس آفیسر WHO فوکل پرسن پولیو ڈپٹی کمشنر آفس مستونگ ایمو ناہزیشن آفیسر تمام محکمہ جات کے آفیسران سمیت مانیٹرنگ آفیسران یوسی ایم اوزنے شرکت کی۔
@ اجلاس میں آج کے پولیو مہم ٹیموں کی کارکردگی درپیش مسائل مقررکردہ ہدف اور سکیورٹی انتظامات سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔
@ یوسی ایم اوز اور مانیٹرنگ آفیسران نے آج کے مہم ٹیموں کی کارکردگی اور درپیش مسائل سے متعلق رپوٹ پیش کیئے۔
ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم نے پولیو مہم کے سلسلے میں تیسرے دن کے لیئے یوسی ایم اوز اور مانیٹرنگ آفیسر کو اہم ہدایات جاری کرتے ھوہے کہا ضلع بھر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلاے جاہیں تاکہ ضلع بھر میں کوہی بچہ قطرہ پلانے سے محروم نہ رہ جاہے

@ مستونگ مورخہ 20 مئی 2025  @@ ڈپٹی کمشنر مستونگ @@ ڈپٹی کمشنر  مستونگ بہرام سلیم کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینشن کمیٹی کے...
20/05/2026

@ مستونگ مورخہ 20 مئی 2025 @
@ ڈپٹی کمشنر مستونگ @

@ ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینشن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ اینیشیٹو BSDI کے تحت جاری کاموں اور فیز تھری کیلئے موصول شدہ درخواستوں کا جائزہ لیاگیا اجلاس میں ایف سی 78ونگ , یونیورسٹی آف بلوچستان سب کیمپس مستونگ کے ڈاریکٹر اور ڈپٹی ڈاریکٹر مستونگ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگاسسٹنٹ کمشنر مستونگ اسسٹنٹ کمشنر دشت ایکسیئن پی ایچ ای ایکسیئن بی اینڈ آر بلڈنگز ایکسیئن بی اینڈ آر روڈز اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مستونگ و چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مستونگ ایس ڈی او پی ایچ ای ایس ڈی او کانک او فوکل پرسن ڈی سی آفس و دیگر آفیسران موجود تھے اجلاس میں بی ایس ڈی آئی کے تحت مختلف محکموں کے توسط سے جاری کاموں کا جائزہ لیاگیا اور ان پر تفصیلی گفتگو کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بہرام سلیم نے کہاکہ بی اہس ڈی آئی کے تحت ضلع مستونگ کی عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات جاری ہے جس سے یہاں لوگوں کو درپیش صحت و تعلیم پانی جیسی بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے فیز 2 کے بعد فیز 3کیلئے بھی محکمہ صحت تعلیم پی ایچ ای بی اینڈ آر لوکل گورنمنٹ و دیگر محکموں میں اسکیمات ڈالے جارہے ہیں جس سے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مدد ملے گا تاہم ان کاموں میں میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا تمام محکموں کے آفیسران و زمہ داران اپنے اپنے محکموں میں جاری بی ایس ڈی آئی پروجیکٹس کے کام کا بخوبی جائزہ لے کر کمی بیشی کی فوری نشاندہی کریں اور متعلقہ زمہ داروں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔۔۔۔@

@ مستونگ مورخہ 20 مئی 2026 @@ ڈپٹی کمشنر مستونگ @@ ڈپٹی کمشنر بہرام سلیم بلوچ کے زیر صدارت جامعہ بلوچستان سراوان سب کیمپ...
20/05/2026

@ مستونگ مورخہ 20 مئی 2026 @
@ ڈپٹی کمشنر مستونگ @
@ ڈپٹی کمشنر بہرام سلیم بلوچ کے زیر صدارت جامعہ بلوچستان سراوان سب کیمپس کے مسائل اورگزشتہ روز طلباء تنظیموں کی جانب سے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کی بندش پر ایک اہم مذاکراتی اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا، اجلاس میں مستونگ سب کیمپس کے ڈائریکٹر محمد اقبال ترین، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عدنان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد افضل سرپرہ، ۔ اسسٹنٹ کمشنر دشت اسد اللہ سمالانی، چئرمین میونسپل کمیٹی ڈاکٹر فیصل منان آبیزئی، نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میر سکندر خان ملازئی میر امان اللہ محمد حسنی، صدر پریس کلب فیض جان درانی، سمیع خان، کیمپس کے طلباء رہنماوں سمیت دیگر نے شرکت کیا،۔۔۔۔*

*اجلاس کے آغاز میں طلباء تنظیموں کے نمائندوں نے اپنے احتجاج اور شاہراہ کی بندش کے حوالے سے ایجنڈا پوائنٹس شرکاء کے سامنے تفصیلی طور پر رکھے۔ طلباء کی جانب سے سیشن 2021-25 کے طلباء کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم کے اجرا، بی ایڈ 2.5 اور بی ایڈ 1.5 پروگرام کے طلباء کے لیے بیف اسکالرشپ کی فراہمی، جبکہ فیس جمع نہ کروانے والے طلباء کے لیے بھی لیپ ٹاپ جاری کرنے سمیت مختلف مطالبات پیش کیے گئےاس موقع پر ڈائریکٹر سب کیمپس مستونگ محمد اقبال ترین نے طلباء کے تمام مطالبات کو پوائنٹ وائز سنا اور موجودہ شواہد، قواعد و ضوابط اور حقائق کی روشنی میں تفصیلی وضاحت پیش کی۔ انہوں نے اپنے دلائل کے ذریعے تمام مطالبات کو حقائق کے منافی ثابت کر دیا،جس پر اجلاس کے بیشتر شرکاء نے ان کے مؤقف سے بیک آوزاتفاق کیاطلباء رہنماوں نے بھی بعد ازاں اس بات کا اعتراف کیا کہ بعض مطالبات اور شاہراہ کی بندش کا اقدام مناسب بنیادوں پر نہیں تھاتاہم انھوں نے بحالت مجبوری احتجاج کیا تھا، اور انہوں نے انتظامیہ، سیاسی رہنماؤں اور دیگر شرکاء کے سامنے اس پر افسوس کا اظہار کیابعدازاں ڈائریکٹر سب کیمپس مستونگ محمد اقبال نے اعلیٰ حکام کی ہدایات کی روشنی میں مناسب رعایت دیتے ہوئے فیس جمع نہ کروانے والے بعض طلباء کے لیے بھی لیپ ٹاپ جاری کرنے پر آمادگی ظاہر کی، جسے طلباء نے خوش آئند قرار دیا۔*
*اجلاس کے بعد ڈپٹی کمشنر مستونگ کی دعوت پر ڈائریکٹر سب کیمپس مستونگ نے بی ایس ڈی آئی(بلوچستان اسپیشل ڈیویلپمنٹ انیشیٹو) کے تحت منعقدہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سب کیمپس نے مستونگ کیمپس کو درپیش انفراسٹرکچر اور آپریشنل مسائل سے اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا۔*
*ڈپٹی کمشنر مستونگ نے کیمپس کے مسائل کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر چار واش بلاکس، جن میں دو طلباء اور دو طالبات کے لیے مختص ہوں گے، جبکہ چار نئے کلاس رومز کی تعمیر کا اعلان کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے مستونگ کیمپس کی ترقی، تعلیمی بہتری اور طلباء کو انتہائی محدود وسائل میں طلبا کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم کی فراہمی پر ڈائریکٹر سب کیمپس مستونگ اقبال ترین کی انتھک کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ادارہ مستقبل میں بھی مزید ترقی کا سفر جاری رکھیگا۔*

@ مستونگ مورخہ  19 مئی 2026 @@ ڈپٹی کمشنر مستونگ @@ مستونگ  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  محمد افضل سرپرہ کے زیرصدارت پولیو مہم کے...
19/05/2026

@ مستونگ مورخہ 19 مئی 2026 @
@ ڈپٹی کمشنر مستونگ @

@ مستونگ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد افضل سرپرہ کے زیرصدارت پولیو مہم کے دوسرے روز کے اختتام پر ایوننگ اجلاس منعقدہوا* ۔

اجلاس میں ، اسسٹنٹ کمشنر مستونگ ، اسسٹنٹ کمشنر دشت ڈی ایچ مستونگ ، DPCR مستونگ کے تمام آفیسران N سٹاپ آفیسر WHO کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈسٹرکٹ ھیلتھ کمیونیکیشن آفیسر ڈسٹرکٹ سرولینس آفیسر WHO فوکل پرسن پولیو ڈپٹی کمشنر آفس مستونگ ایمو ناہزیشن آفیسر تمام محکمہ جات کے آفیسران سمیت مانیٹرنگ آفیسران یوسی ایم اوزنے شرکت کی۔
@ اجلاس میں آج کے پولیو مہم ٹیموں کی کارکردگی درپیش مسائل مقررکردہ ہدف اور سکیورٹی انتظامات سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔
@ یوسی ایم اوز اور مانیٹرنگ آفیسران نے آج کے مہم ٹیموں کی کارکردگی اور درپیش مسائل سے متعلق رپوٹ پیش کیئے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ نے پولیو مہم کے سلسلے میں چھٹے دن کے لیئے یوسی ایم اوز اور مانیٹرنگ آفیسر کو اہم ہدایات جاری کرتے ھوہے کہا ضلع بھر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلاے جاہیں تاکہ ضلع بھر میں کوہی بچہ قطرہ پلانے سے محروم نہ رہ جاہے

@ مستونگ مورخہ 19 مہی 2026 @@ ڈپٹی کمشنر مستونگ @@ وزیراعلی بلوچستان کی خصوصی احکامات کی روشنی سے ڈپٹی کمشنر بہرام سلیم ...
19/05/2026

@ مستونگ مورخہ 19 مہی 2026 @
@ ڈپٹی کمشنر مستونگ @

@ وزیراعلی بلوچستان کی خصوصی احکامات کی روشنی سے ڈپٹی کمشنر بہرام سلیم کی ہداہت پر مستونگ میں بھی عوامی مسائل اور ان کی حل کے لیئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) محمد افضل سرپرہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مختلف محکموں کے سربراہاں ہیڈ آف ڈیپارٹمنش عوامی نمائندوں سول سوسائٹی اور ٹریڈ یونینوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کیں*

*کھلی کچہری میں مسائل کے انبار لگ گئے جس میں بجلی کی طویل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پانی کی قلت و بحران گیس کی عدم و لوڈشیڈنگ امن و امان کی مخدوش صورتحال صفاہی سھترائی سمیت دیگر مسائل پر سائلین اور شرکاء نے کھلی کچہری میں عوامی مسائل و مشکلات پیش کیئے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مختلف محکموں کے متعلقہ ذامہ داروں سے عوامی مسائل و مشکلات اور ان کی فوری حل کے بارے استفسار کیا اور لوگوں کے بنیادی مسائل بجلی پانی گیس کی فوری فراہمی امن وامان بحالی چوری و ڈکیتیوں کی روک تھام کے موثر اقدامات اور علاقے کی صفاہی سھترائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیئے متعلقہ محکموں کی سربراہاں کو تاکید کی گئی اور بعض درخواست گزاروں کی درخواستوں پر فوری عمل درآمد کو بھی یقینی بنائے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد افضل سرپرہ نے کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم عوام کے مسائل کو سنیں اور ان کی فوری حل کے لیئے اقدامات اٹھائے اور جس محکمہ سے متعلق عوام کے مسائل منسلک ہے انھیں متعقلہ محکمہ فوری حل کرنے کی کوشش کرے اس طرح عوام کے مسائل میں کافی حد تک کمی آجائیگی*

Address

Shahi Bagh Road
Mastung
88200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Mastung posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share