22/07/2026
عرسِ مبارک حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی (رح) – جامع انتظامی ہدایات و ہنگامی پلان
ڈپٹی کمشنر مٹیاری کی صدارت میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی ہدایات کی روشنی میں:
حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی (رح) کے عرس مبارک کے موقع پر بھٹ شاہ آنے والے تمام زائرین، عقیدت مند اور مسافر ہمارے انتہائی قابلِ احترام مہمان ہیں۔ تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس کو اپنی اپنی ذمہ داریاں مکمل تندہی سے سرانجام دینے کی سخت ہدایت کی جاتی ہے:
شاہراہوں کی روانی (NHA & Motorway Police): این ایچ اے اور موٹروے پولیس تمام مرکزی شاہراہوں اور راستوں کو بالکل کلیئر اور ٹریفک کے لیے بحال رکھیں تاکہ زائرین کی آمد و رفت میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔
ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت (Health): ریسکیو 1122 کی ٹیمیں محکمہ صحت کے ساتھ مکمل رابطہ کاری (Coordination) میں رہیں گی۔ ہر اہم پوائنٹ پر ایمبولینسز اور فرسٹ ایڈ ٹیمیں ہمہ وقت الرٹ موجود رہیں گی۔
حیسکو (HESCO) و برقی ترسیل: بجلی کے نظام کو بلا تعطل جاری رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حیسکو کی جانب سے 4 سے 6 اضطراری ترالی ٹرانسفارمرز (Emergency Transformer Trolleys) کا خصوصی بندوبست کیا گیا ہے۔
پولیس اور سیکیورٹی: امن و امان کے قیام اور زائرین کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائیں۔
صفائی ستھرائی: درگاہ کے اطراف، میلے کی تمام جگہوں اور مرکزی راستوں پر صفائی ستھرائی کا روزانہ کی بنیاد پر خاص انتظام کیا جائے۔
پرائس کنٹرول و گراں فروشی: تمام دوکانداروں کو مقررہ نرخ نامے (Price List) پر عمل کا پابند بنایا جائے۔ مسافروں یا زائرین سے گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔
"زائرینِ لطیف کا تحفظ، سہولت اور معیاری خدمات کی فراہمی ضلع انتظامیہ مٹہاری کی اولین ترجیح ہے!"
پانی کی سبیلیں: شدید گرمی اور زائرین کی سہولت کے لیے ہر سیکٹر میں پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کی سبیلیں قائم کی جائیں۔
فوڈ سیفٹی اور معیار: کھانے پینے کی اشیا کا سخت معائنہ کیا جائے تاکہ معیاری خوراک کی فراہمی یقینی ہو اور فوڈ پوائزننگ (Food Poisoning) یا بیماری کا کوئی خطرہ نہ رہے۔