06/07/2025
خیبر پختونخوا اس وقت کرپٹ مافیا کی ناکام اور مفاد پرست قیادت کے ہاتھوں تباہی کا شکار ہے۔ موجودہ حکومت نے نہ صرف ترقیاتی منصوبے بند کیے بلکہ عوام کو مہنگائی، بیروزگاری، اور ناانصافی کے اندھیروں میں دھکیل دیا۔ قدرتی آفات میں بروقت اقدامات نہ کیے گئے، اور ریسکیو مشینری تک غیر ذمہ داری سے غائب کی گئی، جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔
اس کے برعکس، سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے ایمانداری، سادگی اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا۔ ان کے دور میں سوات موٹروے، صحت، تعلیم، اور سیاحت جیسے شعبوں میں نمایاں ترقی ہوئی۔ اُن کی قیادت میں ادارے مضبوط اور عوام مطمئن تھے۔
ہمیں سوچنا ہو گا کہ اس تباہی سے نکلنے کے لیے ہمیں پھر سے ایک ایماندار اور اہل قیادت کی ضرورت ہے۔
آج خیبر پختونخوا کو محمود خان جیسے دیانتدار، اہل اور عوامی لیڈر کی اشد ضرورت ہے جو عوام کے درد کو سمجھے اور مخلصی سے خدمات سرانجام دے سکے۔ کرپٹ مافیا کی موجودہ حکومت نے جس طرح عوام کے اعتماد کو پامال کیا ہے، اس پر عوام کو سوچنے کی ضرورت ہے۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں شفاف تحقیقات کی جائیں، کرپٹ عناصر کا احتساب ہو، اور ایک دیانتدار قیادت کو سامنے لایا جائے جو عوامی مفاد میں فیصلے کر سکے۔
والسلام
چیئرمین اکرام VC برتھانہ