26/07/2026
اہم پیغام برائے اہلیان میاں چنوں۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دریاؤں میں اس وقت Low Flood کی صورتحال ہے۔ الحمدللہ، صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے اور عوام الناس کو کسی قسم کی گھبراہٹ یا افواہوں پر کان دھرنے کی ضرورت نہیں۔
ضلعی و تحصیل انتظامیہ ، ریسکیو 1122 اور تمام متعلقہ ادارے مسلسل صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں اور ہر ممکن حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
تاہم، دریائی بیٹ کے علاقوں میں رہائش پذیر افراد سے گزارش ہے کہ احتیاطی تدبیر کے طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر مکمل عمل کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رہا جا سکے۔
عوام سے اپیل ہے کہ صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں، افواہوں سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کریں۔
آپ کے تعاون سے ہی ہم سب کی حفاظت یقینی بنائی جا سکتی ہے۔
☆اسسٹنٹ کمشنروایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی میاں چنوں ساجدہ رزاق ☆