Major Babar Khan Niazi Shaheed

Major Babar Khan Niazi Shaheed Official Page of Major Babar Khan Niazi Shaheed, Tamgha-i-Basalat. Please for any query or information, contact us

مرد جب اپنے ہی لوگوں کے سامنے کھڑا ہو جائے، تو اکثر ان سے جنگ نہیں لڑ سکتا۔ وہ خاموش رہ جاتا ہے، مگر پھر ساری عمر اپنے ہ...
03/08/2026

مرد جب اپنے ہی لوگوں کے سامنے کھڑا ہو جائے، تو اکثر ان سے جنگ نہیں لڑ سکتا۔ وہ خاموش رہ جاتا ہے، مگر پھر ساری عمر اپنے ہی دل اور ضمیر سے جنگ لڑتا رہتا ہے۔ اور جب وقتِ امتحان آتا ہے، تو اسی جنگ میں کچھ غازی بنتے ہیں اور کچھ شہادت کا عظیم رتبہ پا لیتے ہیں۔

Major Babar Khan Niazi Shaheed

02/08/2026

خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد ہماری دعاؤں میں ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں جلد شفا عطا فرمائے۔ آمین 🤲

Major Babar Khan Niazi Shaheed

میانوالی: شہید میجر حافظ احسان اللّٰہ کی نمازِ جنازہ میانوالی کے نواحی علاقے شہباز خیل میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا ک...
02/08/2026

میانوالی: شہید میجر حافظ احسان اللّٰہ کی نمازِ جنازہ میانوالی کے نواحی علاقے شہباز خیل میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ بعد ازاں ان کے جسدِ خاکی کو آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

نمازِ جنازہ میں ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا، ڈی پی او وقار عظیم کھرل، پاک فوج کے اعلیٰ افسران، ضلعی انتظامیہ، سیاسی نمائندگان، سول سوسائٹی اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او اور پاک فوج کے اعلیٰ افسران نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے، سلامی پیش کی اور ان کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہید کے والد، بچوں اور اہلِ خانہ کے حوصلے کو سراہتے ہوئے ان کی لازوال قربانی پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔

واضح رہے کہ میجر حافظ احسان اللّٰہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔

اللّٰہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین 🤲

Major Babar Khan Niazi Shaheed

وطن کی مٹی گواہ رہنا...ہم نے اپنے جگر وطن پر قربان کر دیے۔ 💔یہ منظر شہید میجر حافظ احسان الٰہی کے عظیم والد کا ہے، جو اپ...
02/08/2026

وطن کی مٹی گواہ رہنا...
ہم نے اپنے جگر وطن پر قربان کر دیے۔ 💔

یہ منظر شہید میجر حافظ احسان الٰہی کے عظیم والد کا ہے، جو اپنے بیٹے کی لازوال قربانی کی نشانی، قومی پرچم، باوقار انداز میں وصول کر رہے ہیں۔

اللّٰہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، والدین اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، اور وطنِ عزیز کو ہمیشہ محفوظ رکھے۔ آمین 🤲

Major Babar Khan Niazi Shaheed

Address

Mianwali

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Major Babar Khan Niazi Shaheed posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category