07/07/2026
📢 نادرہ سی آر ایم ایس (CRMS) سائٹ میں اہم تبدیلیاں
منجانب: اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، تحصیل منچن آباد
ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے حصول کے طریقہ کار میں درج ذیل اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں:
1️⃣ ایک سال تک ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے لیے
اختیارات: سیکرٹری یونین کونسل
ضروری کاغذات:
متوفی (وفات پانے والے) کا آئی ڈی کارڈ
درخواست دہندہ کا آئی ڈی کارڈ
ایک اسٹامپ پیپر (بشمول دو گواہان)
وفات کا کوئی بھی ثبوت
2️⃣ ایک سال سے سات سال تک
اختیارات: ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ڈی ایل جی (DDLG)
ضروری کاغذات:
درخواست دہندہ کا آئی ڈی کارڈ
متوفی کا آئی ڈی کارڈ
ڈیتھ کا کوئی بھی ثبوت
ایک اسٹامپ پیپر (بشمول دو گواہان)
ایک اخبار اشتہار
3️⃣ سات سال سے زائد
شرط: سات سال سے زائد پرانے اندراج کے لیے سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے کورٹ ڈگری کا ہونا لازمی ہے۔
🤝 اہم نوٹ:
سرٹیفکیٹ کے اجراء کے عمل میں چند دن لگ سکتے ہیں، برائے مہربانی یونین کونسل عملہ کے ساتھ تعاون فرمائیں۔ شکریہ!