Assistant Commissioner Office, Minchinabad

Assistant Commissioner Office, Minchinabad Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Assistant Commissioner Office, Minchinabad, Government Organization, Minchinabad to Pakpatan Road, Minchinabad.

ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کے تحت کیسز کی ابتدائی سماعت جاری
29/08/2026

ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کے تحت کیسز کی ابتدائی سماعت جاری

اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد جام محمد اسلم کی زیرِ صدارت ہسپتال میں فائر ہائیڈرنٹ کی تنصیب کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اج...
29/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد جام محمد اسلم کی زیرِ صدارت ہسپتال میں فائر ہائیڈرنٹ کی تنصیب کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں میونسپل کمیٹی، ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں ہسپتال میں فائر ہائیڈرنٹ کی تنصیب، فائر سیفٹی کے انتظامات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر جام محمد اسلم نے متعلقہ محکموں کو باہمی رابطے کے ذریعے فائر سیفٹی کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔

اسلام ہمیں حقوق العباد، حسنِ سلوک اور خدمتِ خلق کا درس دیتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے آئمہ مساجد و خطباء کرام سے اپیل کی ہے...
27/08/2026

اسلام ہمیں حقوق العباد، حسنِ سلوک اور خدمتِ خلق کا درس دیتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے آئمہ مساجد و خطباء کرام سے اپیل کی ہے کہ اپنے خطباتِ جمعہ اور دینی اجتماعات کے ذریعے عوام میں احترامِ انسانیت، ضرورت مندوں کی امداد، معاشرے میں باہمی محبت و رواداری کے فروغ اور دل آزاری سے اجتناب کا شعور اجاگر کریں۔ ساتھ ہی اپنے گرد و نواح میں صفائی ستھرائی کا خیال رکھنے اور ماحول کو صاف رکھنے کی ترغیب دیں تاکہ ایک پُرامن، باہمی احترام پر مبنی اور صاف ستھرا معاشرہ تشکیل دیا جاسکے

اسسٹنٹ کمشنر جام اسلم صاحب نے غلہ منڈی روڈ کی زیرِ تعمیر سڑک کا موقع پر جا کر تفصیلی معائنہ کیا۔ ان کے ہمراہ ایس ڈی او پ...
27/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر جام اسلم صاحب نے غلہ منڈی روڈ کی زیرِ تعمیر سڑک کا موقع پر جا کر تفصیلی معائنہ کیا۔ ان کے ہمراہ ایس ڈی او پبلک ہیلتھ اور متعلقہ فیلڈ اسٹاف بھی موجود تھا۔

معائنہ کے دوران پبلک ہیلتھ کی اسکیم کے تحت جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح ہدایت کی کہ ورک آرڈر کے مطابق تمام کام مکمل طور پر اور درست طریقے سے کیا جائے، تعمیراتی معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی بھی مرحلے پر معیار پر سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت و معیاری تکمیل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے.

اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد جام محمد اسلم نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منچن آباد کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں ان...
26/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد جام محمد اسلم نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منچن آباد کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

دورانِ دورہ انہوں نے آگ بجھانے والے آلات، حاضری رجسٹر، صفائی ستھرائی اور دیگر ضروری امور کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ہسپتال میں صفائی، نظم و ضبط اور حفاظتی انتظامات کو مزید بہتر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

میونسپل کمیٹی میں منعقد ہونے والی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کی خوبصورت تصویری جھلکیاں۔ماہِ ربیع الاول ہمیں حضور اکرم حضرت محم...
24/08/2026

میونسپل کمیٹی میں منعقد ہونے والی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کی خوبصورت تصویری جھلکیاں۔

ماہِ ربیع الاول ہمیں حضور اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ مبارکہ، آپ ﷺ کی رحمت، اخلاق، محبت اور انسانیت کے لیے دی گئی عظیم تعلیمات کو یاد کرنے اور اپنی زندگیوں میں اپنانے کا پیغام دیتا ہے۔

کانفرنس میں علماء کرام، معززینِ علاقہ اور بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول ﷺ نے شرکت کی۔ مقررین نے سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور محبتِ رسول ﷺ کو ایمان کا لازمی حصہ قرار دیا۔

اللہ تعالیٰ ہمیں نبی کریم ﷺ کی سیرتِ مبارکہ پر عمل کرنے اور آپ ﷺ کی تعلیمات کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین �

اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد کی میزبانی میں جشنِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے انتظامات اور پُرامن انعقاد کے حوال...
20/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد کی میزبانی میں جشنِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے انتظامات اور پُرامن انعقاد کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی۔

اجلاس میں سفیرانِ امن، ڈویژنل امن کمیٹی، ضلعی امن کمیٹی، تحصیل امن کمیٹی، میلاد کمیٹی تحصیل منچن آباد اور انجمن تاجران کے ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی منچن آباد، ایس ایچ او منچن آباد اور چیف آفیسر بلدیہ منچن آباد بھی موجود تھے۔

اجلاس کے دوران جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے انتظامات، جلوس ہائے کے روٹس، سیکیورٹی اور امن و امان کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کو مذہبی جوش و عقیدت، محبت، اخوت اور امن و سلامتی کے ساتھ منایا جائے گا۔ انتظامیہ کی جانب سے بھی یقین دہانی کرائی گئی کہ اس مقدس موقع کے پُرامن انعقاد کے لیے ہر ممکن تعاون اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اجلاس کے اختتام پر ملکِ پاکستان کی سلامتی، خوشحالی و استحکام اور جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے پُرامن انعقاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ 🤲🇵🇰

16/08/2026

جشنِ آزادی کے پروگرامز کی جھلکیاں

یومِ آزادی کے پُروقار موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد کے ہمراہ ڈی ایس پی، ایس ایچ او منچن آباد، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی، ...
14/08/2026

یومِ آزادی کے پُروقار موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد کے ہمراہ ڈی ایس پی، ایس ایچ او منچن آباد، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی، تحصیلدار اور دیگر افسران و اہلکاران نے شہید صوبیدار محمد اقبال کی قبر پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی، سبز ہلالی پرچم قبر پر چڑھایا اور پھول نچھاور کیے۔ اس موقع پر شہید کے درجات کی بلندی، ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

بعد ازاں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منچن آباد کا دورہ کیا گیا، جہاں مریضوں کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔

اس کے بعد جوڈیشل لاک اَپ منچن آباد کا دورہ کیا گیا، جہاں قیدیوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل و حالات دریافت کیے اور لاک اَپ میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا


یومِ آزادی کے موقع پر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول منچن آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ و اساتذہ نے بھرپو...
14/08/2026

یومِ آزادی کے موقع پر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول منچن آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ و اساتذہ نے بھرپور قومی جذبے کے ساتھ شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان کی آزادی، قیامِ پاکستان کی جدوجہد اور وطنِ عزیز سے محبت کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا گیا۔ طلبہ نے سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں قومی جذبے کا خوبصورت اظہار کیا، جبکہ مقررین نے نوجوان نسل کو پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام میں اپنا کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔ 🇵🇰 پاکستان ہماری پہچان، ہماری شان اور ہمارا فخر ہے۔ پاکستان زندہ باد!

Address

Minchinabad To Pakpatan Road
Minchinabad
62230

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Office, Minchinabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Assistant Commissioner Office, Minchinabad:

Shortcuts

Share