10/04/2021
*نوجوانان اسلام سپورٹس کلب۔*
*مبارکباد*
*از قلم: ابن نعیم مفتاح الدین*
09 اپریل 2021
مشہور مقولہ ہے کہ ایک صحت مند جسم میںہی صحت مند دماغ ہوتا ہے. کھیل نہ ہوںتو انسانی جسم کمزور اور بے سدھ ہوجاتا ہے۔
چنانچہ اسلام بھی چستی کی طرف رغبت دلاتا ہے۔
*ارشاد باری تعالی ہے*
*وَ اِذَا قَامُوْۤا اِلَى الصَّلٰوةِ قَامُوْا كُسَالٰىۙ*
ترجمہ:ا اور(منافقین) جب نماز کو کھڑے ہوں تو ہارے جی سے۔
*اظہار تہینت*
کمیٹی کے تمام اراکین ( محترم عنایت اللہ غزنوی، مفتی بلال، عنایت اللہ اتمانخیل، محترم عمر علی،قاری عبید اللہ ،مولانا پروانت خان، مولانا مراد علی،قاری شجاعت علی ، قاری رفیع اللہ ،مولانا نور اسلام، محترم فضل تواب،و دیگر)کو تہ دل سے ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں جنہوں اپنے تمام تر مصروفیات کے باوجود ایک جاندار ٹورنامنٹ کا انعقاد کراکے نہ صرف یہ اپنے صلاحیتوں کا لوہا منوایا بلکہ دوسرے آرگنائزر کے لئے نوید سحر کی کرنیں بکھیر کر خط استوا قائم کیا۔
*مبارکاں بہ امتیازات*
*مبروک** بغیر فیس کی انٹری جو غرضی ماحول میں دیوانے کی بڑ کی مترادف تھی، کر دکھانے پر۔
*مبروک** نمازیوں کے لئے نمازوں کے لحظات مہیا کرنے پر۔
*مبروک** وقتا فوقتا مختصر دینی آگاہی دینے پر۔
*مبروک* * تمام شعبہائے فکر کے حوصلہ افزائی کرنے پر۔
*مبروک** تماشائیوں کو ہمہ تن متوجہ و مشغول اور کچھے چلے آنے کے لئے مناسب اعلانات پر۔
*مبروک** دینی، سیاسی وسماجی شخصیات کی قدر و منزلت کے ساتھ ساتھ ان سے پیسوں کے اعلانات کی حوصلہ شکنی کرنے پر۔
*مبروک** نئے ٹلینٹ کو حقیقی معنوں میں آشکارا کرنے پر۔
*مبروک** انتظامی امور و امپائرنگ کو نامور ، بااخلاق و نڈر امپائرز جیسے سید سلیمان شاہ و دیگر کے خدمات کو حاصل کرنے پر۔
*مبروک** معاشرتی برائیوں میں گرے نوجوانوں کو راہ محبت دکھانے پر۔
*مبروک** علماء کرام ،قراء عظام،ائمہ حضرات کو گراونڈ کے زینت بنانے پر۔
*مبروک* * ملا و مسٹر کے حسین امتزاج پر۔
*جو خوشی تمھارے قریب ہو ، وہ صدا تمھارے نصیب ہو
تجھے وہ خلوص ملے کہ جو، تیری زندگی پہ محیط ہو۔*