04/04/2026
تھانہ منگلور پولیس کی کامیاب کارروائی، قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار
سوات: تھانہ منگلور پولیس کو اطلاع ملی کہ گورتی مقبرہ میں ایک نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ منگلور نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔
ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے فوری نوٹس پر خودکشی کے اصل حقائق معلوم کرنے کے لیے ایس ڈی پی او سیدو کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ منگلور سرباز خان نے انتہائی باریک بینی اور تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے اصل حقائق منظر عام پر لا دیے۔ جس سے ثابت ہوا کہ مقتول یاسر علی ولد حیدر علی نے خودکشی نہیں کی، بلکہ چند روز قبل ہونے والی تکرار کی وجہ سے اسے پوری منصوبہ بندی کے ساتھ قتل کیا گیا۔ تاہم، قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش پولیس کی بروقت اور کامیاب کارروائی کی بدولت ناکام ہو گئی۔ پولیس نے ملوث ملزمان اکرم حسین ولد خان زادہ ان کے تینوں بیٹوں اعتزاز، احتشام اور انعام حسین ساکن ودانہ گورتئی کو گرفتار کر لیا ہے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان سوات پولیس