Swat Tourism Company

Swat Tourism Company Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Swat Tourism Company, Political Party, Mingora.

🏔️ کیا آپ کلام ویلی کی ان دیکھی خوبصورتی کھوجنے کے لیے تیار ہیں؟ اگر ہاں، تو اپنا سفر شروع کرنے سے پہلے ذرا ٹھہریں! 🛑 یہ...
06/07/2026

🏔️ کیا آپ کلام ویلی کی ان دیکھی خوبصورتی کھوجنے کے لیے تیار ہیں؟ اگر ہاں، تو اپنا سفر شروع کرنے سے پہلے ذرا ٹھہریں! 🛑 یہ ایک نقشہ آپ کے ٹرپ کو کسی بھی قسم کی خواری اور پریشانی سے بچا سکتا ہے۔

🗺️ "سیرِ پاکستان" پراجیکٹ کے سلسلے کا پانچواں نقشہ 'کلام ویلی ٹورسٹ انفارمیشن میپ' آپ سب کی خدمت میں حاضر ہے۔

اکثر سیاحوں کو سوات، ناران، کاغان اور گلگت بلتستان جیسے بڑے علاقوں کے نام تو معلوم ہوتے ہیں، لیکن ویلی کے اندر مزید کون سی جگہیں، آبشاریں یا ٹریکس ہیں، اس کی مکمل معلومات نہیں ہوتیں۔ 🤷‍♂️ اسی وجہ سے لوگ صحیح ٹور پلان نہیں کر پاتے اور سیزن کے شدید رش میں ہوٹل نہ ملنے کی وجہ سے بسا اوقات انہیں سڑکوں پر اپنی گاڑیوں میں ہی سونا پڑ جاتا ہے۔ 🚗⛺

سیاحوں کی اسی پریشانی کو ختم کرنے کے لیے میں نے یہ نقشہ تیار کیا ہے جس میں کلام ویلی کے ان شاندار مقامات کی مکمل تفصیل دی گئی ہے:

🌊 مشہور جھیلیں: مہوڈنڈ جھیل، نیل ڈنڈ جھیل، ڈونچر جھیل، جبا جھیل، انڈراب جھیل، اور پرل جھیل۔

💦 خوبصورت آبشاریں: اوشو آبشار، ڈونچر آبشار، مستیج آبشار، اور میرہا آبشار۔

🌲 دلفریب وادیاں اور جنگلات: اتروڑ، گبرال، شاہی باغ، چشمہ شفا، بلیو واٹر، جانشے میڈوز اور اوشو فارسٹ۔

سفر اور گاڑیوں کے حوالے سے کچھ اہم معلومات:

🛣️ کلام پہنچنے کے بعد، آپ مہوڈنڈ جھیل تک کسی بھی نارمل گاڑی پر آرام سے جا سکتے ہیں۔
⛰️ دوسری طرف اتروڑ کی جانب کا راستہ آف روڈ ہے۔ وہاں صرف وہی کاریں لے کر جائیں جن کی گراؤنڈ کلیئرنس زیادہ ہو۔ اپنی نئی کاریں ادھر لے جا کر ان کا ستیاناس ہونے سے بچائیں۔
🚙 میری تجویز یہی ہے کہ اس روٹ پر آپ کے پاس 4x4 گاڑی ہو، یا پھر کلام سے لوکل جیپ بک کروا کر آگے جائیں۔
🏍️ اور ہاں، اگر آپ بائیکر ہیں تو پھر آپ کے لیے کوئی مسئلہ نہیں، آپ باآسانی ان ٹریکس پر جا سکتے ہیں!

📝 یہ نقشہ میں نے اپنے ذاتی تجربات اور ان علاقوں کو جاننے والے ہائیکنگ اور ٹریکنگ کے ماہر دوستوں کے مشوروں سے تیار کیا ہے۔ پھر بھی انسان ہونے کے ناطے غلطی کی گنجائش ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کو اس میں کسی قسم کی کمی یا غلطی نظر آئے تو کمنٹس میں ضرور بتائیں تاکہ اسے مزید بہتر کر کے اپڈیٹ کیا جا سکے۔

📌 مزید معلوماتی اور ایڈونچر سے بھرپور کنٹینٹ کے لیے میرے پیج 'Being An Explorer' کو فالو کر لیں۔ آپ پیج پر جا کر اس سیریز کے پچھلے نقشے بھی دیکھ سکتے ہیں اور آئندہ بھی آپ کو ایسی مفید معلومات ملتی رہیں گی۔

🔄 اگر آپ کو میری یہ کاوش پسند آئے تو اسے اپنے دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں، آپ کی سپورٹ سے مجھے مزید کام کرنے کا حوصلہ ملتا ہے! شکریہ۔ ❤️

Address

Mingora
19200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swat Tourism Company posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share