Local Govt & Rural Development Department Tribal District North Waziristan

Local Govt & Rural Development Department Tribal District North Waziristan Official page of Assistant Director(Sr) LG&RDD Tehsil HQ MRN, North Waziristan (NWTD) KP.

09/04/2026

محکمہ لوکل گورنمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے نئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر(سینیر) کی تعیناتی پر خیرمقدم

محکمہ بلدیات کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ جناب صدام خان صاحب کو بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (سینیر) تعینات کیا گیا ہے۔ ہم ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، تجربے اور قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں کہ وہ اپنے فرائض نہایت دیانتداری اور ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دیں گے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ ان کی قیادت میں ادارے کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی اور عوامی خدمت کے معیار کو مزید بلند کیا جائے گا۔ ان کی تعیناتی ادارے کے لیے ایک مثبت اضافہ ثابت ہوگی۔

محکمہ بلدیات کی پوری ٹیم کی جانب سے ہم جناب صدام خان صاحب کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

منجانب
لوکل گورنمنٹ
میران شاہ ضلع نارتھ وزیرستان

26/02/2026

دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر (سینیئر)
لوکل گورنمنٹ، شمالی وزیرستان
مورخہ: 26 فروری 2026
نوٹس / اعلامیہ
تمام نائب قاصدین (BPS-03) کو مطلع کیا جاتا ہے کہ محکمانہ سینیارٹی لسٹ کی تیاری کے سلسلے میں اپنے تعلیمی اسناد (ڈگریاں/سرٹیفکیٹس) اور دیگر متعلقہ دستاویزات کی مصدقہ نقول مورخہ 6 مارچ 2026 تک دفتری اوقاتِ کار کے دوران دفتر ہذا میں جمع کرائیں۔
بحکمہ
اسسٹنٹ ڈائریکٹر (سینیئر)
لوکل گورنمنٹ
شمالی وزیرستان

01/08/2025

پریس ریلیز
مورخہ: 01 اگست 2025
دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر (سینئر)، لوکل گورنمنٹ، شمالی وزیرستان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وژن اور ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں آج بروز جمعہ، مورخہ 01 اگست 2025 کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (سینئر) لوکل گورنمنٹ شمالی وزیرستان کے مرکزی دفتر میں صفائی و ستھرائی کو فروغ دینے کے لیے صفائی مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (سینئر) لوکل گورنمنٹ، سپروائزرز، وی سی/این سی سیکرٹریز اور لوکل باڈیز کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے صفائی نصف ایمان کے عملی نفاذ اور عوامی شعور بیدار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر (سینئر) نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ مہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے اس وژن کا عملی اظہار ہے جس کے تحت ہر شہر، قصبے اور گاؤں کو صاف، سرسبز اور صحت مند ماحول فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں اور عوام سے اپیل کی کہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ خیبر پختونخوا کو ایک مثالی، صاف اور خوشحال صوبہ بنایا جا سکے۔
Deputy Commissioner North Waziristan

پریس ریلیزمورخہ: 31 جولائی 2025دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر، لوکل گورنمنٹ، شمالی وزیرستانآج مورخہ 31 جولائی 2025 کو اسسٹنٹ ڈائری...
31/07/2025

پریس ریلیز
مورخہ: 31 جولائی 2025
دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر، لوکل گورنمنٹ، شمالی وزیرستان

آج مورخہ 31 جولائی 2025 کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شمالی وزیرستان کی زیر صدارت تمام ویلج کونسلز (VCs) اور نیبرہوڈ کونسلز (NCs) کے چیئرمین کا ایک اہم مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا مقصد یومِ آزادی 14 اگست 2025 کی تیاریوں کے سلسلے میں صفائی اور دیگر بلدیاتی امور کا جائزہ لینا تھا۔

اجلاس میں تمام چیئرمین حاضرات نے شرکت کی اور اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست کی تقریبات کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے تمام کونسلز میں صفائی ستھرائی کو اولین ترجیح دی جائے۔ تمام چیئرمین کو ہدایت کی گئی کہ وہ فوری طور پر اپنے اپنے دائرہ اختیار میں صفائی مہم کا آغاز کریں اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس سے قریبی رابطے میں رہتے ہوئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنائیں۔

پریس ریلیزمورخہ: 30 جولائی 2025دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر، لوکل گورنمنٹ، شمالی وزیرستانآج مورخہ 30 جولائی 2025 کو اسسٹنٹ ڈائری...
30/07/2025

پریس ریلیز
مورخہ: 30 جولائی 2025
دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر، لوکل گورنمنٹ، شمالی وزیرستان

آج مورخہ 30 جولائی 2025 کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شمالی وزیرستان کی زیر صدارت تمام ویلج کونسلز (VCs) اور نیبرہوڈ کونسلز (NCs) کے سیکرٹریز کا ایک اہم مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا مقصد یومِ آزادی 14 اگست 2025 کی تیاریوں کے سلسلے میں صفائی اور دیگر بلدیاتی امور کا جائزہ لینا تھا۔

اجلاس میں تمام سیکٹرز نے شرکت کی اور اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست کی تقریبات کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے تمام کونسلز میں صفائی ستھرائی کو اولین ترجیح دی جائے۔ تمام سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی کہ وہ فوری طور پر اپنے اپنے دائرہ اختیار میں صفائی مہم کا آغاز کریں اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس سے قریبی رابطے میں رہتے ہوئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنائیں۔

اس موقع پر تمام افسران کو پابند کیا گیا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ دفتر لوکل گورنمنٹ میں جمع کروائیں۔

انسداد پولیو مہم – شمالی وزیرستان – 22 اپریل 2025آج انسداد پولیو مہم کا پہلا دن کامیابی سے مکمل ہوا۔ ڈپٹی کمشنر شمالی وز...
22/04/2025

انسداد پولیو مہم – شمالی وزیرستان
– 22 اپریل 2025

آج انسداد پولیو مہم کا پہلا دن کامیابی سے مکمل ہوا۔ ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (سینئر) لوکل گورنمنٹ کی ہدایات کی روشنی میں لوکل گورنمنٹ شمالی وزیرستان کے تمام ویلج سیکٹرز نے مہم میں بھرپور اور مؤثر شرکت کی۔

مہم کا مقصد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانا ہے، جس کے لیے تمام فیلڈ ٹیموں نے مکمل عزم، نظم و ضبط اور ذمہ داری کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دیں۔

یہ مربوط کوشش ضلع میں صحت عامہ کے فروغ اور پولیو کے مکمل خاتمے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

Deputy Commissioner North Waziristan

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عوامی ایجنڈے کے تحت، ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان، جناب یوسف کریم صاحب، اور اسٹیٹ ڈائریکٹر لوکل گ...
10/03/2025

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عوامی ایجنڈے کے تحت، ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان، جناب یوسف کریم صاحب، اور اسٹیٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی ہدایات پر، آج ویلج کونسل پلالی میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس کا بنیادی ایجنڈا ای ڈی لوکل گورنمنٹ کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز تھا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین صاحب اور کابینہ کے معزز اراکین نے کی، جن کی نگرانی میں باقاعدہ طور پر پودے لگانے کا عمل شروع کیا گیا۔ چیئرمین صاحب نے تمام ممبران کو ہدایت کی کہ وہ فی کس 50 پودے لگائیں تاکہ علاقے میں سرسبز و شاداب ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔

اجلاس میں شریک تمام اراکین نے اس اقدام کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اسے علاقے کی خوبصورتی، ماحولیاتی تحفظ، اور پائیدار ترقی کے لیے ایک مؤثر اور ضروری قدم قرار دیا۔ اس مہم کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے اور افراد باہمی تعاون سے اپنا کردار ادا کریں گے۔

Deputy Commissioner North Waziristan

سرکاری معائنہ رپورٹتاریخ: 8 مارچ 2025وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈے کے تحت، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوک...
08/03/2025

سرکاری معائنہ رپورٹ

تاریخ: 8 مارچ 2025

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈے کے تحت، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ضلع شمالی وزیرستان کی ہدایات پر، آج ویلج سیکرٹریز نے اپنے متعلقہ حلقوں کے بازاروں میں مختلف دکانوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

معائنے کے دوران:

1. تمام دکانداروں کو سرکاری نرخ نامے فراہم کیے گئے۔

2. انہیں سختی سے ہدایت دی گئی کہ وہ حکومت کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق اشیاء فروخت کریں۔

3. واضح انتباہ دیا گیا کہ سرکاری نرخ نامے سے انحراف یا مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا تاکہ عوام کو مہنگائی اور ناجائز منافع خوری سے تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیر اہتمام ایک شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں Assistant Director (Senior)، Assistant Engine...
27/02/2025

محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیر اہتمام ایک شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں Assistant Director (Senior)، Assistant Engineer
اور تمام Village Secretaries
نے بھرپور شرکت کی۔ اس مہم کے دوران ماحولیاتی تحفظ اور سرسبز و شاداب پاکستان کے عزم کے تحت مختلف اقسام کے درخت اور پودے لگائے گئے۔

شجرکاری مہم کا مقصد نہ صرف سبزہ بڑھانا تھا بلکہ عوام میں درختوں کی اہمیت اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا بھی تھا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے اس بات پر زور دیا کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگانا اور ان کی مناسب دیکھ بھال کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک صاف، سرسبز اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

تمام Village Secretaries نے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں مزید شجرکاری کو فروغ دیں گے تاکہ قدرتی ماحول کو بہتر بنایا جا سکے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کا مقابلہ کیا جا سکے۔

آج اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شمالی وزیرستان، جناب عبداللہ نور صاحب کے دفتر میں ایک پروقار اور رسمی تقریب کا انعقاد کی...
27/02/2025

آج اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شمالی وزیرستان، جناب عبداللہ نور صاحب کے دفتر میں ایک پروقار اور رسمی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیکریٹریز لوکل گورنمنٹ شمالی وزیرستان کی کابینہ کے نو منتخب صدر اور دیگر اراکین نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ اس موقع پر معزز مہمانانِ گرامی، سرکاری افسران اور دیگر متعلقہ شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران نو منتخب عہدیداران نے اپنے فرائض ایمانداری، دیانتداری اور قانون کے دائرے میں رہ کر انجام دینے کا عزم ظاہر کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، جناب عبداللہ نور صاحب نے کابینہ کے اراکین کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے نبھاتے ہوئے عوامی خدمت میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Address

Miran Shah

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00

Telephone

+92928311705

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Local Govt & Rural Development Department Tribal District North Waziristan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Local Govt & Rural Development Department Tribal District North Waziristan:

Share