Mirpurkhas Range Police

Mirpurkhas Range Police It is indeed a matter of great pride to the part of prestigious organization, well known for its proficiency hard work and great sacrifices.

The Martyrs of Sindh Police are our role models and their families are our responsibility.

25/08/2026

اچھی کارکردگی کا اعتراف، حوصلہ افزائی کا اعزاز — CC-II سرٹیفکیٹس و نقد انعامات حاصل کرنے والے

🇵🇰  *از دفترِ اطلاعات و تعلقاتِ* *عامہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج**پریس ریلیز*مورخہ: 24 اگست 2026*اچھا کا...
25/08/2026

🇵🇰 *از دفترِ اطلاعات و تعلقاتِ* *عامہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج*

*پریس ریلیز*
مورخہ: 24 اگست 2026

*اچھا کام، اچھا انعام — میرپورخاص رینج پولیس میں اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران و اہلکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی*

*میرپورخاص: محکمہ پولیس میں نظم و ضبط کے ساتھ ساتھ اچھی کارکردگی کی بروقت پذیرائی اور حوصلہ افزائی بھی فورس کے مورال کو بلند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اسی پالیسی کے تحت ڈی آئی جی پی میرپورخاص رینج *کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ*، PSP نے *مختلف شعبہ جات اور فیلڈ ڈیوٹی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کو CC-II سرٹیفکیٹس اپریساور نقد انعامات سے نوازا۔*

*اچھی کارکردگی کا اعتراف، حوصلہ افزائی کا اعزاز — CC-II سرٹیفکیٹس و نقد انعامات حاصل کرنے والے*:-

*ڈی ایس پی عبدالباسط علی*

* *انسپکٹرز* ذیشان لشاری، غلام حسین سدھایو، نثار احمد ابڑو، مجیب الرحمٰن ناریجو، غازی خان راجڑ، الطاف شاہ

* *ایس آئی پیز* عابد علی زرداری, عباس علی عباسی، شوکت علی، محمد امین

* *اے ایس آئیز* آفتاب احمد ناریجو، کمپیوٹر آپریٹر جنید مری

* *ہیڈ کانسٹیبلز* اطہر علی، ولی محمد، مشتاق علی، نواب سنگراسی

* *پولیس کانسٹیبلز* شاہد, احمد منصور, ذوالفقار علی, اسماعیل, فراز سیہتو, سفیان, محمد بلال, نیچل, احمد نواز, کھمون, الطاف حسین, عاطف, ذیشان, محمد سلمان, علی اصغر مگسی, عبدالغفار,اصغر علی, ذیشان, لیڈی کانسٹیبل شازیہ شاہ

* *پبلک ریلیشنز آفیسرز* اظہر علی انڑ، ڈی آئی جی پی آفیس، فراز سیہتو، میرپورخاص، نیاز دھاٹی، تھرپارکر، زاہد حسین، عمرکوٹ

* ڈی آئی جی پی میرپورخاص رینج نے اس موقع پر کہا کہ پولیس فورس میں غفلت اور کوتاہی پر احتساب اپنی جگہ ضروری ہے، تاہم *جو افسر یا اہلکار اپنی ذمہ داری ایمانداری، محنت، بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ ادا کرے، اس کی کارکردگی کو سراہنا اور اسے انعام دینا بھی محکمہ کی ذمہ داری ہے۔*

* انہوں نے کہا کہ *اچھی کارکردگی کا اعتراف صرف ایک اہلکار کے لیے اعزاز نہیں بلکہ پوری پولیس فورس کے لیے مثبت پیغام اور حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہے۔* میرپورخاص رینج پولیس کے جوانوں نے مختلف مواقع پر جرائم کے سدباب، عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور محکمانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں قابلِ تحسین کردار ادا کیا ہے۔

* *کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ, PSP* نے انعامات حاصل کرنے والے افسران و اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کارکردگی دوسروں کے لیے بھی مثال ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میرپورخاص رینج میں محنت، فرض شناسی، دیانت داری اور بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کو نہ صرف سراہا جائے گا بلکہ ایسے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا

*ڈی آئی جی پی میرپورخاص رینج* نے تمام انعام یافتہ افسران و اہلکاروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “اچھی کارکردگی کی حوصلہ افزائی، مزید بہتر کارکردگی کی بنیاد بنتی ہے۔”

*انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان افسران و اہلکاروں کی محنت اور جذبہ دیگر پولیس افسران و جوانوں کے لیے بھی مثبت مثال بنے گا اور میرپورخاص رینج پولیس عوام کی خدمت اور تحفظ کے لیے مزید محنت اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے گی۔*

ترجمان:
*پبلک ریلیشن آفیسر*
*ڈی آئی جی میرپورخاص*

15/08/2026

🇵🇰 جشنِ آزادی، سویٹ ہوم کے ننھے فرشتوں کے نام ❤️

ننھے فرشتوں کے ساتھ آزادی کی خوشیاں، مسکراہٹیں اور وطن سے محبت کے خوبصورت رنگ۔ 🇵🇰✨

#14اگست

14/08/2026

🇵🇰 *از دفترِ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ*
*ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج*

*پریس ریلیز*
*مورخہ: 14 اگست 2026*

*میرپورخاص میں یومِ آزادی کے موقع پر عظیم الشان تقریبات، نوجوانوں، خواتین اور بچوں کی بھرپور شرکت*

*میرپورخاص*-: یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر میرپورخاص میں قومی جوش و جذبے اور حب الوطنی کے بھرپور اظہار کے ساتھ مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں *نوجوانوں، خواتین اور بچوں نے بھرپور شرکت کی۔*

اس سلسلے میں *گاما اسٹیڈیم میرپورخاص* میں ایک عظیم الشان جشنِ آزادی تقریب منعقد ہوئی، جس میں *ڈی آئی جی میرپورخاص رینج، کمشنر میرپورخاص، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص، ایس ایس پی میرپورخاص، چیئرمین ضلع کونسل، صوبائی اسمبلی کے معزز رکن، سول سوسائٹی، علمائے کرام، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور نوجوانوں نے شرکت کی۔*

تقریب کا *آغاز پروقار پرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ شرکاء نے قومی پرچم کو سلامی دی* اور پاکستان کی آزادی، سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر *ڈی آئی جی میرپورخاص رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ، پی ایس پی نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا* کہ ہمیں صرف یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ پاکستان نے ہمیں کیا دیا، بلکہ *ہمیں یہ سوچنا چاہیے کہ ہم نے اپنی ذاتی حیثیت میں پاکستان کو کیا دیا ہے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہم نے کیا کردار ادا کیا ہے*۔ ہمیں اپنے حصے کی ذمہ داری ایمانداری اور خلوص کے ساتھ ادا کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے

ڈی آئی جی میرپورخاص نے کہا کہ *نوجوان کسی بھی قوم کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں* اور پاکستان کے مستقبل کی امیدیں نوجوان نسل سے وابستہ ہیں۔ ہمیں اپنے ملک کی آزادی کی قدر کرنی چاہیے اور اسے مضبوط بنانے کے لیے دیانت داری، ذمہ داری اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے *پاکستان آرمی، سندھ پولیس اور ملک و قوم کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہداء کو خراجِ عقیدت اور سلام پیش کرتے ہوئے کہا* کہ آج ہم آزاد فضا میں جو سانس لے رہے ہیں، اس کے پیچھے ہمارے شہداء کی عظیم قربانیاں شامل ہیں۔ قوم اپنے ان بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

تقریب میں مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات اور نوجوانوں نے *تقاریر، ٹیبلو اور دیگر ملی و ثقافتی پروگرامز پیش کیے،* جن میں وطنِ عزیز سے محبت، قومی یکجہتی اور پاکستان کے روشن مستقبل کا پیغام اجاگر کیا گیا۔ طلبہ و طالبات اور نوجوانوں کی شاندار پرفارمنسز کو شرکاء نے بھرپور سراہا۔

بعد ازاں *ڈی آئی جی میرپورخاص رینج، کمشنر میرپورخاص اور ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نے سویٹ ہوم میرپورخاص میں پاکستان بیت المال اور سول سوسائٹی کے تعاون سے منعقدہ جشنِ آزادی کی خصوصی تقریب میں شرکت کی۔*

تقریب میں *سویٹ ہوم کے بچوں نے خوبصورت تقاریر، ٹیبلو اور مختلف پرفارمنسز پیش کیں*۔ معزز مہمانوں نے بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی، ان کے ساتھ کیک کاٹا اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں انعامات اور تحائف تقسیم کیے۔

اس موقع پر *ڈی آئی جی میرپورخاص رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ، پی ایس پی نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا:*

* *سویٹ ہوم کے یہ بچے ہمارے لیے صرف بچے نہیں بلکہ پاکستان کا قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل ہیں۔ ان کے چہروں کی مسکراہٹ ہماری خوشی اور ان کے خواب ہماری ذمہ داری ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ بچے اپنے آپ کو کبھی تنہا یا محروم محسوس نہ کریں، بلکہ انہیں یہ احساس ہو کہ پورا معاشرہ ان کے ساتھ کھڑا ہے۔*

*ڈی آئی جی میرپورخاص نے مزید کہا:*

* *میرے لیے آج یومِ آزادی کی سب سے خوبصورت خوشی یہ ہے کہ میں ان معصوم بچوں کے ساتھ پاکستان کی آزادی کا جشن منا رہا ہوں۔ میری دعا ہے کہ یہ بچے اپنی زندگی میں کامیاب ہوں، اپنے خواب پورے کریں اور مستقبل میں پاکستان کا نام روشن کریں۔ ان بچوں کی مسکراہٹ دراصل ایک مضبوط، خوشحال اور روشن پاکستان کی خوبصورت تصویر ہے۔*

ڈی آئی جی میرپورخاص نے *پاکستان بیت المال، سویٹ ہوم انتظامیہ، سول سوسائٹی، اساتذہ اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا* کہ یتیم اور مستحق بچوں کی تعلیم، تربیت اور بہتر مستقبل کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

*تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی، امن و استحکام اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔*

ترجمان:
*پبلک ریلیشن آفیسر*
*ڈی آئی جی میرپورخاص*

Happy Independence Day Pakistan Zindabadجشنِ آزادی مبارک 🇵🇰ڈی آئی جی میرپورخاص رینج، کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چچڑ PSP کی ج...
14/08/2026

Happy Independence Day Pakistan Zindabad

جشنِ آزادی مبارک 🇵🇰

ڈی آئی جی میرپورخاص رینج، کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چچڑ PSP کی جانب سے تمام پاکستانیوں کو یومِ آزادی کی دلی مبارکباد۔

جشنِ آزادی مبارک 🇵🇰ڈی آئی جی میرپورخاص رینج، کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چچڑ PSP کی جانب سے تمام پاکستانیوں کو یومِ آزادی کی ...
14/08/2026

جشنِ آزادی مبارک 🇵🇰

ڈی آئی جی میرپورخاص رینج، کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چچڑ PSP کی جانب سے تمام پاکستانیوں کو یومِ آزادی کی دلی مبارکباد۔

اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن پاکستان کو ہمیشہ امن، خوشحالی، ترقی اور استحکام عطا فرمائے۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰

13/08/2026

12 ربیع الاول کے حوالے سے اہم اجلاس

کمشنر آفس میرپورخاص میں 12 ربیع الاول کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں انتظامات، سیکیورٹی اور امن و امان کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کمشنر، ڈی آئی جی، ڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

#عیدمیلادالنبیﷺ

🇵🇰  *از دفترِ اطلاعات و تعلقاتِ* *عامہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج**پریس ریلیز**مورخہ: 07.08.2026**ڈی ایس ...
07/08/2026

🇵🇰 *از دفترِ اطلاعات و تعلقاتِ* *عامہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج*

*پریس ریلیز*
*مورخہ: 07.08.2026*

*ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹاؤن اور ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن کی بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں صفینہ و رائل کنگ گٹکا برآمد، 2 گاڑیاں قبضے میں — ڈی آئی جی میرپورخاص رینج کی جانب سے شاباش*

میرپورخاص پولیس نے مضرِ صحت و ممنوعہ اشیاء کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے *ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹاؤن عبدالباسط اور ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن انسپکٹر ایلن خان عباسی* کی سربراہی میں کامیاب کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کرلیا۔

کارروائی کے دوران *صفینہ گٹکا کے 1,026 پیکٹس، جن میں تقریباً 107,730 پڑیاں جبکہ رائل کنگ گٹکا کے 756 پیکٹس، جن میں تقریباً 83,160 پڑیاں شامل ہیں، برآمد* کی گئیں۔

پولیس نے گٹکے کی ترسیل میں استعمال ہونے والی *2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں*۔

اس سلسلے میں *کرائم نمبر 111/2026، زیر دفعہ 4/8 گٹکا اینڈ مین پوری ایکٹ، 2019*، تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میرپورخاص میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمہ میں *4 ملزمان* نادر علی، باسط علی بروہی، محمد خان عرف ناری مری اور شادی خان مری نامزد ہیں، جو گرفتاری سے بچنے کے لیے *مفرور/روپوش ہوگئے ہیں*۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کی *گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے*۔

-ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص رینج *کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ، PSP* نے کامیاب کارروائی اور بھاری مقدار میں مضرِ صحت گٹکا برآمد کرنے پر *ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹاؤن عبدالباسط، ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن انسپکٹر ایلن خان عباسی اور پوری پولیس ٹیم کو شاباش دی۔*

ڈی آئی جی میرپورخاص رینج نے کہا کہ *مین پوری، گٹکا اور دیگر مضرِ صحت و ممنوعہ اشیاء کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ نوجوان نسل کو ان مضرِ صحت اشیاء سے محفوظ رکھنا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔*

ڈی آئی جی میرپورخاص رینج نے بہترین کارکردگی پر پولیس ٹیم کو *شاباش اور CC-II تعریفی سرٹیفیکٹ دینے کا اعلان* اور ایسی کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

ترجمان:
*پبلک ریلیشن آفیسر*
*ڈی آئی جی میرپورخاص*

🇵🇰  *از دفترِ اطلاعات و تعلقاتِ* *عامہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج**پریس ریلیز**مورخہ: 07.08.2026**انچارج ...
07/08/2026

🇵🇰 *از دفترِ اطلاعات و تعلقاتِ* *عامہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج*

*پریس ریلیز*
*مورخہ: 07.08.2026*

*انچارج CIA زیشان لشاری کی ہمراہ ٹیم کی بڑی کارروائی، 6 ہزار 27 کلوگرام مین پڑی چورہ برآمد، 2 ملزمان گرفتار، ٹرک قبضے میں لے لیا گیا — ڈی آئی جی میرپورخاص رینج کی جانب سے پولیس ٹیم کو شاباش*

ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص رینج *کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ* PSP نے تھانہ جھڈو کی حدود میں *6 ہزار 27 کلوگرام سے زائد مین پڑی چورہ برآمد* کرنے اور دو ملزمان کی گرفتاری پر *ایس ایس پی میرپورخاص سید فدا حسین شاہ, انچارج CIA زیشان لشاری اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔*

ڈی آئی جی میرپورخاص رینج نے کہا کہ منشیات اور دیگر مضرِ صحت اشیاء کے خلاف پولیس کی کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں۔ *نوجوان نسل کو مین پڑی، گٹکا اور دیگر مضرِ صحت اشیاء سے محفوظ رکھنے کے لیے ایسی کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھی جائیں۔*

انہوں نے کامیاب کارروائی پر *انچارج CIA زیشان لشاری،* DSP جھڈو عبدالغفور خاصخیلی، SHO ٹنڈو جان محمد نثار عالم، SHO جھڈو عابد زرداری *اور پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش اور CC-II تعریفی سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ دینے کا اعلان کیا*

ترجمان:
*پبلک ریلیشن آفیسر*
*ڈی آئی جی میرپورخاص*

Address

Mirpur Khas

Telephone

+923332629636

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mirpurkhas Range Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share