Anjuman Tajran Mirpurkhas

Anjuman Tajran Mirpurkhas ANIS-UR-REHMAN SHEIKH (PRESIDENT) M.AMIN MEMON (General SECRETARY)

22/01/2026
22/01/2026

🇵🇰 *از دفترِ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ*
*ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج*

*پریس ریلیز*
مورخہ: 22 جنوری 2026

*کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ، پی ایس پی، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج کی صدارت میں ڈی آئی جی آفس میرپورخاص میں انجمنِ تاجران میرپورخاص اور شہر کی مختلف مارکیٹوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔*

▪️ *اجلاس میں انجمنِ تاجران میرپورخاص کی جانب سے* صدر انیس الرحمٰن،اورجنرل سیکریٹری محمد امین میمن، کی قیادت مین شہر کی مختلف مارکیٹوں کے صدور نے شرکت کی۔

▪️ اجلاس کے دوران تاجر برادری کو درپیش مسائل، مارکیٹ سیکیورٹی، ٹریفک کے مسائل، تجاوزات، کاروباری سرگرمیوں کے تحفظ اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

▪️ *ڈی آئی جی میرپورخاص رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ، پی ایس پی نے تاجر نمائندوں کو یقین دہانی کرائی کہ* پولیس بازاروں اور تجارتی مراکز میں سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے، جرائم کی روک تھام اور تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

▪️ *انجمنِ تاجران کے نمائندوں نے پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ تاجر برادری قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر شہر میں امن و امان کے قیام میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔*

ترجمان
*پبلک ریلیشن آفیسر*
ڈی آئی جی آفس میرپورخاص رینج

18/01/2026
18/01/2026

کراچی 18/01/2026 بروز ھفتہ

گل پلازہ کراچی میں شدید آتشزدگی
اللہ پاک اپنا رحم و کرم نازل فرمائے

تاجر دکانداروں سے یکجہتی کے لیے ال پاکستان انجمن تاجران صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد امین میمن جائے وقوعہ پر موجود ہیں

تاجر برادری کی دادرسی اور یکجہتی کے لیے ان کے شانہ بشانہ موجود ہیں

ترجمان انجمن تاجران ال پاکستان صوبہ سندھ محمد نور الدین قریشی

Address

Mirpur Khas
69000

Telephone

+923332970513

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Anjuman Tajran Mirpurkhas posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Anjuman Tajran Mirpurkhas:

Share

Category