Commissioner Mirpurkhas Division

Commissioner Mirpurkhas Division government organization

Mirpur Khas, December 13:-The Divisional Commissioner Mirpur Khas Syed Aijaz Ali Shah today inaugurated 5 day national p...
13/12/2021

Mirpur Khas, December 13:-The Divisional Commissioner Mirpur Khas Syed Aijaz Ali Shah today inaugurated 5 day national polio and Covid-19 campaign at Basic Health Unit Nawab Colony here.On the occasin The DC Mirpurkhas Salamat Ali Memon ADHO Dr.Mushtaq Hussain Shah RD PPHI Imitaiz Ali Kalhoro and WHO and Health Polio workers and officials.The Divisional Commisioner Mirpurkhas Syed Aijaz Ali Shah after inauguratin inspect the BHC and other activities there has asked the officials about heir field activities, treating physician from the existing patients. Satisfactory response by the patients.

Mirpur Khas (.) *Divisional Commissioner Mirpur Khas Syed Ejaz Ali Shah* has said that children are the architects,build...
17/11/2021

Mirpur Khas (.) *Divisional Commissioner Mirpur Khas Syed Ejaz Ali Shah* has said that children are the architects,builders of our future and of any nation. we should take steps at all levels for their better health provide quality education. This he said while inaugurating the Measles and Rubella Campaign for children aged 9 months to 15 years at St. Treeza American Hospital,here today.the said campaign starts from November 15 to November 27, 2021.
The Divisional Commissioner Mirpurkhad Syed Aijaz Ali Shah has said that the facilitatiin vaccinatiin centres had been set up where Vaccinations can also be given to the children.On this occasion, he also performed at the measles and rubella campaign. He said that there are two processes of prevention of disease and better health. One is medicine and the other is precautionary measures. We must first take precautionary measures. we have not only saved the life of our child, through vaccinatin of M&R but protect all of us.That will provide relief and rest to ourselves. The Commissioner has appealed to the general public to vaccinate their children properly during the campaign. .

میرپورخاص ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ گرمی کے موسم میں ہر شخص کیلئے پانی نہایت ضروری ہے پانی کے بغ...
29/05/2020

میرپورخاص ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ گرمی کے موسم میں ہر شخص کیلئے پانی نہایت ضروری ہے پانی کے بغیر رہنا ناممکن ہے اس لئے پینے کے پانی کی کمی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہرمیں پینے کے پانی کی کمی کو نوٹس لیتے ہوئے اپنے دفتر میں ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن، سپرنٹنڈنٹ انجینئر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شفیق میمن ایکسین حیسکو عزیز بھٹو،ایکسین پبلک ہیلتھ شمس الدین شیخ،ڈپٹی ڈائریکٹر حیسکو مختیارشاہ اور اسسٹنٹ انجینئر پبلک ہیلتھ صدام حسین سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا کمشنر نے ایکسین پبلک ہیلتھ اورایکیسن حیسکو کو ہدایت کی کہ گرمی کے موسم میں عوام کے احساسات اورمشکلات کو محسوس کرتے ہوئے پینے کے پانی کی کیلئے بہتر حکمت عملی بنائی جائے تاکہ ہر گھر تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے انہوں نے ایکسین حیسکو کو ہدایت کی کہ شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ٹرانسفارمر خراب ہونے یا کوئی اور خرابی کی صورت میں فوری درست کرکے بجلی بحال کی جائے تاکہ لوگوں کو شدید گرمی سے بچایا جاسکے کمشنر نے پبلک ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کی کہ پانی کی فراہمی کا شیڈول حیسکو کو فراہم کیا جائے تاکہ پانی کے شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کی جائے تاکہ پمپنگ اسٹیشن چلا کر لوگوں کو پانی فراہم کیا جاسکے اس موقع پر حیسکو کی جانب سے پبلک ہیلتھ کو مکمل تعاون کا یقین دلایاگیا۔

11/05/2020

مورخہ11مئی 2020
میرپورخاص ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے سندھ حکومت کی جانب سے مخصوص چھوٹے کاروبار کھولنے کی اجازت ملنے کے بعد کی صورتحال کے حوالے سے ڈویژ ن کے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن، ڈپٹی کمشنر تھرپارکر شہزاد طاہر تھہیم، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم میمن، ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ اور دیگر متعلقہ افسران سے اپنے دفتر میں اجلاس کیا اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنروں کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے کاروبار کی اجازت ملنے کے بعد جو بھی بیوپاری ایس او پیز کی خلاف ورزری کرے اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے دکانداروں اور خریداروں کو فیس ماسک پہننے، سماجی فاصلہ رکھنے، کورونا وائرس پھیلنے سے روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر عمل درآمد کرانے کا پابند بنایا جا ئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنروں نے بتایا کہ میرپورخاص ڈویژن میں کریانہ،سبزی، پھل، پنسار کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورصبح 6بجے سے شام5 بجے تک پوراہفتہ کھلے ہیں مشروط طور پر اجازت ملنے والے چھوٹے کاروبار کمیونٹی مارکیٹ، ریٹیلر دکانیں، گلی محلوں میں موجود دکانیں،کنسٹرکشن اسٹیل پائپ الیکٹریکل پینٹ ریئل اسٹیٹ اور ہارڈویئر کی دکانیں صرف4روز پیر سے جمعرات صبح6بجے سے شام4بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ 3روزجمعہ سے اتوار تک سخت لاک ڈاؤن پر مکمل عمل درآمد کرایا جائے گا ممنوعہ بڑی مارکیٹ شاپنگ مالز، پارک، ججام کی دکانیں، بیوٹی پارلر ہرقسم کی پبلک ٹرانسپورٹ دفاتر ہوٹل ریسٹورینٹ شادی ہال سنیما گھر گیم سینٹر جیم اور کلب بند رکھے گئے ہیں جبکہ جلسہ جلوسوں اجتماع پر پابندی برقرار رہے گی انہوں نے بتایا کہ جس کاروبار کو کھولنے اور بند رکھنے کی اجازت دی گئی ہے اس پر عمل درآمد کرانے کی مکمل کوشش کی جائے گی سیکورٹی کے حوالے سے محکمہ پولیس کا مکمل تعاون شامل ہے۔

ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے پاک آرمی چھور کینٹ کے بریگیڈئر نعمان اورڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن کے ہمراہ نئے ت...
02/04/2020

ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے پاک آرمی چھور کینٹ کے بریگیڈئر نعمان اورڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن کے ہمراہ نئے تعمیر ہونے والے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرپورخاص میں قائم آئسولیشن سینٹر اور قرنطینہ سینٹر کا دورہ کیا اس موقع پر پاک فوج چھورکینٹ کے بریگیڈئر نعمان نے کہا کہ خدمت خلق سے اللہ تعالیٰ راضی ہوتا ہے ہم سب کو باہمی کوششوں سے اس دکھی وقت سے نمٹنا چاہئے انہوں نے انتظامیہ اور ڈاکٹروں کی جانب سے کی گئی کوششوں کو سراہا دورے کے دوران کمشنر عبدالوحید شیخ نے کہا کہ ڈاکٹروں کو چاہئے کہ کسی کو بھی بغیر کٹ کے آئسولیشن سینٹر میں داخل نہ ہونے دیں میونسپل کمیٹی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر جراثیم کش اسپرے کرایا جائے گا سینٹرمیں سیکورٹی کا مکمل بندوبست کیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر قوم کا اثاثہ ہیں قرنطینہ اور آئسولیشن سینٹرمیں مریض آنے کی صورت میں ڈاکٹروں کو مریض کی دیکھ بھال کے ساتھ اپنے آپ کو بھی کوروناوائرس سے بچاناچاہئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مشتاق شاہ اور انچارج آئسولیشن سینٹر ڈاکٹر ہرچند رائے نے بتایا کہ ڈی ایچ کیوہسپتا ل میں قائم آئسولیشن سینٹر میں 50بیڈز کی گنجائش موجود ہے جس میں ڈاکٹراورپیرامیڈیکل اسٹاف مطلوبہ سہولیات کے ساتھ ڈیوٹی دے رہے ہیں جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں قائم قرنطینہ سینٹر میں بھی50بیڈز کی گنجائش رکھی گئی ہے جس میں ضرورت کے مطابق ضلع میرپورخاص میں دیگر اضلاع اور بیرون ممالک سے آنے والوں کو چیک کرنے کیلئے رکھا جائے گا انہوں نے مزید بتایا کہ پی سی بی گر اؤنڈ میں بھی قرنطینہ سینٹر قائم کیا گیا ہے تاہم ضرورت پڑنے پر منتخب کردہ مقامی ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز میں بھی قرنطینہ سینٹر قائم کئے جائیں گے۔

مورخہ31مارچ2020ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ بہتر حکمت عملی سے ہی حالات کو بہتر کیا جاسکتا ہے ان خیا...
01/04/2020

مورخہ31مارچ2020
ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ بہتر حکمت عملی سے ہی حالات کو بہتر کیا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے موجودہ حالات میں سیکورٹی اور صحت کے حوالے سے اپنے دفتر میں ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص ذوالفقارلاڑک، ڈپٹی کمشنرمیرپورخاص زاہد حسین میمن، ایس ایس پی جاوید بلوچ اورڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرمیرپورخاص ڈاکٹر مشتاق شاہ سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پرکمشنر نے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کیا کہ انتظامیہ کی جانب سے کی گئیں کوششیں عوام کی بھلائی کیلئے ہیں حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کیا جائے غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں اور نہ ہی کسی سے غیر ضروری ملاقات کریں تاکہ کورونا وائرس سے بچاجاسکے اجلاس میں ایس ایس پی میرپورخاص نے بتایا کہ سیکورٹی کے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے اشیاء ضروریہ کی دکانیں صبح8بجے سے شام5 بجے تک کھولنے خریداروں کوفاصلے سے کھڑے ہونے اور ماسک پہننے کا پابند کیا جارہا ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کہا کہ حکومت سندھ اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل درآمد ہورہا ہے اب تک میرپورخاص ضلعے میں کورونا وائرس کا کوئی بھی کیس ظاہر نہیں ہوا ہے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے صحت کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں قرنطینہ اور آئسولیشن سینٹروں میں مطلوبہ سامان تیار حالت میں موجود ہے ڈاکٹر پیرامیڈیکل اسٹاف اور مقررہ ٹیمیں اپنا کام سچائی اورایمانداری سے کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور صحت کی بہتری کے حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کیا جارہا ہے۔

مورخہ26مارچ2020میرپورخاص ڈویژنل کمشنرمیرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ شہریوں کی غفلت کی وجہ سے ان کو ان کے گھروالوں ...
27/03/2020

مورخہ26مارچ2020
میرپورخاص ڈویژنل کمشنرمیرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ شہریوں کی غفلت کی وجہ سے ان کو ان کے گھروالوں کو پھیلنے والی بیماری کورونا وائرس سے نقصان ہوسکتا ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ڈی آئی جی میرپورخاص ذوالفقار لاڑک کے ہمراہ موجودہ صورتحال کے حوالے سے میرواہ، ڈگری، ٹنڈوجان محمد، جھڈو، نوکوٹ سمیت دیگر شہروں کو دورہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے عام لوگوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کا عام لوگوں کو گھروں میں بٹھانے کا مقصد لوگوں کو پھیلنے والی بیماری کورونا وائرس سے بچانا ہے سمجھدار ماؤں کا کام ہے کہ وہ اپنی اولاد یا گھر والوں کو کم سے کم گھرسے باہر بھیجیں ان کو چاہئے کہ وہ سامان دن میں ایک دفعہ لکھ کر دیں تاکہ ایک دفعہ باہر جاکر سامان لے کر آئیں اس موقع پر انہوں نے متعلقہ اہلکاروں کو کو ہدایت کی کہ حکومت کی جانب سے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے فروٹ، سبزی،دودھ، میڈیکل اسٹور، جنرل اسٹور اورحکومت کی جانب سے جاری کردہ عام روزمرہ استعمال میں آنے والی ضروری اشیاء کی دکانیں صبح8بجے سے رات8بجے تک کھولی جائیں عمل نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے دکانداروں کو چاہئے کہ وہ خریداروں کو ایک میٹر کے فاصلے پرکھڑا ہونے کا بندوبست کریں لوگوں کو صحیح نمونے سے کھڑا کرنے کا بندوبست نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

محکمہ اطلاعات سندھ، میرپورخاص   ہینڈآؤٹ نمبر60مورخہ23مارچ2020میرپورخاص(          )کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہ...
23/03/2020

محکمہ اطلاعات سندھ، میرپورخاص ہینڈآؤٹ نمبر60مورخہ23مارچ2020
میرپورخاص( )کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ ا فسوس سے احتیاط بہتر ہے چند احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے خود کو اپنے گھروالوں اور اپنے معاشرے کو وبائی کورونا وائرس سے بچایاجاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی آئی جی پولیس ذوالفقار لاڑک کے ہمراہ لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے میرپورخاص شہر کے بلدیہ مارکیٹ،سبزی مارکیٹ،سول ہسپتال چوک، ریلوے اسٹیشن چوک، پولیس شہداء چوک، میرکالونی، سومرہ محلہ، چاندنی چوک، چونا فیکٹری موڑ، رنگ روڈ، غریب آباد، عمرکوٹ روڈ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے کھلنے والی فروٹ،سبزی،دودھ،بیکری،گوشت،کریانہ کی دکانوں، میڈیکل و جنرل اسٹوروں کے مالکان اوردکانوں پر کام کرنے والے مزدوروں کو ہدایت کی کہ ماسک لازمی پہنیں اور خریداری کرنے والوں کو بھی ماسک پہننے کو مشورہ دیں دکانوں پر غیر ضروری ہجوم سے گریز کریں عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اپنا کرداراداکریں محکمہ صحت کی جانب سے جاری کی گئیں احتیاطی تدابیر پر عمل کریں انہوں نے کہا کہ گھر سے غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس ذوالفقارلاڑک نے متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت کی کہ لوگوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے روکا جائے بعد ازاں کمشنر نے نئے تعمیر ہونے والے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرپورخاص میں قائم آئسولیشن سینٹر کا بھی معائنہ کیا اس موقع اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسین کانہیوں،اسسٹنٹ کمشنر حسین بخش مری محمد خان کھٹی، سپرنٹنڈنگ انجینئر حیسکو اقبال بلوچ اورد یگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مورخہ19مارچ2020میرپورخاص ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ لوگوں کو اپنی صحت کے ساتھ ساتھ دوسروں کی صحت ...
19/03/2020

مورخہ19مارچ2020
میرپورخاص ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ لوگوں کو اپنی صحت کے ساتھ ساتھ دوسروں کی صحت کا بھی خیال رکھنا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن، ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص ڈاکٹر مشتاق شاہ اورمتعلقہ افسران سے اپنے دفتر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی ہدایات پرمکمل عملدرآمد کرانے کیلئے بھرپورکوشش کی جارہی ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنراور ایس ایس پی کو ہدایت کی کہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنروں کے ساتھ ڈی ایس پیز کے مارکیٹوں کے دورے کراکر صورتحال سے آگاہ کیا جائے انہوں نے بتایا کہ ہسپتالوں اور آئسولیشن سینٹروں کے دورے کرکے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں اس موقع پر کمشنر نے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھانسی، زکام اور بخار کی صورت میں ماسک کا استعمال کیا جائے سبزی مارکیٹ فروٹ مارکیٹ میڈیکل،یوٹیلیٹی و جنرل اسٹور بیکری دودھ دہی کی دکان اور کریانہ کی دکان پر کام کرنے والوں کو چاہئے کہ وہ ماسک اور ہینڈ گلوز کا استعمال کریں انہوں نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے انچارجوں کو ہدایت کی ہے کہ عوام کی سہولت کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورزشام 5بجے کے بجائے رات9بجے تک کھلے رکھے جائیں انتظامیہ کی جانب سے مکمل پولیس سیکورٹی فراہم کی جائے گی آئسولیشن سینٹر کے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ڈاکٹر دلبر مری نے بتایا کہ ضلعے میں تحصیل سطح پر8آئسولیشن سینٹر ز قائم کئے گئے ہیں جہاں 8فوکل پرسن بھی مقررکئے گئے ہیں ایران اورچین سے آنے والوں کو ان کے گھروں میں 14رو ز تک مکمل چیک اپ کیا جائے گا کھانسی زکام اور بخار کی صورت میں ان کو آئسولیشن سینٹر میں منتقل کیا جائے گا اجلاس میں انجمن تاجران کے صدر انیس الرحمان شیخ اور جنرل سیکریٹری امین میمن نے انتظامیہ سے مکمل تعاون کرنے کا یقین دلایا.

Address

Mirpur Khas

Telephone

+922339290052

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Commissioner Mirpurkhas Division posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Commissioner Mirpurkhas Division:

Share