Commissioner Mirpurkhas Division

Commissioner Mirpurkhas Division Efficient Public Service Delivery is our priority.

22/07/2026

22.07.2026
کمشنر میرپورخاصں شہمیر خان بھٹو کا جھڈو سول کا وزٹ اور او ٹی کا افتتاح کے موقع ہسپتال میں سہولیات دیگرمسائل کے حوالے سے سوال پر کمشنر میرپورخاصں کا جواب.

22/07/2026

22.07.2026
جھڈو
کمشنر میرپورخاصں شہمیر خان بھٹو کا جھڈو RHC ہسپتال کاوزت اور ہسپتال میں او ٹی کا افتتاح کیا
وزٹ کے دوران ادویات، اور مریضوں کو دی گئی سہولیات ا جائزہ اور وارڈوں کا معائنہ بھی کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ریجنل آفیسر ہیلتھ مظہر ویسر ، اسسٹنٹ کمشنر جھڈو وردہ نایاب ، مختیار کار جھڈو میر مظہر ٹالپور بھی موجود تھے.

تاريخ 13  جولاءِ 2026ع  ڪڻڪ جي موجودگي کي يقيني بڻائڻ ۽ سرڪاري سطح تي مقرر ڪيل  اگهه تي اٽي جي وڪري کي يقيني بڻايو وڃي  ...
14/07/2026

تاريخ 13 جولاءِ 2026ع

ڪڻڪ جي موجودگي کي يقيني بڻائڻ ۽ سرڪاري سطح تي مقرر ڪيل اگهه تي اٽي جي وڪري کي يقيني بڻايو وڃي اها هدايت ڊويزنل ڪمشنر ميرپورخاص شهمير ڀٽو ،ميرپورخاص ٿرپارڪر ۽ عمرڪوٽ جي ڊپٽي ڪمشنرن ۽ سمورن اسٽنٽ ڪمشنرن سان گڏ ڪميٽي هال ۾ گڏجاڻي جي صدارت ڪندي ڏني . هن وڌيڪ چيو ته ڪڻڪ هر عام ۽ خاص جي بنيادي ضرورتن مان هڪ آهي، ان ڪري سرڪاري مقرر ڪيل اگهه تي ڪڻڪ ۽ اٽي جي وڪري کي يقيني بڻايو وڃي ۽ ان سلسلي ۾ ذخيرو ڪندڙ چڪي مل ۽ فلور ملز انتظاميا خلاف سخت قانوني ڪارروائي ڪئي وڃي. بعد ۾ ڊويزنل ڪمشنر شهمير ڀٽو ميرپورخاص، ٿرپارڪر ۽ عمرڪوٽ جي سمورن اسٽنٽ ڪمشنرن جي ڪارڪردگي جو تفصيلي جائزو ورتو جنهن ۾ روينيو رڪارڊ کي ڪمپيوٽرائيز ڪرڻ ، روينيو سروي نمبر، ۽ فوتي کاتي جي عوامي شڪايتن جي ازالي بابت ڪارڪردگي جو جائزو پڻ ورتو ان موقعي تي ڊويزنل ميرپورخاص شهمير ڀٽو ڊويزن جي سمورن اسٽنٽ ڪمشنرن کي هدايت ڪئي ته هو پنهنجي آفيسن کي رول ماڊل بڻائين ۽ عوامي مسئلن کي ترجيحي بنيادن تي حل ڪن ڇو ته غريب ماڻهو توهان تي پنهنجي جائز روينيو رڪارڊ حاصل ڪرڻ جي اميد رکن ٿا، ان ڪري اهي ان سلسلي ۾ پنهنجي ڪارڪردگي بهتر ۽ . معياري بڻائين ته جيئن غريب ماڻهن جي روينيو جي مسئلن جون شڪايتون حل ٿي سگهن. گڏجاڻي ۾ ايڊيشنل ڪمشنر ون سڀاش چندر، ايڊيشنل ڪمشنر ٽو افشان شيخ، ڊپٽي ڪمشنر ٿرپارڪر عبدالحليم. جاگيراڻي، ڊپٽي ڪمشنر عمرڪوٽ نويد الرحمان لاڙڪ، ميرپورخاص، ٿرپارڪر ۽ عمرڪوٽ ضلعن جي اسٽنٽ ڪمشنر پڻ شرڪت ڪئي.

مورخہ 7جولائی2026 میرپورخاص۔ڈویژنل کمشنر میر پور خاص شہمیر خان بھٹو نے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نواب سمیر حسین لغاری اور پرو...
07/07/2026

مورخہ 7جولائی2026 میرپورخاص۔ڈویژنل کمشنر میر پور خاص شہمیر خان بھٹو نے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نواب سمیر حسین لغاری اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ایل بی او ڈی فواد میمن کے ہمراہ امکانی مونسون بارشوں کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے قدرتی آبی گزرگاہوں میر پور خاص مین ڈرین، سرفراز واہ ڈگری، ٹنڈو جان محمد ڈرین7, ڈھورو پران جھڈو مین ڈرین، آر ڈی 36 اور دیگر برساتی نالوں کا تفصیلی دورہ کیا دورے کے دوران کمشنر نے کہا کہ دورے کا بنیادی مقصد قدرتی آبی گزرگاہوں اور ایل بی او ڈی نالوں سے منسلک بندوں کے کاموں کا ازخود جائزہ لے کر درپیش مسائل قبل از وقت حل کرانا ہے انہوں نے مسائل معلوم کیے اور متعلقہ افسران کو حل کرانے کی ہدایت کی دورے کے دوران محکمہ ایل ہی او ڈی کے افسران نے کمشنر کو بتایا کہ میرپور خاص مین ڈرین سے 325 کیوسک پانی گزرنے کی گنجائش ہے اور کہا کہ ڈھوروپران کی آر ڈی 29 آر ڈی 36 آر ڈی 38 آر ڈی 39 آر ڈی 40 اور آر ڈی 42 کے پلوں کی تعمیر کی گئی ہے جبکہ اسپائنل ڈرین اور ڈھورو پران کے پشتوں کو مضبوط اور4 فٹ تک توسیع کی گئی ہے جس سے ڈھورو پران سے 5ہزار کیوسک پانی کی گنجائش ہے انہوں نے مزید بتایا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے ایل بی او ڈی میں ریگولیٹر تعمیر ہونے سے 3600کیوسک پانی گذرنے کی گنجائش ہے دورے کے موقع پر ایکسئین ایل بی او ڈی میرپور خاص سید نجیب شاہ، ایکسئین ایل بی او ڈی تیمور کھیڑو، ایس ڈی او سب ڈویژن میر پور خاص، ایس ڈی او ایل بی او ڈی سرفراز سومرو، ایس ڈی او ایل بی او ڈی ناصر جٹ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میرپورخاص غلام رضا کھوسو،کمشنر کے اسسٹنٹ آصف بھنگر اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

مورخہ 6 جولائی 2026 میرپورخاص (.    ) امکانی مون سون امکانی بارشوں سے قبل از انتظامات کرنے کے متعلق ڈویزنل کمشنر شہمیر خ...
06/07/2026

مورخہ 6 جولائی 2026
میرپورخاص (. )
امکانی مون سون امکانی بارشوں سے قبل از انتظامات کرنے کے متعلق ڈویزنل کمشنر شہمیر خان بھٹو کی صدارت میں کمشنر کمیٹی ہال میں اجلاس منعقد ہوا. اس موقع پر ڈویزنل کمشنر شہمیر بھٹو نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ امکانی مون سون بارشوں کے قبل تمام تر انتظامات کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے کیونکہ حکومت سندھ قدرتی آبی گذر گاہوں اور پشتوں کی مضبوطی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے تاکہ لوگوں کو شدید بارشوں میں مشکلات سے بچایا جا سکے اور کہا کہ جہاں جہاں پانی کی نکاسی کے لیے رکاوٹیں ہیں ان نالوں کی صفائی کروائی جائے. ڈویزنل کمشنر شہمیر بھٹو نے کہا کہ آبی قدرتی گذر گاہوں میں جہاں جہاں مسائل ہیں وہاں متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ مشترکہ دورے کئے جائیں.اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی. انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بارشوں کے دوران پشتوں اور بندوں کی موئثر نگرانی کی جائے تاکہ کوئی بھی غیر قانونی طور پر پشتو‍ں اور بندوں کو کٹ نہ لگا سکے. اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر ایل بی او ڈی فواد میمن نے بتایا کہ گذشتہ امکانی بارشوں کے پیش نظر رواں سال میں حکومت سندھ کے تعاون سے قدرتی آبی گذر گاہوں کی پشتو‍ں کی توسیع اور مضبوط کیا گیا ہے
,ایڈیشنل کمشنر ون سبھاش چندر ،ایڈیشنل کمشنر ڻو افشاں شیخ
ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نواب سمیر حسین لغاری ،ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک، ایس ایس پی میرپورخاص سید فدا حسین شاہ، مینیجنگ ڈائریکٹر ایل بی او ڈی فواد میمن، ڈائریکٹر نارا کینال شان ملاح ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نور محمد سنائی، ڈائریکٹر سیکنڈری اسکولز میرپورخاص محمد اقبال کنبھر، سپرنٹنڈنٹ انجنيئر حیسکو فرمان احمد ڈھانی ، اسٹنٹ انجینیر پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ میرپورخاص ، سپرنٽينڊنٽ انجنيئر ایجوکیشن ورکس اینڈ سروسز ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میرپورخاص نور محمد شیخ، جبکہ ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی ، ایس ایس پی تھرپارکر، ایس ایس پی عمرکوٹ سہائی عزیز ٹالپر نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی.

تاريخ 18 جون 2026ڪمشنر ميرپورخاص ڊويزن شهمير ڀٽو محرم الحرام جي حوالي سان ايڊيشنل ڪمشنر ون سڀااش چندر جي نگراني ۾ ڪمشنر ...
18/06/2026

تاريخ 18 جون 2026

ڪمشنر ميرپورخاص ڊويزن شهمير ڀٽو محرم الحرام جي حوالي سان ايڊيشنل ڪمشنر ون سڀااش چندر جي نگراني ۾ ڪمشنر آفيس ۾ هڪ ڊويزنل ڪنٽرول روم قائم ڪيو آهي، جيڪو 24 کان 26 جون تائين 24 ڪلاڪ کليل رهندو. ڪنٽرول روم جو انڇارج اسٽنٽ ڪمشنر روينيو سيول داس هوندا ڪنٽرول روم جو فون نمبر 02339290052
02339290053 آهي.

مورخہ 15 جون 2026میرپورخاص۔ڈویژنل کمشنر میرپورخاص شہمیر بھٹو نے کہا ہے کہ پولیو وائرس کے خاتمے لیے بچوں کے زیرو ڈوز ویکس...
15/06/2026

مورخہ 15 جون 2026
میرپورخاص۔ڈویژنل کمشنر میرپورخاص شہمیر بھٹو نے کہا ہے کہ پولیو وائرس کے خاتمے لیے بچوں کے زیرو ڈوز ویکسینیشن پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ ہم اپنے بچوں کو حفظان صحت کے اصولوں کو اپنا کر انہیں مکمل صحتمند بنا سکیں. یہ ہدایت انہوں نے کمشنر کمیٹی ہال میں ڈویژنل پولیو ٹاسک فورس کے گذشتہ پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی. اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون سبھاش چندر ، ڈپٹی کمشنر نواب سمیر حسین لغاری، ڈائریکٹر پی پی ایچ آئی مظہر ویسر ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نور محمد سنائی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص ڈاکٹر نہچل رائے، ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم انچارج کے ڈاکٹر جمشید خانزادہ ، ڈاکٹر زینب، ڈبلیو ایچ او ایریا کوآرینیٹر ڈاکٹر عالم آزاد اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی. کمشنر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نومولود بچوں کی زیرو ڈوز کے لیے سرکاری، نجی ہسپتالوں اور گھر میں پیدا ہونے والے بچوں کی معلومات کے لیے انفارمیشن نیٹورکنگ بنائی جائے تاکہ ان کی مکمل معلومات حاصل کی جا سکیں. کمشنر شہمیر بھٹو نے اس بات پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم میں پولیو سپروائزر خواتین کو بنایا جائے تاکہ ان کو گھروں تک رسائی ممکن ہو اور وہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں بھی اپنا موئثر کردار ادا کر سکتی ہیں اجلاس میں اس بات کا عزم کیا گیا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے اور پولیو کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی. اجلاس میں گذشتہ پولیو مہم کی کارکردگی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا.

مورخہ 12 جون 2026 میرپورخاص ڈویژنل کمشنر شہمیر بھٹو نے کہا ہے کہ ماہ محرم الحرام ایٹار، صبر و تحمل اور قربانی کا مہینہ ہ...
12/06/2026

مورخہ 12 جون 2026
میرپورخاص ڈویژنل کمشنر شہمیر بھٹو نے کہا ہے کہ ماہ محرم الحرام ایٹار، صبر و تحمل اور قربانی کا مہینہ ہے جو ہمیں حضرت امام حسین علیہ السلام ان کے اصحاب و انصار کی دین کی بقا کی خاطر عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر کمیٹی ہال میں ماہ محرم الحرام کے سلسلے میں حفاظتی انتظامات اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لینے کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی. اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر سبھاش چندر ، میئر عبدالروف غوری، ڈپٹی کمشنر نواب سمیر حسین لغاری،سول سرجن سول ہسپتال ڈاکٹر ماجد خان، ایس ایس پی اسپیشل برانچ محمد حسن جسکانی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص ڈاکٹر نہچل رائے،ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی اے محمد ابراہیم کنبھر، میونسپل کمشنر انیس الرحمان سیال، ڈپٹی کنٹرولر سول ڈفینس فھیم میمن ، ڈپٹی چیف وارڈن سول ڈفینس خلیل اللہ خان، ڈائریکٹر سیکنڈری اسکولز محمد اقبال کنبھر، ڈائریکٹر پرائمری اسکولز محمد رمضان خاصخیلی، اراکین امن کمیٹی سید حمزہ علی نقوی، سید عمیر نقوی، ڈاکٹرثاقب کاظمی، سپرنٽينڊنٽ انجنيئر حیسکو امیر محمد میمن، ریسکیو 1122 کے انچارج رشید احمد ، پاک ٹیلی کمیونیکیشن کے ظہیر احمد اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک، ایس ایس پی عمرکوٹ سہائی عزیز ٹالپر ، ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی اور ایس ایس پی تھرپارکر نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی. اجلاس میں میئر عبدالروف غوری نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کی جانب سے جلوسوں کے گذر گاہوں کے درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے اور جہاں جہاں پینے کے پانی کی ضرورت ہوگی وہاں پینے کے پانی کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص ڈاکٹر نہچل رائے نے بتایا کہ جلوسوں میں صحت کی ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ضلع اور تحصیل سطح پر کنٹرول روم اور فوکل پرسن مقرر کئے گئے ہیں اور ہسپتالوں میں ایمبولینس، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف، ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے سپرنٹنڈنٹ انجینیر حیسکو امیر محمد میمن نے کہا کہ حیسکو کی جانب سے منتظمین کی مجالس اور جلوسوں کے شیڈول کے تحت بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی. کمشنر میرپورخاص شہمیر بھٹو نے تمام متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں جلوسوں کے گذر گاہوں کا از خود معائنہ کریں اور درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام اداروں کے ساتھ باہمی تعاون، رابطہ کاری اور بہتر حکمت اختیار کی جائے تاکہ کسی بھی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جا سکے. انہوں نے محکمہ پولیس، صحت، حیسکو، بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی وہ اپنے اپنے اضلاع میں محرم الحرام کے سلسلے میں کانٹیجیسنی پلان ترتیب دیں اور اسی کے مطابق اپنی ذمہ داری سر انجام دی جائیں. اجلاس میں ڈپٹی انسپکٹر آف پولیس میرپورخاص رینج آفس کے نعیم احمد نے بتایا کہ عشرہ محرم الحرام میں ڈویژن بھر کے 162 امام بارگاہوں میں 728 مجالس، اور 1050 جلوس برآمد ہوں گے اس ضمن میں ڈویژن بھر میں 3089 پولیس اہلکار حفاظتی ڈیوٹی پر معمور ہوں گے اور تمام حفاظتی انتظامات کو ممکن بنایا جائے گا.

5 جون 2026مون سون امکانی  بارشوں سے پیش نظر  پیشگی تیاری اور  انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق ڈویزنل کمشنر شہمیر خان بھٹ...
05/06/2026

5 جون 2026
مون سون امکانی بارشوں سے پیش نظر پیشگی تیاری اور انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق ڈویزنل کمشنر شہمیر خان بھٹو کی صدارت میں کمشنر کمیٹی میں اجلاس منعقد ہوا. متعلقہ افسران کو مون سون امکانی بارشوں کے پیش نظر پیشگی تمام درپیش مسائل حل کرنے اور انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت.. ڈویزنل کمشنر شہمیر خان بھٹو نے کہا مون سون بارشوں میں پوش علاقوں سے بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے لیے موئثر اقدامات کیے جائیں تاکہ وہاں کے لوگوں کو مشکلات سے بچایا جا سکے کیونکہ حکومت سندھ اور ڈویزنل انتظامیہ لوگوں کو مشکلات سے بچانے. کے لیے سنجیدہ ہے قبل ازیں ڈائریکٹر نارا کئنال میرپورخاص شان ملاح نے آگاہی دیتے ہویے کہا کہ جمڑاؤ کئنال روہڑی کئنال سے شروع ہوتا ہے جس میں 13600 کیوسک پانی کی گنجائش ہے جو پینے کے پانی اور زرعی کاشت کے لیے ٹیل تک پہنچایا جاتا ہے اس موقع پر ایگزیکٹو انجنئیر ایل بی او ڈی میرپورخاص نجیب احمد شاہ نے بتایا کہ لیفٹ بینک آؤٹ فعال ڈرین (ایل بی او ڈی) واپڈا کی جانب سے 1986 میں 4600 کیوسک پانی نکاسی کرنے کے لیے بنایا گیا تھا جس میں زیادہ سے زیادہ 7000 کیوسک پانی گذرنے کی گنجائش ہے مگر 2022 کے بارشوں کے دوران ایل بی او ڈی اسپائنل ڈرین سے 12000ہزار کیوسک پانی گذرا جس سے میرپورخاص خاص طور پر جھڈو اور نوکوٹ شدید متاثر ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے 2022 کی شدید بارشوں کے پیش نظر بآسانی سے نکاسی آب کرنے کے لیے اسپائینل ڈرین، آر ڈیز اور قدرتی گذر گاہوں کی پشتون کو مضبوط بنایا گیا اور مزید جہاں جہاں ضرورت ہے وہاں کام جاری ہے.. ڈویزنل کمشنر شہمیر خان بھٹو نے تمام متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں مون سون بارشوں کی تیاری اور پیشگی انتظامات کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران سے اجلاس منعقد کریں اور جہاں جہاں نکاسی آب کرنے کے لیے کام جاری ہے ان کا معائنہ کریں تاکہ کسی بھی صورتحال سے بروقت نمتنے میں مدد مل سکے اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون سبھاش چندر ، ڈپٹی کمشنر نواب سمیر حسین لغاری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو فیصل علی سومرو، اسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسین کانیہو، اسٹنٹ کمشنر جھڈو فیصل گجر ، اسٹنٹ کمشنر ڈگری اختر حسین لاشاری، اسٹنٹ کمشنر کوٹ غلام محمد ریحان ڈیتھو، ایگزیکیٹو انجنئیر مٹھڑاؤ معاذ سلیم اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی.

Address

Commissioner Office
Mirpur Khas

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Commissioner Mirpurkhas Division posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share