08/07/2026
🚨 میرپورخاص: غیر قانونی گندم ذخیرہ کرنے پر آٹا چکی سیل
اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسین کانیو نے خفیہ اطلاع پر مغلِ اعظم ٹاؤن میں واقع ماروی آٹا چکی پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے چکی کو سیل کر دیا۔
کارروائی کے دوران تقریباً 40 ٹن (800 بوریاں) گندم ذخیرہ شدہ برآمد ہوئی۔ فوڈ انسپکٹر کے مطابق آٹا چکی محکمہ خوراک میں رجسٹرڈ نہیں تھی اور گندم کا ذخیرہ غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے زمرے میں آتا ہے۔
محکمہ خوراک کی موجودگی میں آٹا چکی کو سیل کر دیا گیا، جبکہ مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
📸 تصاویر: اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص / محکمہ خوراک