People's United forum is an organization which is spreading the awareness of socio-political and economic systems among the people of our society. It also has a mission to fight against the injustice and inequality in any shape or color. We are based in Mirpur, Jammu and Kashmir, and sooner our message will reach every door and every wall.
پیپلز یونائٹڈ فورم ...ہمارا مقصد ان مظلوموں کی آواز بننا
جن کی اس خود غرض معاشرے میں کوئی آواز نہیں۔ ہمارا مقصد نوجوان کو سیاسی شعور دینا۔ ہمارا مقصد ان کٹھ پتلی حکمرانوں اور ان کے چمچوں سے اختیارات چھیننا اور ان کے اختیارات ہمارے قابل اور میرٹ پہ آنے والے نوجوانوں کو دینا۔ ہمارا مقصد نوجوانوں کی سیاسی تربیت کرنا اور ان کو اس قابل بنانا کہ وہ مستقبل میں اپنی قوم کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکیں۔ ہمارے نزدیک تاریخ میں جتنی بھی قوموں نے اپنی تقدیر کا رخ بدلا ہے تو وہ صرف سیاست کی بنا پر ہی کیا ہے، اس لیے ہماری یہ جدوجہد ہے کہ ہمارے اس معاشرے میں، جہاں سیاست کو دوغلاپن اور فریب کہا جاتا ہے، وہاں ہم اپنے لوگوں کو یہ باور کرائیں کہ اگر اپنی قوم کی تقدیر بدلنی ہے تو وہ صرف اسی طرح ممکن ہے کہ اپنے قابل اور باصلاحیت لوگ سیاست میں آئیں، یہ لازم و ملزوم ہے۔ ہمارا دشمن وہ بےحس حکمران ٹولہ اور ایک فیصد اشرافیہ ہے جو عوام کا خون چوستی جا رہی ہے اور ہمارا نوجوان اس نظام سے تنگ اپنی ماں دھرتی چھوڑنے پر مجبور ہو چکا ہے۔ ہمارا مقصد ایک مثالی معاشرہ قائم کرنا ہے، جہاں کوئی نا انصافی نہ ہو۔ جہاں محنت کے صلے میں اتنی اجرت ملے جس سے ہمارا متوسط طبقہ ایک باعزت زندگی گزار سکے۔ ایک ایسا معاشرہ جہاں تخلیق کا تصور عام ہو۔ ایک ایسا معاشرہ جہاں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کے مطابق کسی فرد کو رنگ، نسل یا ذات کی بنا پر کسی دوسرے پر برتری حاصل نہ ہو۔ ظلم جہاں بھی ہو، جس شکل میں بھی ہو، پیپلز یونائٹڈ فورم اس کے خلاف آواز اٹھائے گا اور مظلوم انسانیت کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔