Mirpur Police

Mirpur Police This is Official Page of Mirpur Police.You can reach us for any Query.

14/08/2026
12/08/2026

تھانہ پولیس سٹی میرپور کی کارروائی، 2 لاکھ 80 ہزار روپے ریکور

ترجمان میرپور پولیس کے مطابق تھانہ پولیس سٹی میرپور نے کارروائی کرتے ہوئے سائلہ کی رقم 2 لاکھ 80 ہزار روپے ریکور کروا کر اس کے حوالے کر دی۔

رقم واپس ملنے پر سائلہ نے ایس ایس پی میرپور خرم اقبال اور میرپور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

12/08/2026

میرپور پولیس کی شاندار کارروائی، اندھا قتل 6 گھنٹوں میں ٹریس، ملزمان گرفتار

ترجمان میرپور پولیس کے مطابق مورخہ 2026-08-11 کو بوقت قریب 09:30 بجے دن بذریعہ مددگار15میرپور تھانہ پولیس سٹی میرپور اطلاع ملی کہ بمقام بوہڑ کالونی ڈیم ایریا نزد قبرستان پانی میں ایک سرکٹی نعش موجود ہے ۔ اس اطلاع پرعامر فاروق انسپکٹر SHOتھانہ پولیس سٹی میرپور کو معہ نفری کے برسیدگی موقع ڈیم کے کنارے بوہڑ کالونی مامور کیا گیا۔برسیدگی جائے وقوع ایک سر کٹی نعش اسمی و مسکن نامعلوم موجود پائی جس کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ۔جس نے سیاہ رنگ کی شلوار قمیض زیب تن کی ہوئی تھی موجود پاتے ہوئے بغرض کاروائی قبضہ پولیس میں لی گئی سرسری چھان بین پر مسمیان1۔ یاسف اسلم ولد محمد اسلم قوم گجر ساکن حال جنجوعہ سٹریٹ بن خرماں 2۔مسافر شاہ ولد کٹور خان ساکن پشمال کالام ضلع سوات نے نعش متذکرہ بالا کو شناخت کرتےہوئے بتایا کہ نعش شہزاد ولد ایوب ساکن لائیکوٹ کالام تحصیل بحرین ضلع سوات کی ہے۔ ملاحظہ نعش کرنے پر نامعلوم شخص /اشخاص نے نامعلوم وجوہات کی بناءپر شہزاد مذکور کا کسی تیز دھار آلہ سےبے دردی سے سر تن سے کاٹ کر جدا کرتے ہوئے قتل کیا۔
واقع کی اطلاع پر ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کی ہدایت پر محمد نصیر خان ،سکندر اعظم DSP/SDPOضلع ہذاوافسر مہتمم تھانہ پولیس سٹی میرپور معہ نفری کے موقع پر پہنچے توتقریباً ایک فٹ گہرے پانی میں ایک سرکٹی نعش مقتول اسمی و مسکن نامعلوم شخص کی موجود پاکر حفاظت میں لی گئی ۔سرکٹی نعش مقتول کے جسم پر شلوار قمیض برنگ سیاہ زیب تن تھی۔ ملاحظہ نعش کرنے پر اسمی و مسکن نامعلوم کو کسی نے تیز دھار آلہ سے سر تن سے جدا کرکے قتل کیا گیا تھا جبکہ سر غائب پایا ۔نعش سے کوئی شناختی علامت دستیاب نہ ہوئی البتہ نعش کے پارچات زیب تن قمیض کے کف پرWAZIR.T.S کا ٹیگ لگا ہوا تھا جس پر WAZIR.T.S متعلقہ ٹیلر ماسٹر مسمی پرویز کو ٹریس کرتے ہوئے طلب کیاجاکر دریافت /تحقیق کی گئی جس نے بعد از پڑتال ریکارڈ بتلایا کہ کچھ عرصہ قبل یاسف اسلم ولد محمد اسلم قوم گوجر ساکن حال جنجوعہ سٹریٹ بن خرما ں نے ایک شخص کو اس کے پاس کپڑے سلائی کروانے کے لیے ایک لڑکے کو بھیجا تھا جس نے سیاہ رنگ کا سوٹ اس سے سلائی کروایا تھا اور نعش پر موجود پارچات پوشیدگی اسی کے ہی سلائی کردہ ہیں اور نعش اسی لڑکے کی باڈی سے کافی مشابہت رکھتی ہے۔ مسمی یاسف اسلم کو طلب کرتے ہوئے دریافت عمل میں لائی گئی جس نے بتایا کہ مسمی شہزاد ولد ایوب ساکن لائیکوٹ تحصیل بحرین ضلع سوات کو کپڑوں کی سلائی کے لیے پرویز ٹیلر ماسٹر (WAZIR.T.S ) کے پاس بھیجا تھا۔ مذکور نے بتلایاکہ شہزاد مذکور کا موبائل نمبر روز گذشتہ سے بند چلاآرہا ہے۔ اس نے شہزاد مذکور سے گاڑی کے رینٹ کے سلسلہ میں 30,000 روپے وصول کرنے تھے کالیں کرنے پر مذکور کا نمبر بند آرہا ہے۔ شہزاد مذکور نے نزد آزاد چوک سیکٹرF/1 کمرہ کرایہ پر حاصل کررکھا ہے۔نعش متذکرہ کو دیکھ کر تاسف اسلم مذکور نے اس بات کی تائید کی کہ نعش شہزاد مذکور کی باڈی سے کافی مشابہت رکھتی ہے تاہم اگر کمرے میں موجود نہ ہوا تو یہ نعش شہزاد مذکور ہی کی ہوسکتی ہے۔ جس پر مسمی یاسف اسلم مذکور کو ہمراہ رکھتے ہوئے شہزاد مذکور کے کمرہ میں پہنچے تو شہزاد مذکور کو وہاں موجود نہ پایا ۔ یاسف اسلم نے مزید بتایا کہ شہزاد کا نانا صدیق پلازہ سیکٹرC/1 میرپور چوکیدار ہے مابعد سرسری چھان بین پر مسمیان 1 یاسف اسلم ولد محمد اسلم 2۔ مسافر شاہ ولد کٹور خان ساکن پشمال کالام ضلع سوات(نانا شہزادمتوفی چوکیدار صدیق پلازہ سیکٹرC/1 ) نے نعش متذکرہ بالا کی شناخت بطور شہزاد ولد ایوب ساکن لائیکوٹ تحصیل بحرین ضلع سوات کی۔ نعش متوفی شہزاد بغرض پوسٹمارٹم و مزید کارروائی ضابطہ کے لیے DHQ ہسپتال میرپور پہنچائی گئی ۔

مابعد واقعہ کی روشنی میں مقدمہ علت 2026/186 مورخہ 2026-08 -11 بجرائم APC302 تھانہ پولیس سٹی میرپوردرج رجسٹر کیاجاکر تفتیش مقدمہ عمل میں لاتے ہوئے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کیاگیا۔ CCTV فوٹیج کی پڑتال کرنے پر مورخہ 2026-08-10 کو متوفی شہزاد ایک موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھ کر بن خرماں کی جانب جاتے ہوئے دکھائی دیا۔ موٹر سائیکل سوار کو ٹریس کیاگیا متوفی شہزاد کا بن خرماں اپنے ماموں مسمی محمد بشیر ولد مسافر خان ساکن سوات حال خاکسار سٹریٹ بن خرماں کے گھرجانا تصدیق ہوا۔ جس پر متوفی شہزاد مذکور کی ممانی مسماۃ طاہرہ بی بی زوجہ محمد بشیر ساکن بن خرماں ماموں مسمیان1 سلیمان 2 عثمان غنی پسران مسافر خان اقوام گوجر ساکنان حال سیکٹرC/1 میرپور کو ٹریس کرتے ہوئے معقول شک و جوازیت کی بناء پر دریافت و چھان بین عمل میں لائی گئی جس سے پایا گیا کہ ملزم عثمان ولد مسافر خان کی زوجہ مسماۃ یاسمین اپنے خاوند سے ناراض ہوکر کچھ عرصہ سے اپنے میکے گھر اسلام گڑھ میں رہ رہی تھی ۔ عثمان اور یاسمین کے مابین ناراضگی کی وجہ یہ تھی کہ عثمان کو شبہ تھا کہ اس کی بیوی یاسمین اور بھانجے مقتول محمد شہزاد ولد ایوب خان کے مابین ناجائز تعلقات تھے جس پر مسماۃ یاسمین بی بی کو بھی طلب کرتے ہوئے دریافت عمل میں لائی گئی جس نے بھی اس بات کی تائید کی کہ اس کا خاوند عثمان ، سسر مسافر خان اور دیگر سسرالی رشتہ دار اس پر شہزاد مقتول سے ناجائز تعلقات کے حوالہ سے شک و شبہ کرتے رہے ہیں ۔حالات و واقعات بالا کے تناظر میں بروز وقوع مورخہ 2026-08-10کو ملزمان عثمان غنی ، سلیمان پسران مسافر خان، مسافر خان ولد کٹور خان ، محمد بشیر نے باہمی صلاح مشورہ اور منصوبہ بندی سے مسماۃ طاہرہ بی بی زوجہ محمد بشیر سے بذریعہ موبائل فون کال کرواکے مقتول شہزاد کو اپنے گھر بمقام خاکسار سٹریٹ بن خرماں میرپور بلواکر طے شدہ منصوبہ کے مطابق جملہ مرد ملزمان نے ملکر ڈنڈے لاتوں مکوں سے اولاًشدید تشددکرتے ہوئے مابعد گلہ دبا قتل کیا اور مابعد اپنے جرم کو چھپانے کے لیے نعش مقتول شہزاد کو اولاً رکشہ میں ڈالکر اپنے گھر واقع C/3 بالمقابل بوائز ہائی سکول نمبر 2 لائے اور مابعد رینٹ پر کار لےکر مقتول کی ڈیڈ باڈی کار کی ڈگی میں ڈال کر بوہڑ کالونی ڈیم ایریا میں لے جاکر ملزمان نے ملکر مقتول کا گلہ تیز دھار ٹوکہ سے کاٹ کر سرتن سے جدا کردیا اور مقتول کا دھڑ وہیں ڈیم میں پھینک دیا جبکہ مقتول کا سر تھیلا میں ڈال کر جاتلاں ہیڈ نہر میں پھینک دیا ملزم عثمان سے آلہ ضرر ٹوکہ اور مسافر خان سے آلہ ضرر ڈنڈا کی برآمدگی ہوچکی ہے علاوہ ازیں ملزمان کے پارچات خون آلودہ بھی قبضہ پولیس میں لیے گئے ہوئے ہیں۔ مقتول کے سر غائب شدہ کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے وقوع مقدمہ کے چند ہی گھنٹوں میں ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے

ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کا کہنا ہے کہ ضلع پولیس میرپور عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے میرپور ایک پرامن ضلع ہے جہاں پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کاروائی ضابطہ عمل میں لائی جا رہی ہے آئندہ بھی پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

میرپور پولیس کے تفتیشی ہیڈ کانسٹیبل محمد شبیر سپردِ خاکترجمان میرپور پولیس کے مطابق، میرپور پولیس کے تفتیشی ہیڈ کانسٹیبل...
08/08/2026

میرپور پولیس کے تفتیشی ہیڈ کانسٹیبل محمد شبیر سپردِ خاک

ترجمان میرپور پولیس کے مطابق، میرپور پولیس کے تفتیشی ہیڈ کانسٹیبل محمد شبیر، جو تھانہ افضلپور میں تعینات تھے اور کافی عرصہ سے علیل اور زیرِ علاج تھے، آج قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں اسلام پورہ، نارووال میں ادا کر دی گئی۔

نمازِ جنازہ میں میرپور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شرکت کرتے ہوئے مرحوم کو سلامی پیش کی، جبکہ پولیس افسران، اہلکاروں، عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم کے درجاتِ بلندی، مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی گئی۔

ایس ایس پی میرپور خرم اقبال نے ہیڈ کانسٹیبل محمد شبیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک فرض شناس اور محنتی پولیس اہلکار تھے۔ ان کی محکمہ پولیس کے لیے خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا۔ ایس ایس پی میرپور نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین.

محمد شبیر تفتیشی ہیڈ کانسٹیبل متعینہ تھانہ افضل پور جو کافی عرصہ سے زیر علاج تھے آج  قضاءے الہی سے وفات پا گے ہیں جن کی ...
08/08/2026

محمد شبیر تفتیشی ہیڈ کانسٹیبل متعینہ تھانہ افضل پور جو کافی عرصہ سے زیر علاج تھے آج قضاءے الہی سے وفات پا گے ہیں جن کی نماز جنازہ آج مورخہ 08.08.2026 بوقت شام 5 بجے ان کے آبائی گاوں اسلام پورہ نارووال میں ادا کی جائے گی.

06/08/2026

میرپور آزاد کشمیر
کل مورخہ 5اگست2026 کو یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے ڈی آئی جی آفس میرپور کے سبزہ زارمیں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس تقریب میں شہداء کی فیملیز ،جناب کمشنر میرپور ڈویثرن ، ڈی آئی جی میرپور ریجن ،ڈپٹی کمشنر میرپور ،ایس ایس پی میرپور ، سول سوسائٹی کے نمائندگان، انجمن تاجران کے نمائندگان ، صحافی حضرات ، زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد اور پولیس آفیسران اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی.

تقریب کا آغاز دیوار شہداء پولیس پر دعائیہ تقریب سے اور شہداء کی قربانیوں کی یاد میں پھول رکھ کر کیا گیا۔ اس کے بعد ڈی آئی جی آفس کے سبزہ زار میں ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کی زیر صدارت منعقدہ تقریب سے ڈی آئی جی میرپور ریجن کامران علی نے خطاب کرتے ہوئے شرکاء تقریب کا شکریہ ادا کیا اور آزاد جموں و کشمیر ،پاکستان پولیس لاء انفورسمنٹ ایجنسیز ،پاکستان آرمی کے تمام شہداء کو زبردست الفاظ میں نزرانہ عقیدت پیش کیا اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اور اس امر کا اظہار کیا کے آزاد جموں وکشمیر اور پاکستان کی تمام پولیس فورسز ،لاء انفورسمنٹ ایجنسیز اور پاکستان آرمی کے آفیسران و جوانان اس ملک کی حفاظت کے لئے اور امن عامہ کی بحالی کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تقریب کے آخر میں شہداء کی فیملیز کو سلام عقیدت پیش کیا گیا اور انہیں خصوصی سلامی دی گئی ۔تقریب کا اختتام شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا سے کیا گیا۔



یومِ شہداء پولیسآج ہم اپنے بہادر پولیس شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن، قوم اور امن کی خاطر اپنی جانوں کا...
05/08/2026

یومِ شہداء پولیس

آج ہم اپنے بہادر پولیس شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن، قوم اور امن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔

"شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے۔"

یومِ شہداء پولیس کے موقع پر میرپور پولیس نے اپنے شہداء کی قبروں پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی، پھول چڑھائے اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کر کے ان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن میرپور کامران علی، ایس ایس پی میرپور خرم اقبال اور دیگر پولیس افسران نے شہداء کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی، پھول چڑھائے، بعد ازاں شہداء کے گھروں کا دورہ کر کے ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، اظہارِ ہمدردی کیا اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

04/08/2026

04۔اگست۔2026
*یوم شہداء پولیس*

آج ہم اپنے ان بہادر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن، قوم اور امن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ہمیں اپنے فرائض دیانت، اخلاص اور بہادری سے انجام دینے کا حوصلہ دیتی ہیں۔

*“شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے۔”*

اللہ تعالیٰ ہمارے تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے، ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

20/07/2026

بمقام بیٹھک بلوچ دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے کانسٹیبل عاقب رشید ٹریفک پولیس میرپور کا جِسد خاکی آبائی ضلع میرپور پہنچنے پر مورخہ 18 جولائی 2026 کو مکمل قومی اعزاز ،عزت و احترام کے ساتھ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد بمقام بھُڑکےآبائی قبرستان میں تدفین کر دی گئ۔

کنسٹیبل عاقب رشید (شہید) کی نمازِ جنازہ قائداعظم اسٹیڈیم میرپور میں سرکاری اعزاز کے ساتھ اداترجمان میرپور پولیس کے مطابق...
20/07/2026

کنسٹیبل عاقب رشید (شہید) کی نمازِ جنازہ قائداعظم اسٹیڈیم میرپور میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

ترجمان میرپور پولیس کے مطابق ضلع سدھنوتی کے علاقے بیٹھک بلوچ میں شرپسندوں کی فائرنگ سے جامِ شہادت نوش کرنے والے پولیس جوان کنسٹیبل عاقب رشید (شہید) کی نمازِ جنازہ قائداعظم اسٹیڈیم میرپور میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔

نمازِ جنازہ میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن میرپور کامران علی، کمشنر میرپور ڈویژن راجہ طاہر ممتاز، ایس ایس پی میرپور خرم اقبال، ڈپٹی کمشنر میرپور ساجد اسلم سمیت پولیس، سول انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران، شہید کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سلامی دی۔ شرکاء نے شہید کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وطن کے امن و امان، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پولیس فورس کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

نمازِ جنازہ کے اختتام پر شہید کنسٹیبل عاقب رشید (شہید) کے درجات کی بلندی، اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل اور وطنِ عزیز میں پائیدار امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ میرپور پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور امن کے دشمنوں کے خلاف کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی.

Address

Mirpur AJK
Mirpur
10250

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mirpur Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Mirpur Police:

Shortcuts

Share