07/03/2025
آزاد جموں کشمیر یونیورسٹی مظفر آباد کے طلبا پر بلا جواز لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی شدید مزمت کرتے ہیں ۔ امتحانات کے لیے فیسوں کی ادائیگی کے حوالے سے تنازعہ پر طلبا اور یونیورسٹی انتظامیہ میں مذاکرات جاری تھے ۔ اس دوران یونیورسٹی انتظامیہ اور مظفرآباد انتظامیہ نے معاملات کو حل کرنے کے بجائے تشدد کا راستہ اختیار کیا ہے جو کسی صورت مناسب طرزِ عمل نہیں ہے ۔ تشدد اور گرفتاریوں سے طلبا کو مرعوب نہیں کیا جا سکتا ۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو ہوش کے ناخن لینے چاھیں اور مزاکرات کے ذریعے امتحانات اور فیسوں کے تنازعے کو حل کرنا چاھیے ۔ طاقت اور اختیارات کا ناجائز استعمال آزاد جموں کشمیر کے بگڑتے ہوئے نظام کو مزید بدامنی کی طرف لے جائے گا ۔ آزاد جموں کشمیر میں مختلف درسگاہوں میں حکومتی مداخلت ، خلاف میرٹ تعیناتیوں اور بھاری فیسوں کے حصول سے پہلے ہی حالات کافی دگرگوں ہوں ۔ درسگاہوں کا انتظامی اور تدریسی معیار انتہائی نچلی سطح پر ہے ۔ حکومت اور ذمہ دار اداروں کو اس کا نوٹس لے کر حالات اور ماحول کو بہتر بنانے کے فوری اقدام اٹھانے چاھیں ۔