DGPR Mirpur AJ&K

DGPR Mirpur AJ&K Divisional Directorate Public Relations Mirpur Azad Jammu & Kashmir

06/08/2026

میرپور

شہدائے پولیس کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پولیس لائنز میرپور میں پروقار دعائیہ تقریب کا انعقاد

کمشنر میرپور ڈویژن راجہ طاہر ممتاز خان، ڈی آئی جی میرپور ڈویژن کامران علی، ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری ساجد اسلم، ایس ایس پی میرپور خرم اقبال سمیت اعلیٰ سول و پولیس افسران کی دعائیہ تقریب میں شرکت

ضلعی انتظامیہ، پولیس افسران، شہدائے پولیس کے اہل خانہ اور صدر چیمبر آف کامرس عمر شہزاد کی یومِ شہدائے پولیس کی بھی تقریب میں شرکت

شہدائے پولیس کی قربانیاں قوم کا سرمایہ اور ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہیں، ڈی آئی جی میرپور کامران علی

قانون کی سربلندی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شہدائے پولیس کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ڈی آئی جی میرپور کامران علی

شہدائے پولیس، پولیس فورس کے لیے مشعلِ راہ ہیں، ڈی آئی جی میرپور ڈویژن

شہداء پولیس کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے، ڈی آئی جی میرپور ڈویژن

پولیس فورس اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، ڈی آئی جی میرپور کامران علی

شہدائے پولیس کے اہلِ خانہ کی عزت و تکریم اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے، ڈی آئی جی میرپور ڈویژن

دعائیہ تقریب میں شہدائے پولیس کے درجات کی بلندی، اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی

06/08/2026

میرپور

ڈپٹی کمشنر چوہدری ساجد اسلم، ایس ایس پی خرم اقبال کی زیر صدارت یومِ آزادی کی تقریبات کی تیاریوں اور مجموعی انتظام و انصرام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا

تمام محکمے باہمی رابطہ کاری، قومی جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیں، اجلاس میں فیصلہ

یومِ آزادی کی تقریبات کو شایانِ شان انداز میں منانے، قومی اتحاد کے فروغ اور شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے جامع حکمت عملی پر بھی غور

ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری ساجد اسلم کا اجلاس سے خطاب

اختیارات اللہ تعالیٰ کی امانت ہیں، اختیار کو دیانتداری اور عوامی مفاد کے لیے استعمال کیا جائے، ڈپٹی کمشنر میرپور

عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنا اور خلقِ خدا کی خدمت سرکاری افسران کی اولین ذمہ داری ہے، چوہدری ساجد اسلم

تمام ادارے عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں ، ڈپٹی کمشنر میرپور

شہریوں کے مسائل کے حل میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے، ڈپٹی کمشنر میرپور

باہمی ہم آہنگی، بروقت فیصلوں اور مؤثر رابطہ کاری سے ہی بہترین گورننس کو یقینی بنایا جا سکتا ہے، ڈپٹی کمشنر میرپور

14 اگست قومی عزم، اتحاد اور حب الوطنی کے جذبے کی تجدید کا دن ہے، ڈپٹی کمشنر میرپور

تمام ادارے اس موقع پر اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں، ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری ساجد اسلم

سرکاری افسران اپنے اختیارات کو عوام کی امانت سمجھتے ہوئے دیانتداری اور شفافیت کے ساتھ بروئےکارلائیں ، ڈپٹی کمشنر میرپور

یومِ آزادی کے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں، چوہدری ساجد اسلم

عوام کے لیے ہر ممکن آسانیاں پیدا کرنی ہیں ، ڈپٹی کمشنر میرپور

اجلاس سے ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کا خطاب

14 اگست قومی اتحاد، نظم و ضبط اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینے کا دن ہے، ایس ایس پی میرپور

پاکستان ہم سب کا مشترکہ گھر ہے، ایس ایس پی میرپور

امن و استحکام کے لیے تمام ادارے ایک ٹیم کی طرح کام کریں، ایس ایس پی میرپور خرم اقبال

یومِ آزادی کے موقع پر امن و امان، شہریوں کے جان و مال اور حقوق کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، ایس ایس پی میرپور

تمام ادارے مؤثر رابطہ کاری، ٹیم ورک اور عوام دوست رویے کے ساتھ فرائض انجام دیں، ایس ایس پی خرم اقبال

شکایات کے بروقت ازالے، قانون کی بلاامتیاز عملداری اور عوامی سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا، ایس ایس پی میرپور

اجلاس میں جملہ محکموں کے ضلعی افسران کی شرکت

اجلاس میں انتظام و انصرام کی بہتری کے لیے اتحاد و یگانگت کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اعادہ

میرپور (پی آئی ڈی) 06 اگست 2026ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری ساجد اسلم اور ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کی زیر صدارت 14 اگست ی...
06/08/2026

میرپور (پی آئی ڈی) 06 اگست 2026
ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری ساجد اسلم اور ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کی زیر صدارت 14 اگست یومِ آزادی پاکستان کی تقریبات کی تیاریوں، ضلعی انتظامیہ کے مختلف محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور مجموعی انتظام و انصرام کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں یومِ آزادی کی تقریبات کو شایانِ شان انداز میں منانے، قومی پرچموں اور برقی قمقموں سے تزئین و آرائش، صفائی ستھرائی، ٹریفک کی روانی، فول پروف سکیورٹی انتظامات، امنِ عامہ، قومی اتحاد و یکجہتی کے فروغ اور شہریوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے حکمت عملی کو زیر غور لایا گیا۔

اس موقع پر تمام متعلقہ محکموں کے مابین مؤثر رابطہ کاری، باہمی تعاون اور ذمہ داریوں کی بروقت انجام دہی پر بھی زور دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری ساجد اسلم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے سرکاری افسران کو جو اختیارات سونپے ہیں وہ امانت ہیں، لہٰذا ان اختیارات کو دیانتداری، انصاف اور عوامی مفاد کے لیے استعمال کیا جائے۔

عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنا، ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور خلقِ خدا کی خدمت کرنا ایک عظیم قومی، دینی اور اخلاقی فریضہ ہے۔

تمام افسران اپنی ذمہ داریاں احساسِ ذمہ داری، ایمانداری اور خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ ادا کریں تاکہ عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد مزید مضبوط ہو اور گورننس کو مؤثر بنانے میں کردار نبھایا جا سکے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ یومِ آزادی کی تقریبات کے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں، تمام ادارے باہمی رابطہ کاری کو فروغ دیں، مل جل کر قومی جذبے اور لگن کے ساتھ کام کریں اور شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

ایس ایس پی میرپور خرم اقبال نے کہا کہ 14 اگست ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ، یہ دن قومی اتحاد، نظم و ضبط اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینے کا پیغام دیتا ہے۔

پاکستان ہم سب کا مشترکہ گھر ہے، اس کے امن، استحکام اور ترقی کے لیے تمام اداروں کو ایک ٹیم کی طرح مل کر کام کرنا ہوگا۔ یومِ آزادی کی تقریبات کے دوران امن و امان کا قیام، شہریوں کے جان و مال اور قانونی حقوق کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔

ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر تمام متعلقہ ادارے مؤثر رابطہ کاری اور ٹیم ورک کے جذبے کے ساتھ فرائض انجام دیں تاکہ عوام کو بہترین سہولیات میسر آ سکیں۔ تمام افسران اور اہلکار عوام دوست رویہ اپنائیں، شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں، شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنائیں اور قانون کی بلاامتیاز عملداری کو ہر صورت برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ باہمی ہم آہنگی، پیشہ ورانہ مہارت اور جذبۂ خدمت کے ذریعے یومِ آزادی کی تقریبات کو پرامن، محفوظ، باوقار اور یادگار بنایا جائے گا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر میاں حسام ساجد، ڈی ایچ او ڈاکٹر فدا حسین راجہ، ایکسین ہائی ویز شہزادہ اورنگزیب، ایکسین پی ایچ ای یاسین طاہر، ایکسین شاہزیب کرامت، ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر ایاز احمد، پرنسپل بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج ڈاکٹر فیصل بشیر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز راجہ، ضلع مفتی عبدالغفار سلفی، ڈاکٹر ارم بتول، ڈی ڈی ای او راجہ فہد سرفراز، ڈی او نسواں فرخ اویس، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس محمد رمضان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر خالد قیوم بٹ، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر عمران صادق ملک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف اینڈ فشریز محمد ساجد، ڈائریکٹر ریسکیو 1122 نجم الشہاب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورازم قمر ایوب، انفارمیشن آفیسر خضر حیات، ایس ڈی او ہارون چغتائی، سوشل ویلفیئر آفیسر ملک نثار احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس محمد اشتیاق، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد اشرف، فوکل پرسن بلدیہ راشد علی بزمی، پروفیسر ڈاکٹر نعیم اقبال اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی، اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر میرپور اور ایس ایس پی میرپور نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ مربوط حکمت عملی، باہمی تعاون اور مؤثر رابطہ کاری کے ذریعے اپنی ذمہ داریاں بروقت مکمل کریں تاکہ 14 اگست یومِ آزادی پاکستان کی تقریبات قومی جذبے، نظم و ضبط اور شایانِ شان انداز میں منعقد ہوں اور عوام کو ہر ممکن سہولیات میسر آ سکیں۔

05/08/2026

میرپور

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر میرپور میں ڈپٹی کمشنر چوہدری ساجد اسلم کی قیادت میں احتجاجی ریلی کا انعقاد

احاطہ کچہری سے چوک شہیداں تک احتجاجی ریلی نکالی گئی

احتجاجی ریلی میں ایس ایس پی خرم اقبال ، ڈپٹی ڈائریکٹر جموں و کشمیرلبریشن سیل سردار عظیم سرور ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعیم چوہدری ، سمیت عوام اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد میں شرکت

ریلی میں“پاکستان زندہ باد” اور “ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے” کے فلک شگاف نعرے کی گونج

احتجاجی ریلی کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا گیا

ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری ساجد اسلم کا ریلی سے خطاب

کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی، ڈپٹی کمشنر میرپور

بھارت کا 5 اگست 2019 کا غیر قانونی اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، ڈپٹی کمشنر میرپور

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے، ڈپٹی کمشنر چوہدری ساجد اسلم

مسلح افواج نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں آپریشن “بنیان المرصوص” کے دوران دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنائے، ڈپٹی کمشنر میرپور

مضبوط، مستحکم اور محفوظ پاکستان ہی کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کی مؤثر حمایت جاری رکھ سکتا ہے، ڈپٹی کمشنر میرپور

احتجاجی ریلی کے اختتام پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہداء کے لیے خصوصی دعا کی گئی

احتجاجی ریلی کے اختتام پر کشمیری عوام کی آزادی، پاکستان کی سلامتی، استحکام اور افواجِ پاکستان کی کامیابی کے لیے بھی خصوصی دعا

میرپور (پی آئی ڈی) 05 اگست 2026ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری ساجد اسلم کی زیر صدارت یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر پروقار تقر...
05/08/2026

میرپور (پی آئی ڈی) 05 اگست 2026
ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری ساجد اسلم کی زیر صدارت یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر پروقار تقریب اور یوم استحصال کے مناسبت سے احتجاجی ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا ، ریلی احاطہ کچہری تا چوک شہید ان نکالی گئی ، ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری ساجد اسلم نے کی ، ریلی میں ایس ایس پی میرپور خرم اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر جموں و کشمیر لبریشن سیل سردار عظیم سرور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعیم چوہدری، اسسٹنٹ کمشنر حسام ساجد، اسسٹنٹ کمشنر تنویر الاسلام، تحصیلدار چوہدری عمران یوسف، انجمن تاجران کے نمائندگان چوہدری نعیم اور چوہدری منشاء نقشبندی، ملازمین تنظیموں کے راشد علی بزمی، ملک راشد، راحیل بٹ سمیت مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان، سول سوسائٹی کے نمائندگان، میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ریلی میں شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے کہ فلک شگاف نعرے لگائے ، شرکاء نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت ہر سطح پر جاری رکھی جائے گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری ساجد اسلم نے کہا کہ 5 اگست 2019 جنوبی ایشیا کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، جب بھارت نے یکطرفہ طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرکے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے عالمی اصولوں کی صریح خلاف ورزی کی۔ انہوں نے کہا کہ اس غیر قانونی اقدام کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں، سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں، اظہارِ رائے کی آزادی پر قدغنیں، میڈیا پر پابندیاں اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہیں، جن پر عالمی برادری کو مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یومِ استحصالِ کشمیر منانے کا مقصد عالمی برادری کو یہ باور کرانا ہے کہ کشمیری عوام آج بھی اپنے بنیادی حق، یعنی حقِ خودارادیت، کے حصول کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے آزادی کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں اور ان کی یہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک انہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق نہیں مل جاتا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پاکستان اور حکومت آزاد جموں و کشمیر ہر قومی اور بین الاقوامی فورم پر مسئلہ کشمیر کو مؤثر انداز میں اجاگر کر رہی ہیں اور کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں آپریشن “بنیان المرصوص” کے دوران پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور عزم کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، جس پر پوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط، مستحکم اور محفوظ پاکستان ہی کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کی مؤثر حمایت جاری رکھ سکتا ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حق دلانے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔تقریب میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جبکہ ان کی عظیم قربانیوں کو تحریکِ آزادی کشمیر کا روشن باب قرار دیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کو ہر سطح پر اجاگر کیا جاتا رہے گا اور ان کی آواز عالمی برادری تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن سیاسی، سفارتی اور اخلاقی کوشش جاری رکھی جائے گی۔ شرکاء نے پاکستان کی سلامتی، استحکام اور افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔تقریب کے اختتام پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہداء کے ایصالِ ثواب، کشمیری عوام کی جلد آزادی، پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی، افواجِ پاکستان کی کامیابی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر چوہدری ساجد اسلم،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعیم اختر و دیگر یوم استحصال کے موقع پر نکالی گئی ریلی کی قیادت کر ر...
05/08/2026

ڈپٹی کمشنر چوہدری ساجد اسلم،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعیم اختر و دیگر یوم استحصال کے موقع پر نکالی گئی ریلی کی قیادت کر رہے ہیں

05/08/2026
05/08/2026

ڈپٹی کمشنر چوہدری ساجد اسلم،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعیم اختر و دیگر یوم استحصال کے موقع پر نکالی گئی ریلی کی قیادت کر رہے ہیں

30/07/2026

میرپور واقعہ : پولیس پلازہ مالک کی شکایت پر زبردستی دکانیں بند کرانے والے 100 سے 150 کلعدم ایکشن کمیٹی کے جتھے کو روکنے پہنچی تو پولیس کے پہنچتے ہی پہلے جتھے سے پولیس پر فائر کیا گیا ، جس کے جواب میں پولیس نے فائر کیا ، بعد ازاں اے آئی جنریٹڈ تصاویر، جعلی ویڈیوز میں امام مسجد کے جاں بحق ہونے ، آٹھ افراد، خاتون و بچے کی موت اور کرفیو کی جھوٹی افواہوں سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی : ڈپٹی کمشنر و ایس ایس پی میرپور

30/07/2026

میرپور

میرپور میں بدامنی پھیلانے کی مذموم کوشش کی گئی ، ڈپٹی کمشنر و ایس ایس پی میرپور کی پریس کانفرنس

میرپور واقعے کے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، منظم پروپیگنڈا کے ذریعے شہر کا امن خراب کرنے کی کوشش کی گئی، ڈپٹی کمشنر و ایس ایس پی میرپور

پلازہ مالک اور شہریوں کی شکایت پر زبردستی دکانیں بند کرانے والے جتھے کو روکنے کے لیے پولیس موقع پر پہنچی، انتظامیہ

پولیس کے پہنچتے ہی سو سے ڈیڑھ سو افراد کے جتھے میں سے پولیس پر سیدھا فائر کیا گیا، انتظامیہ

پولیس نے جوابی کارروائی کی، ڈپٹی کمشنر و ایس ایس پی میرپور

واقعے کے چند منٹ بعد سوشل میڈیا پر اے آئی جنریٹڈ تصاویر اور جعلی ویڈیوز کے ذریعے جھوٹا پروپیگنڈا شروع کر دیا گیا، انتظامیہ

اے آئی جنریٹڈ تصاویر سے میرپور میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا جھوٹا پروپیگنڈہ کیا گیا، ڈپٹی کمشنر و ایس ایس پی

ہسپتال پر قبضے اور کرفیو کے نفاذ کی خبریں بھی بے بنیاد اور من گھڑت تھیں، انتظامیہ

امام مسجد کے جاں بحق ہونے ، متعدد افراد، خاتون اور بچے کی ہلاکت سے متعلق جھوٹی خبریں بھی سوشل میڈیا پر پھیلائی گئیں، ڈپٹی کمشنر و ایس ایس پی

بن خرماں میں الیکشن ڈیوٹی پر آئے دو پولیس اہلکار اغوا کیے گئے، رہائش گاہ پر پتھراؤ بھی کیا گیا، انتظامیہ

روڈ بلاک کر کے پولیس پر پتھراؤ اور سیدھی فائرنگ کی گئی، ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، انتظامیہ

سوشل میڈیا پر جھوٹا اور اشتعال انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، انتظامیہ

پرامن انتخابات کو سبوتاژ کرنے کے لیے منظم سازش کے تحت افواہیں پھیلائی گئیں، ڈپٹی کمشنر و ایس ایس پی

عوام افواہوں پر یقین نہ کریں، معلومات صرف مستند سرکاری ذرائع سے حاصل کریں، انتظامیہ

شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر و ایس ایس پی میرپور

میرپور کا امن ہر قیمت پر بحال رکھا جائے گا، ڈپٹی کمشنر و ایس ایس پی میرپور

Address

Mirpur

Opening Hours

Monday 09:00 - 15:00
Tuesday 08:00 - 15:00
Wednesday 09:00 - 15:00
Thursday 08:00 - 15:00
Friday 08:00 - 15:00
Saturday 08:00 - 15:00

Telephone

+925827920703

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DGPR Mirpur AJ&K posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to DGPR Mirpur AJ&K:

Shortcuts

Share