Islamgarh

Islamgarh Welcome to Islamgarh, a beautiful town in Mirpur, Azad Kashmir.
(1)

Surrounded by the greenery of Mangla Dam and peaceful hills, it’s a place known for its natural beauty, history, and the warm hospitality of its people. Islamgarh is a beautiful town located in the Mirpur district of Azad Kashmir, Pakistan, known for its natural scenery, peaceful environment, and warm hospitality. Surrounded by lush green hills and the stunning waters of Mangla Dam, the town offer

s breathtaking views that attract visitors from nearby areas and overseas Kashmiris alike. The area is rich in cultural heritage and community spirit, with strong family ties and traditions that have been preserved for generations. Islamgarh is also recognised for its educational institutions, local markets, and active social organisations that contribute to the welfare and development of the community. Fishing, boating, and enjoying the lakeside landscapes are popular activities around Mangla Dam, while the surrounding mountains provide a refreshing escape into nature. Today, Islamgarh continues to grow as a vibrant town that blends natural beauty with progress, making it a place its residents proudly call home.

﷽السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہانتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ خان ملک صاحب، سکنہ گاؤں حیدرآباد اور سابقہ ...
31/05/2026



السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ خان ملک صاحب، سکنہ گاؤں حیدرآباد اور سابقہ رہائشی سوپیرہ، جو ذوالفقار علی (سینٹ جیمز روڈ) کے بھائی، حسن خان (فیئر ٹریڈ کنسٹرکشن)، فیصل خان (برمنگھم) اور حارث خان کے والد، یاسر محمود اور خضر محمود کے بہنوئی، عاصم خان اور ابراہیم خان کے چچا، اور محمد اقبال (پیئر ٹری کارپٹس) کے کزن تھے، پاکستان میں اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی تمام لغزشوں کو معاف فرمائے، اور اپنے محبوب نبی کریم ﷺ کے صدقے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ پسماندگان کو اس عظیم صدمے پر صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور تعزیت کے لیے اہلِ خانہ آج اتوار 31 مئی اور کل پیر 1 جون کو درج ذیل مقام پر احباب و عزیز و اقارب سے ملاقات کریں گے:

ہیسٹنگز اسٹریٹ مسجد
7–7A Hastings Street
Derby
DE23 6QQ

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

آج حج کا پانچواں اور آخری دن ہے، بارہ ذالحج۔ آج حجاج زوال کے بعد  منیٰ میں تینوں جمرات کی رمی بالکل ایسے ہی کریں گے جیسے...
29/05/2026

آج حج کا پانچواں اور آخری دن ہے، بارہ ذالحج۔ آج حجاج زوال کے بعد منیٰ میں تینوں جمرات کی رمی بالکل ایسے ہی کریں گے جیسے کل کی تھی۔ غروب سے پہلے پہلے رمی کرنے کے بعد حجاج کرام مکہ مکرمہ چلے جائیں گے لیکن اگر کسی حاجی کو منیٰ میں تاخیر ہو گئی اور منیٰ میں سورج غروب ہو گیا تو اب منیٰ سے نکنا مکروہ ہے اب اسے چاہئے کہ اگلے دن تیرہ ذالحج کو بھی تینوں جمرات کی رمی کرکے مکہ مکرمہ جائے۔ اور اگر تیرہ تاریخ کی صبح صادق ہو گئی اور حاجی منیٰ میں موجود ہوا تو اس پر اس دن کی رمی واجب ہو گی، بغیر رمی کے جانا اب جائز نہیں ہوگا۔ اگر کسی حاجی نے ابھی تک طواف زیارت نہیں کیا تو اس پر واجب ہے کہ آج غروب سے پہلے پہلے طوافِ زیارت ادا کر لے سوائے اس عورت کے جو ایام کی حالت میں ہے وہ پاک ہونے کے بعد طوافِ زیارت ادا کرے گی۔
حج کے مناسک مکمل ہوئے، اللہ مجھے اور آپ کو اپنے گھر کی مقبول اور باادب حاضری بار بار نصیب فرمائے۔ آمین

(مناسک حج کی نویں اور آخری پوسٹ)
امید ہے کہ آپ سب کو مناسک حج کی پوسٹس پسند آئی ہوں گی۔ 😊
✍️ طیب شیخ

کل حج کا چوتھا دن تھا، گیارہ ذالحج ۔ کل حجاج زوال کے بعد تینوں جمرات کی رمی کرنے گئے۔ باقی ترتیب یوں ہو گی،پہلے جمرہ اول...
29/05/2026

کل حج کا چوتھا دن تھا، گیارہ ذالحج ۔ کل حجاج زوال کے بعد تینوں جمرات کی رمی کرنے گئے۔ باقی ترتیب یوں ہو گی،پہلے جمرہ اولی کی رمی کریں گے اس پر سات کنکریاں ماریں گے پھر مجمع سے ہٹ کر قبلہ رخ ہو کر کچھ دیر دعا میں مشغول ہوں گے یہ قبولیت کا مقام ہے پھر جمرہ وسطی پر آکر اسی طرح سات کنکریاں ماریں گے اس کے بعد مجمع سے ہٹ کر قبلہ رخ ہو کر کچھ دیر دعا و استغفار میں مشغول ہوں گے اس کے بعد جمرہ عقبہ کی اسی طرح رمی کریں گے لیکن یہاں دعا کے لئے نہیں ٹھہریں گے یہاں دعا سنت نہیں البتہ واپسی پر چلتے ہوئے دعا کر لیں گے۔ عورتیں اور ضعیف لوگ آنے والی رات میں بھی رمی کر سکتے ہیں اس کا وقت صبح صادق سے پہلے تک ہے۔ گیارہوں تاریخ کا اتنا ہی کام تھا جو پورا ہو گیا اس کے بعد حجاج منیٰ میں ہی قیام کریں گے اور ذکر دعا اور عبادات میں مشغول رہیں گے ۔ اگر کسی حاجی نے کل طواف زیارت نہیں کیا تھا تو آج کسی وقت مکہ مکرمہ جا کر طواف زیارت کر لے گا۔
اللہ سب حجاج کی حاضری کو قبول فرمائیں! آمین 💚

(مناسک حج کی آٹھویں پوسٹ)
✍️ طیب شیخ

کل صبح سےرمی، قربانی اور بال کٹوانے کے بعد حجاج طواف زیارت کے لئے مکہ مکرمہ آگئے ہیں، طواف زیارت حج کے فرائض میں سے ہے۔ا...
29/05/2026

کل صبح سےرمی، قربانی اور بال کٹوانے کے بعد حجاج طواف زیارت کے لئے مکہ مکرمہ آگئے ہیں، طواف زیارت حج کے فرائض میں سے ہے۔اس کا وقت دس ذالحج کی صبح صادق سے شروع ہو جاتا ہے اور بارہ ذالحج کے غروب آفتاب تک رہتا ہے۔ اس دوران کسی بھی وقت دن یا رات میں مکہ مکرمہ جا کر طواف زیارت کیا جا سکتا ہے، البتہ دس ذالحج کو طواف زیارت کرنا افضل ہے۔ طواف کے بعد حجاج کرام حج کی سعی کریں گے۔ اور رات کو واپس منیٰ میں چلے جائیں گے۔ طوافِ زیارت کے بعد میاں بیوی کے خاص تعلقات بھی حلال ہو چکے ہیں۔

(مناسک حج کی ساتویں پوسٹ)
✍️ طیب شیخ

السلام علیکم !آپ سب کو میری طرف سے عید مبارک 🥰اللہ تعالی ہم سب کی قربانی اور نیک اعمال قبول فرمائیں۔ آمینشاد رہیں، آباد ...
27/05/2026

السلام علیکم !
آپ سب کو میری طرف سے عید مبارک 🥰
اللہ تعالی ہم سب کی قربانی اور نیک اعمال قبول فرمائیں۔ آمین
شاد رہیں، آباد رہیں
خوش رہیں۔ لوو یو آل

ایڈمن جاوید طارق

آج دس ذالحج ہے، آج کے دن حجاج کرام صبح طلوع آفتاب کے بعد سے منیٰ پہنچ کر جمرہ عقبہ کی رمی کریں گے، جمرہ عقبہ کو ''بسم ال...
27/05/2026

آج دس ذالحج ہے، آج کے دن حجاج کرام صبح طلوع آفتاب کے بعد سے منیٰ پہنچ کر جمرہ عقبہ کی رمی کریں گے، جمرہ عقبہ کو ''بسم اللہ اللہ. اکبر'' پڑھ کر سات کنکریاں ماریں گے، پہلی کنکری مارتے ہی اب تلبیہ ”لبیک“ پڑھنا بند کر دیں گے۔ طلوع افتاب سے زوال تک رمی کرنا افضل ہے، زوال سے غروب تک بھی جائز ہے، اور عورتوں بچوں اور ضعیف لوگوں کے لئے آنے والی رات میں صبح صادق تک رمی کرنا جائز ہے اور یہ تاخیر ان کے لئے ناپسندیدہ بھی نہیں ۔ رمی کے بعد حجاج کرام قربانی کریں گے اور قربانی کے بعد مرد اپنا سر منڈوا دیں گے اور عورتیں اپنے چوتھائی سر کے بال ایک انگلی کے پورے کے بقدر کٹوا دیں گی۔ یہ ترتیب واجب ہے کہ پہلے رمی پھر قربانی پھر بال کٹوانا۔ اب احرام کھل چکا ہے اور احرام کی سب پابندیاں بھی ختم ہو گئی ہیں سوائے میاں بیوی کے خاص تعلق کے، وہ حلال ہو گا طوافِ زیارت کے بعد ۔

(مناسک حج کی چھٹی پوسٹ)
✍️ طیب شیخ

26/05/2026

آج نو ذالحج ہے، حج کا دوسرا دن ہے۔ آج صبح کو سورج نکلنے کے بعد جب ذرا دھوپ پھیل جائے گی تب حجاج منیٰ سے میدان عرفات کی جانب روانہ ہوں گے، میدانِ عرفات منی سے چھے میل کے فاصلے پر ہے، راستے میں حجاج تلبیہ، تسبیح، تہلیل اور تکبیر (لبیک اللھم لبیک ... سبحان اللہ ، لا الہ الا اللہ اور اللہ اکبر ) پڑھتے ہوئے جائیں گے، پھر جب وہاں پہنچ کر جبلِ رحمت پر نظر پڑے گی تب دعا مانگیں گے، زوال کے بعد سے سورج غروب ہونے تک میدان عرفات میں ٹھہرنا واجب ہے، زوال کے بعد سے وقوف شروع ہو گا اور غروب آفتاب تک جاری رہے گا ۔ کھڑے ہو کر عاجزی کے ساتھ اور گڑ گڑا کر ذکر و دعا میں مشغول رہنے کو وقوف کہتے ہیں۔ کوئی دن ایسا نہیں جس میں اللہ تعالیٰ اس قدر لوگوں کو جہنم سے آزاد کرتے ہوں جتنا زیادہ آج کے دن آزاد کرتے ہیں۔ پھر اللہ تعالیٰ دنیا کے قریب ہوتے ہیں اور بطورِ فخر فرشتوں سے پوچھتے ہیں کہ یہ بندے کیا چاہتے ہیں؟ ”مسلم“۔ اور ایک حدیث میں ہے کہ غزوہ بدر کو چھوڑ کر کوئی اور دن عرفہ کے علاوہ ایسا نہیں ہے جس میں شیطان بہت ذلیل ہو رہا ہو، بہت راندہ پھر رہا ہو، بہت حقیر ہو رہا ہو، بہت زیادہ غصہ میں بھر رہا ہو، ایسا اس وجہ سے ہے کیونکہ وہ اللہ کی رحمت کو اترتے دیکھتا ہے اور بڑے بڑے گناہوں کی معافی ملتے دیکھتا ہے۔”مشکوٰة“۔
اللہ جی! آپ کے لئے کیا مشکل ہے اگلے سال ہماری حاضری کا کوئی سبب بنا دیں ! آمین 💚

(مناسک حج کی چوتھی پوسٹ)
✍️ طیب شیخ

26/05/2026

حجاج کرام آج رات منی میں رکیں گے، ذکر و عبادت میں مشغول رہیں گے، یہ اتنے مبارک لوگ ہیں کہ ان کا آرام کرنا بھی عبادت ہے، کل صبح فجر کی نماز منی میں ادا کر کے میدان عرفات کا رخ کریں گے جہاں اللہ ان کی مغفرت کا پروانہ جاری کرے گا اور ان کا پروانہ بھی جن کی یہ سفارش کریں گے، اہل منی آج مہمان ہیں اور اللہ ان کا میزبان ہے۔ 💚

(مناسک حج کی تیسری پوسٹ)
✍️ طیب شیخ

26/05/2026

اس وقت ہر حاجی کا محبوب اور افضل ترین ذکر ”لبیک اللھم لبیک“ ہے۔ میں حاضر ہوں اے اللہ میں حاضر ہوں ! 💚
'' جب حاجی لبیک کہتا ہے تو اس کے ساتھ دائیں اور بائیں جانب جو پتھر، درخت اور ڈھیلے ہوتے ہیں وہ بھی لبیک کہتے ہیں اور یہ سلسلہ منتہائے زمین تک چلتا ہے '' ۔ (ترمذی، ابن ماجہ)
اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ان خوش نصیبوں میں شامل کر دیں۔ آمین

(مناسک حج کی دوسری پوسٹ)
✍️ طیب شیخ

Eid Mubarak to everyone Eid Prayer Time Table
26/05/2026

Eid Mubarak to everyone
Eid Prayer Time Table

Address

Islamgarh, Tehsil Islamgarh, District Mirpur
Mirpur
10470

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamgarh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Islamgarh:

Share