02/06/2026
ہم جاتلاں ہیڈ کے پرامن عوام کے احتجاج کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ وہ کوئی ناجائز نہیں، بلکہ لو وولٹیج اور بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف اپنا بنیادی حق مانگ رہے ہیں۔انتظامیہ ہوش کے ناخن لے! انہیں دھمکانے اور پریشرائز کرنے کے بجائے ان کے مطالبات فی الفور حل کیے جائیں۔ اگر عوام پر کسی قسم کا تشدد یا لاٹھی چارج کیا گیا، تو پورے میرپور شہر کی شاہراہیں بند کر دی جائیں گی!
جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی میرپور