JUi Digital Media Cell Mohmand

JUi Digital Media Cell Mohmand ڈیجیٹل میڈیا سیل جے یو آئی ضلع مہمند کا آفیشل فیس بُک پیج
(1)

 #پشاورمہمند قوم کے گرینڈ جرگے میں اہم مشاورتپشاور میں ملک سلطان کے حجرے پر مہمند قوم کے ایک اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا،...
02/08/2026

#پشاور
مہمند قوم کے گرینڈ جرگے میں اہم مشاورت

پشاور میں ملک سلطان کے حجرے پر مہمند قوم کے ایک اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا، جس میں امیر جمعیت علماء اسلام ضلع مہمند مفتی محمد عارف حقانی صاحب، جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام ضلع مہمند مفتی محمد طلحہ فقیر صاحب، سیکرٹری اطلاعات ارشد بختیار صاحب، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سعید صافی، سابقہ میئر اپر مہمند حافظ تاج ولی صاحب دیگر ضلعی قیادت کے ہمراہ مہمند قوم کے معزز مشران، مہمند سیاسی اتحاد کے نمائندگان، وکلاء برادری اور مہمند قوم سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جرگے میں پشاور ہائی کورٹ کے حالیہ فیصلے پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ شرکاء نے فیصلے کے مختلف قانونی، انتظامی اور سماجی پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے اس پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ متفقہ طور پر اس بات پر زور دیا گیا کہ سابقہ فاٹا میں موجودہ پولیس نظام مقامی حالات، قبائلی روایات اور عوامی مزاج سے زیادہ ہم آہنگ ہے، کیونکہ یہاں خدمات انجام دینے والے اہلکار مقامی جغرافیہ، ثقافت، قبائلی روایات اور عوامی ضروریات سے بخوبی واقف ہوتے ہیں۔

جرگے کے شرکاء نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ مذکورہ فیصلے کے اثرات صرف ضلع مہمند تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ تمام قبائلی اضلاع اس کے نتائج سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ اس لیے ایسے معاملات میں قبائلی علاقوں کے مخصوص حالات، زمینی حقائق اور عوامی احساسات کو پیشِ نظر رکھنا ناگزیر ہے۔

جرگے کے اختتام پر تمام شرکاء نے متعلقہ اداروں اور ذمہ دار حلقوں سے اپیل کی کہ کسی بھی حتمی فیصلے یا آئندہ لائحہ عمل کی تشکیل میں قبائلی عوام کے اجتماعی مؤقف، مقامی ضروریات اور خطے کے زمینی حقائق کو ترجیح دی جائے تاکہ عوام کے اعتماد اور علاقے کے امن و استحکام کو برقرار رکھا جا سکے۔

ڈیجیٹل میڈیا سیل جے یو آئی ضلع مہمند

 مجلس عاملہ نے 30 جولائی 2023 کو جے یو آئی ضلع باجوڑ کے زیرِ اہتمام کنونشن میں ہونے والے المناک دھماکے کی شدید ترین الفا...
31/07/2026

مجلس عاملہ نے 30 جولائی 2023 کو جے یو آئی ضلع باجوڑ کے زیرِ اہتمام کنونشن میں ہونے والے المناک دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس کی شفاف، غیرجانبدار اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس نے صوبائی و وفاقی حکومت پر زور دیا کہ واقعے کے اصل ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔ شرکاء نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا، اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے بزدلانہ حملے حق کی آواز کو ہرگز خاموش نہیں کر سکتے۔

ڈیجیٹل میڈیا سیل جے یو آئی ضلع مہمند

 مجلس عاملہ نے قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے سیاسی بیانیے اور جماعتی مؤقف کی مکمل تائید و توثیق کرتے ہوئے ہ...
31/07/2026

مجلس عاملہ نے قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے سیاسی بیانیے اور جماعتی مؤقف کی مکمل تائید و توثیق کرتے ہوئے ہر سطح پر اس کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

ڈیجیٹل میڈیا سیل جے یو آئی ضلع مہمند

 امیر جمعیت علماء اسلام ضلع مہمند، مفتی محمد عارف حقانی صاحب کی زیرِ صدارت ضلعی دفتر غلنئی میں جمعیت علماء اسلام ضلع مہم...
30/07/2026

امیر جمعیت علماء اسلام ضلع مہمند، مفتی محمد عارف حقانی صاحب کی زیرِ صدارت ضلعی دفتر غلنئی میں جمعیت علماء اسلام ضلع مہمند کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کا ایجنڈا جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام ضلع مہمند مفتی محمد طلحہ فقیر صاحب نے پیش کیا۔

شرکائے اجلاس نے ایجنڈے کے مختلف نکات پر تفصیلی بحث و تمحیص کرتے ہوئے حالاتِ حاضرہ، تنظیمی امور، بلدیاتی انتخابات، امن و امان اور عوامی مسائل پر غور و خوض کیا۔

اجلاس میں درج ذیل فیصلے کیے گئے:

1۔ مجلس عاملہ نے قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے سیاسی بیانیے اور جماعتی مؤقف کی مکمل تائید و توثیق کرتے ہوئے ہر سطح پر اس کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

2۔ تمام تحصیل امراء و نظماء کو ہدایت کی گئی کہ جلد از جلد اپنی اپنی تحصیلوں میں تنظیمی اجلاس منعقد کرکے ویلج کونسلوں تک تنظیمی ڈھانچے کو فعال بنایا جائے اور اس کی رپورٹ ضلعی جماعت کو ارسال کی جائے۔

3۔ پنجاب میں شناختی کارڈ اور دیگر بہانوں کے ذریعے پختونوں کے ساتھ ناروا سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ اس امتیازی رویے کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

4۔ اجلاس نے واضح کیا کہ امن و امان کا قیام ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، جس میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں یکساں ذمہ دار ہیں، لہٰذا عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

5۔ وفاقی حکومت کی جانب سے مائنز اینڈ منرلز کے شعبے میں اصلاحات کے نام پر مقامی وسائل اور معدنیات پر قبضے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ قبائلی اضلاع کے عوام کے آئینی اور قانونی حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے۔

6۔ 30 جولائی کو جے یو آئی ضلع باجوڑ کے زیر اہتمام کنونشن میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا، جبکہ شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی گئی۔

7۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ جمعیت علماء اسلام ضلع مہمند بلدیاتی انتخابات کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

8۔ اجلاس نے سابقہ فاٹا میں ٹیکسوں کے نفاذ کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قبائلی عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں اور ان پر کسی قسم کا اضافی معاشی بوجھ نہ ڈالا جائے۔

9۔ مجلس عاملہ نے فرقہ واریت، انتشار اور نفرت انگیزی سے اجتناب کرتے ہوئے امن، اتحاد، بھائی چارے اور علاقے کی ترقی کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

آخر میں ملکی امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

جاری کردہ_
ڈیجیٹل میڈیا سیل جے یو آئی ضلع مہمند

اعلامیہ برائے تقرری ڈیجیٹل میڈیا کوآرڈینیٹر تحصیل یکہ غنڈکوارڈینیٹر ڈیجیٹل میڈیا سیل جے یو آئی ضلع مہمند روحیل خان نے ضل...
29/07/2026

اعلامیہ برائے تقرری ڈیجیٹل میڈیا کوآرڈینیٹر تحصیل یکہ غنڈ

کوارڈینیٹر ڈیجیٹل میڈیا سیل جے یو آئی ضلع مہمند روحیل خان نے ضلعی جماعت اور تحصیل یکہ غنڈ جماعت کی مشاورت سے تنظیمی دستور کے دفعہ 23 کی ذیلی شق نمبر 7 کے تحت تحصیل یکہ غنڈ کے لیے نئے ڈیجیٹل میڈیا کوآرڈینیٹر کی تقرری کا اعلان کر دیا۔

اس فیصلے کے مطابق جناب عبدالرحمن کو تحصیل یکہ غنڈ کا نیا ڈیجیٹل میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے، جو آئندہ تحصیل کی ڈیجیٹل سرگرمیوں، جماعتی پیغام رسانی اور میڈیا نظام کو مزید فعال بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

نوٹ: سابقہ ڈیجیٹل میڈیا کوآرڈینیٹر نوید خان کی ذمہ داریاں ان کی ذاتی مصروفیات کے باعث ختم کی گئی ہیں۔ ان کی سابقہ خدمات اور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

تمام کارکنان اور ذمہ داران سے گزارش ہے کہ نئے مقرر کردہ کوآرڈینیٹر کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے کو مزید منظم اور مضبوط بنایا جا سکے۔

روحیل خان
کوارڈینیٹر
ڈیجیٹل میڈیا سیل جے یو آئی ضلع مہمند

 #مبارکبادامیر جمعیت علماء اسلام ضلع مہمند مفتی محمد عارف حقانی صاحب کو ضلع مہمند سیاسی اتحاد کا صدر اور پاکستان پیپلز پ...
27/07/2026

#مبارکباد

امیر جمعیت علماء اسلام ضلع مہمند مفتی محمد عارف حقانی صاحب کو ضلع مہمند سیاسی اتحاد کا صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ملک جنگریز خان کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

امید ہے کہ دونوں معزز رہنما باہمی مشاورت، اتحاد اور اخلاص کے ساتھ ضلع مہمند کے عوام کے حقوق، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
اللہ تعالیٰ انہیں نئی ذمہ داریوں میں کامیابی، استقامت اور عوامی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

ڈیجیٹل میڈیا سیل جے یو آئی ضلع مہمند

 دارالعلوم اسلامیہ محمدیہ درہ وؤ، تحصیل امبار میں ایک اہم اور کامیاب اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا ایجنڈا حضرت مولانا انوارا...
20/07/2026

دارالعلوم اسلامیہ محمدیہ درہ وؤ، تحصیل امبار میں ایک اہم اور کامیاب اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا ایجنڈا حضرت مولانا انوارالحق صاحب، جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام تحصیل امبار نے پیش کیا۔

اجلاس کے ایجنڈے پر حضرت مولانا گلاب نور صاحب نے تفصیلی گفتگو فرمائی۔ امیر صاحب اور دیگر سینئر رہنماؤں و اراکین نے قائدِ جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب کے خلاف منفی پروپیگنڈے کو جعلی قرار دیا۔

شرکاء نے قائدِ جمعیت کے بیان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور حکومت پر واضح کیا کہ اگر منفی پروپیگنڈا بند نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

مجلسِ عمومی کے اراکین نے کالج کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالج تحصیل امبار کا حق ہے اور کالج کا قیام میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے۔ اگر میرٹ کو پامال کیا گیا تو اتمانخیل قوم، دویزی اور دانشکول قوم احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبور ہوں گی۔

اجلاس میں جماعتی امور، سوشل میڈیا ٹیم کی کارکردگی، آئندہ کے لائحہ عمل، ویلیج سطح کے اجلاسوں اور دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قائدِ جمعیت اور جمعیت علماء اسلام کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

اجلاس کے اختتام پر امیر صاحب محترم نے کامیاب اجلاس کے انعقاد اور شرکاء کی بھرپور شرکت پر تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں حضرت مولانا مصطفیٰ کمال صاحب نے اختتامی دعا فرمائی۔

جاری کردہ:
ڈیجیٹل میڈیا سیل جے یو آئی ضلع مہمند

پریس کوریج:مولانا فضل الرحمٰن کے مؤقف کی بھرپور تائید، جے یو آئی ضلع مہمند کا منفی پروپیگنڈا مسترد
18/07/2026

پریس کوریج:
مولانا فضل الرحمٰن کے مؤقف کی بھرپور تائید، جے یو آئی ضلع مہمند کا منفی پروپیگنڈا مسترد

 جے یو آئی ضلع مہمند کا مولانا فضل الرحمٰن کے مؤقف کی بھرپور حمایت، بیان کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کرنے کی مذمتجمعیت ...
17/07/2026

جے یو آئی ضلع مہمند کا مولانا فضل الرحمٰن کے مؤقف کی بھرپور حمایت، بیان کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کرنے کی مذمت

جمعیت علماء اسلام (ف) ضلع مہمند نے امیرِ جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن حفظہ اللہ کے قصور جلسے میں کیے گئے خطاب کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کرنے اور اس پر چلائی جانے والی منفی مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے قائد پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

یہ اظہارِ خیال جمعیت علماء اسلام (ف) ضلع مہمند کے ضلعی امیر مفتی محمد عارف حقانی صاحب، نائب امیر جے یو آئی ضلع مہمند مولانا سمیع اللہ صاحب، نائب امیر جے یو آئی ضلع مہمند مولانا محمد رحمان صاحب، سیکرٹری اطلاعات ارشد بختیار صاحب، ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاری محمد ثابت صاحب، امیر جے یو آئی تحصیل صافی مولانا حنیف زمان صاحب اور دیگر رہنماؤں نے مہمند پریس کلب غلنئی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

رہنماؤں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا مؤقف کسی ادارے یا شہداء کی قربانیوں پر تنقید نہیں بلکہ ملک میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی نشاندہی اور متعلقہ ریاستی اداروں کو ان کی آئینی و قانونی ذمہ داریوں کی یاد دہانی تھا۔ افسوس کہ بعض عناصر نے سیاسی مقاصد کے لیے بیان کے اصل مفہوم کو مسخ کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا، بلوچستان، سابق قبائلی اضلاع، سندھ اور دیگر علاقوں میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے، جہاں سکیورٹی اہلکار، پولیس اور عام شہری مسلسل دہشت گردی اور جرائم کا شکار ہو رہے ہیں۔ ایسے حالات پر آواز اٹھانا ہر ذمہ دار سیاسی قیادت کا آئینی اور قومی حق ہے۔

رہنماؤں نے واضح کیا کہ جمعیت علماء اسلام نے دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں اور جماعت ہمیشہ شہداء کی عظیم قربانیوں کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے ہر مشکل دور میں آئین، جمہوریت، قومی یکجہتی اور پائیدار امن کی بات کی ہے، اس لیے ان کی حب الوطنی یا نیت پر سوال اٹھانا حقائق کے منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی بنیادی ذمہ داری شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور امن کا قیام ہے۔ عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت اور متعلقہ اداروں کی آئینی ذمہ داری ہے، اس لیے اصل توجہ عوامی تحفظ اور مؤثر امن پالیسی پر ہونی چاہیے، نہ کہ سیاسی بیانات کو متنازع بنا کر اصل مسائل سے توجہ ہٹائی جائے۔

پریس کانفرنس کے اختتام پر جے یو آئی ضلع مہمند نے واضح کیا کہ جماعت اپنے قائد حضرت مولانا فضل الرحمٰن حفظہ اللہ کے ہر آئینی، جمہوری اور اصولی مؤقف کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور ہر قسم کے منفی پروپیگنڈے، کردار کشی، سیاسی انتقام اور حقائق مسخ کرنے کی کوششوں کا بھرپور جمہوری، آئینی اور سیاسی انداز میں مقابلہ کرتی رہے گی۔

اس موقع پر جمعیت علماء اسلام (ف) ضلع مہمند کے مختلف تحصیلوں اور یونین کونسلوں سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران، علماء کرام اور کارکنان کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، جنہوں نے اپنے قائد حضرت مولانا فضل الرحمٰن حفظہ اللہ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جماعت کے مؤقف کی بھرپور تائید کی۔

Address

Mohmand

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JUi Digital Media Cell Mohmand posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share