Morgah Rawalpindi

Morgah Rawalpindi This page created for the news and events related to Morgah residentials peoples or their supports.

24/05/2026
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن۔  مورگاہ جھامرہ ڈھوک والی داد والے مرحوم پہلوان خان کا بیٹا ، مرحوم فاروق ڈرائ...
23/05/2026

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن۔
مورگاہ جھامرہ ڈھوک والی داد والے مرحوم پہلوان خان کا بیٹا ، مرحوم فاروق ڈرائیور کا بھائی ، محمد عدنان، محمد رضوان اور نصیر ویلڈینگ والے کے والد محترم محمد جہانگیر عرف جیرا بقضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں نمازِ جنازہ کل بروز اتوار صبح 10 بجے گورنمنٹ ایلیٹ ہائی سکول کے گراؤنڈ میں ادا کیا جائے گا اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبروجمیل عطا فرمائے
آمین یارب العالمین
Morgah Rawalpindi

As received,
04/05/2026

As received,

29/04/2026

چیف منسٹر پنجاب کبڈی ٹورنامنٹ ایلیٹ کلب ہاکی گراونڈ مورگاہ راولپنڈی 29 اور 30 اپریل 2026۔ مہمان خصوصی جناب کمشنر راولپنڈی۔

لاہور میں ایک عجیب واردات سامنے آئی — اور اس بار طریقہ واردات نے سب کو حیران کر دیا۔ذیشان، جو ایک ان ڈرائیو  کیپٹن ہیں ،...
13/04/2026

لاہور میں ایک عجیب واردات سامنے آئی — اور اس بار طریقہ واردات نے سب کو حیران کر دیا۔
ذیشان، جو ایک ان ڈرائیو کیپٹن ہیں ، معمول کے مطابق جوہر ٹاؤن میں رائیڈ کے انتظار میں تھے کہ ایک خاتون، صائمہ خان، نے انہیں بک کیا۔ کال پر اس نے خود کو ڈاکٹرز ہسپتال کے باہر بتایا۔ چند ہی منٹوں میں وہ وہاں پہنچ گئے۔

خاتون باہر آئی تو بظاہر ایک مریضہ لگ رہی تھی — آہستہ چل رہی تھی، جیسے واقعی تکلیف میں ہو۔ گاڑی میں بیٹھتے ہی اس نے فرنٹ سیٹ پر بیٹھنے کی اجازت مانگی، وجہ بتائی کہ ریڑھ کی ہڈی کا مسئلہ ہے۔ ڈرائیور نے ہمدردی میں اجازت دے دی۔

سفر شروع ہوا تو اس نے ایک اور “عام سی” بات کی — جوس نکالا، خود پیا، اور پھر ڈرائیور کو بھی آفر کیا۔ پہلے انکار ہوا، مگر پھر وہی جملہ جو اکثر دل نرم کر دیتا ہے:

“بھائی، رزق کی بے حرمتی نہ کریں…”

دو گھونٹ… صرف دو گھونٹ — اور کہانی بدل گئی۔

کھوکھر چوک پہنچتے پہنچتے ذیشان کی حالت بگڑنے لگی۔ خاتون نے موقع دیکھا، فون کا پاس ورڈ لیا، موبائل اور کیش لے کر غائب ہو گئی۔

لیکن یہاں کہانی ختم نہیں ہوئی…

پٹرول پمپ کے عملے نے صورتحال دیکھ کر 1122 کو بلایا، پولیس کو اطلاع دی گئی۔ اور پھر وہی چیز جو اس کیس کو خاص بناتی ہے:

تیز ایکشن۔
• سی سی ٹی وی فوری چیک
• موبائل کا آئی ایم ای آئی ٹریس
• لوکیشن لائیو ٹریک

چند گھنٹوں میں پولیس اسی خاتون تک پہنچ گئی — وہی فون ہاتھ میں، اور مزید رقم نکالنے کی کوشش میں۔

گرفتاری ہوئی، اعتراف ہوا، اور ایک اور حقیقت سامنے آئی:
تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود نشے (ice / ch*rs) کی لت نے اسے جرم کی طرف دھکیل دیا تھا۔

یہ کہانی صرف ایک واردات نہیں — ایک وارننگ ہے:

اعتماد، ہمدردی اور “رزق” جیسے جذبات… بعض اوقات سب سے خطرناک ہتھیار بن جاتے ہیں۔

سیکھنے والی بات:
• دوران ڈیوٹی کسی اجنبی سے کھانے پینے کی چیز ہرگز قبول نہ کریں
• ہوشیاری بھی اتنی ہی ضروری ہے جتنی انسانیت۔۔۔
کسی بھی مذہبی بنیاد پر بلیک میل نہ ہو ں ۔۔۔
کیا آپ کو کبھی کسی نے اس طرح انسانی ہمدردی اور مذہب کے نام پر لوٹا ہے ۔۔۔؟
#آج کا سوال ۔۔۔۔

یہ تصویر خان آف مورگاہ کے صفحے سے لی گئی ہے۔ مورگاہ کی بھولی بصری یاد یں مورگاہ کے لوگوں کے سنگ۔گہائی کے دوران ہماری فیم...
12/04/2026

یہ تصویر خان آف مورگاہ کے صفحے سے لی گئی ہے۔ مورگاہ کی بھولی بصری یاد یں مورگاہ کے لوگوں کے سنگ۔
گہائی کے دوران ہماری فیملی کے بچے اور مورگاہ گاؤں کے بچے کھڑے ہیں۔ یہ 1950 کی دہائی کے مورگاہ کے سنہری دن تھے۔ یہ سب مرحوم خان محمد سلیمان خان نے محفوظ کیا تھا۔ اس تصویر میں بچے کھڑے ہیں اور بیل گاڑی بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنبہت ہی پیارا سا بھائی مورگاہ ڈھوک صوبیداراں والے افضال مغل عرف (کالو) بقضاۓ الہ...
29/03/2026

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
بہت ہی پیارا سا بھائی مورگاہ ڈھوک صوبیداراں والے افضال مغل عرف (کالو) بقضاۓ الہی سے وفات پا گۓ ہیں نماز جنازہ آج بروز اتوار دن 3 بجے سلمانیہ مسجد مورگاہ جھامرہ میں ادا کیا جاۓگا اللہ پاک مرحوم کی بخشش کرے تمام فیملی ممبرز کو صبر دے آمین

آج دل بہت افسردہ ہے، ایک ایسا چہرہ جو ہمیشہ مسکراتا تھا، اچانک ہم سے جدا ہو گیا۔ جوان موت صرف ایک انسان کو نہیں لے جاتی، بلکہ کئی خواب، کئی امیدیں اور کئی خوشیاں بھی ساتھ لے جاتی ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم افضال مغل کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے، اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین 🤲

Address

MorgahRawalpindi
Morgah
46600

Telephone

+923000000000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Morgah Rawalpindi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share