UpNext Pakistan

UpNext Pakistan Latest News | Breaking Stories | True Updates
Delivering authentic and timely news from Pakistan and around the world
(1)

عورت کا گھر ہو یا نہ ہو پر اُس کا بندہ سارا کا سارا اس کا ہوناچاہیئےاداکارہ مومنہ اقبال
02/09/2026

عورت کا گھر ہو یا نہ ہو پر اُس کا بندہ سارا کا سارا اس کا ہوناچاہیئے
اداکارہ مومنہ اقبال

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جان ٹرنَس کے معاوضے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جن کے مطابق انہ...
02/09/2026

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جان ٹرنَس کے معاوضے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جن کے مطابق انہیں مالی سال 2027 کے لیے مجموعی طور پر تقریباً 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا معاوضہ دیا جائے گا۔

امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (SEC) میں جمع کرائی گئی دستاویز کے مطابق جان ٹرنَس کی سالانہ بنیادی تنخواہ 30 لاکھ ڈالر مقرر کی گئی ہے، جبکہ مالی سال 2027 کے لیے انہیں تقریباً 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مالیت کا ایکویٹی ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ مالی سال 2026 میں سی ای او کی حیثیت سے جزوی مدت کے دوران خدمات انجام دینے پر ٹرنَس کو تقریباً 25 لاکھ ڈالر مالیت کے محدود حصص (RSUs) بھی دیے جائیں گے۔

ان کے سالانہ ایکویٹی ایوارڈ کا 75 فیصد کارکردگی سے مشروط ہوگا، جس کا تعین S&P 500 میں شامل دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں ایپل کے شیئر ہولڈرز کو حاصل ہونے والے منافع کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ باقی 25 فیصد حصص چار سال کے دوران مقررہ شیڈول کے تحت جاری کیے جائیں گے۔

دوسری جانب تقریباً 15 سال تک ایپل کے سی ای او رہنے والے ٹم کک اب کمپنی کے ایگزیکٹو چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔ نئے عہدے پر ان کی سالانہ تنخواہ 20 لاکھ ڈالر جبکہ مالی سال 2027 کے لیے ایکویٹی ایوارڈ 4 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہوگا، جس کے نتیجے میں ان کا ہدفی مجموعی معاوضہ تقریباً 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بنتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال بطور سی ای او ٹم کک کا مجموعی معاوضہ تقریباً 7 کروڑ 43 لاکھ ڈالر رہا تھا۔

4 کروڑ پاکستانیوں کے کرپٹو اکاؤنٹس، ضابطہ کاری کے بغیر ڈیجیٹل اثاثوں کا استعمالپاکستان میں تقریباً 4 کروڑ افراد کے کرپٹو...
02/09/2026

4 کروڑ پاکستانیوں کے کرپٹو اکاؤنٹس، ضابطہ کاری کے بغیر ڈیجیٹل اثاثوں کا استعمال

پاکستان میں تقریباً 4 کروڑ افراد کے کرپٹو اکاؤنٹس ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے، جبکہ ڈیجیٹل کرنسی کے شعبے کیلئے ضابطہ کاری پر بحث جاری ہے۔ ماہرین کے مطابق کرپٹو مارکیٹ میں صارفین کے تحفظ اور نگرانی کیلئے واضح قوانین کی ضرورت ہے۔

Disclaimer: For information only, based on public reports. No opinion or endorsement is intended.

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں نہ رکھنے کا حکمعمران خان کو روزانہ کی بنیاد پر اخبارا...
02/09/2026

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں نہ رکھنے کا حکم
عمران خان کو روزانہ کی بنیاد پر اخبارات اور کتابیں فراہم کی جائیں، ملاقاتیں کروائی جائیں اور انہیں جیل رولز کے مطابق طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی نتھیا گلی کی سیر، پاکستانی لباس توجہ کا مرکزامریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے نتھیا گلی ...
02/09/2026

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی نتھیا گلی کی سیر، پاکستانی لباس توجہ کا مرکز
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے نتھیا گلی کے اپنے حالیہ دورے کے دوران گورنر ہاؤس کے خوبصورت مناظر کا جائزہ لیا، جو کہ 1960ء کی دہائی میں ریاستہائے متحدہ امریکا اور چین کے مابین تعلقات کے آغاز کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی سہولتکاری کا تاریخی مرکز رہا ہے۔
اپنے اس دورے کے دوران انہوں نے خیبرپختونخوا کے وزیرِ سیاحت، ثقافت اور آثارِ قدیمہ ملک عدیل اقبال اور وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی، جس میں ممکنہ تعاون کے مختلف شعبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
امریکی ناظم الامور نے نتھیا گلی میں پاک-امریکا تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے والے امریکی سرمایہ کاروں سے ملاقات پر بھی شدید مسرت کا اظہار کیا

لاہور جنرل اسپتال کے گائنی وارڈ میں آگ، حاملہ خواتین سمیت 70 افراد محفوظ مقام پر منتقللاہور جنرل اسپتال کے گائنی وارڈ می...
01/09/2026

لاہور جنرل اسپتال کے گائنی وارڈ میں آگ، حاملہ خواتین سمیت 70 افراد محفوظ مقام پر منتقل

لاہور جنرل اسپتال کے گائنی وارڈ میں آگ لگنے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حاملہ خواتین سمیت 70 افراد کو عمارت سے باہر نکال لیا۔ حکام کے مطابق واقعے میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ آگ لگنے کی وجہ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتوں کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئینیپال میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باع...
01/09/2026

نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتوں کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی

نیپال میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 800 سے بڑھ گئی ہے، جبکہ کئی علاقوں میں مزید خطرات کے پیش نظر الرٹ جاری کیے گئے ہیں۔ حکام نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستانی اداکارہ ہبہ بخاری نے اپنے حالیہ بیان میں معاشرتی تبدیلی کے لیے انفرادی کوششوں پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "خ...
01/09/2026

پاکستانی اداکارہ ہبہ بخاری نے اپنے حالیہ بیان میں معاشرتی تبدیلی کے لیے انفرادی کوششوں پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی، نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا"۔

دنیائے فٹبال کے لیجنڈ کھلاڑی لیونل میسی نے انٹرنیشنل فٹ بال کو الوداع کہہ دیا
01/09/2026

دنیائے فٹبال کے لیجنڈ کھلاڑی لیونل میسی نے انٹرنیشنل فٹ بال کو الوداع کہہ دیا

میرے بھائی کی شادی ہورہی ہے اور میں کراچی میں بیٹھی ہوں، واہ !بلاول بھٹو کی شادی کی خبروں پر بہن آصفہ بھٹو کا قہقہ لگاتے...
01/09/2026

میرے بھائی کی شادی ہورہی ہے اور میں کراچی میں بیٹھی ہوں، واہ !
بلاول بھٹو کی شادی کی خبروں پر بہن آصفہ بھٹو کا قہقہ لگاتے ہوئے دلچسپ ردعمل

Address

Multan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when UpNext Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share