25/03/2023
Copied post .
امریکن لوگ جہاں بیٹھتے ہیں وہی کتاب پڑھنا شروع کر دیتے ہیں۔اگر وہ ٹرین پر سفر کر رہے ہیں اور انہیں پتا ہے کہ سفر 40 منٹ کا ہے تو یہ 35 منٹ کتاب ضرور پڑھیں گے۔ اسی طرح اگر Walk کے بعد کسی جگہ پر 25 منٹ بیٹھیں گے تو وہ 20 منٹ کتاب ضرور پڑھیں گے.
امریکہ کے لوگوں کی کتاب سے دوستی دیکھ کر لگتا ہے یہاں پر موبائل، ٹیبلٹ نہیں ہوگا، مگر ایسا کچھ بھی نہیں۔ان کے پاس تمام چیزیں موجود ہیں لیکن یہ کتاب کی اہمیت سے خوب واقف ہیں۔ یہ آن لائن بھی پڑھ سکتے ہیں مگر یہ فزیکل طور پر کتاب اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔ یہ لوگ شوق سے لائبریری جاتے ہیں۔ ریسرچ کرتے ہیں۔
" لا تحزن " میں لکھتے ہیں "مطالعہ سے وسوسے اور غم دور ہوتا ہے. ناحق لڑائی جھگڑے سے حفاظت رہتی ہے, فارغ اور بے کار لوگوں سے بچاؤ رہتا ہے, زبان کھلتی ہے اور کلام کا طریقہ آتا ہے۔ ذہن کھلتا ہے، دل تندرست ہوتا ہے، علوم حاصل ہوتے ہیں۔ لوگوں کے تجربات اور علماء و حکماء کی حکمتوں کا علم ہوتا ہے۔ کے مطالعے سے ایمان تازہ ہوتا ہے۔
دیکھنے میں آیا ہے کہ #پاکستان کے اندر کتاب سے دوستی اور اسے پڑھنے کا رجحان کافی حد تک کم ہو چکا ہے۔ حالانکہ کتاب کی دوستی سے روح کو تازگی اور طبیعت کو سرور حاصل ہوتا ہے۔ مطالعہ سے قوموں کے عروج و زوال کے اسباب کا پتہ چلتا ہے اور ان کے تجربات سے استفادہ حاصل ہوتا ہے۔
اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا نام باقی رہے، ہماری نسلیں ہمارے جانے کے بعد ہمارے سکون کا باعث ہوں تو ہمیں انہیں کتاب کے ساتھ دوستی اور اس کی اہمیت سے واقف کروانا ہوگا۔
یاد رکھیں کتاب سے دوستی انسان کو شعور کی نئی منزلوں سے روشناس کرواتی ہے۔ کتاب سے ہمیں قوانین قدرت کا پتہ چلتا ہے۔ ادب انسانی زندگی میں ادب پیدا کرتا ہے۔
لہذا میں دعا گو ہوں کہ ہم اپنی آنے والی اور موجودہ نسلوں کو اس طرف راغب کریں گے۔