Dua To Allah

Dua To Allah بسم الله الرحمـــن الرحـــيم

12/06/2023

اے میرے پروردگار!
میں یہ تو نہیں جانتی کہ میدان حشر میرا اور میرے پیاروں کا کیا حال ہو گا لیکن آج اس زندگی میں آپ سے دعا کرتی ہوں کہ...
اے میرے رب!
روز حشر میری اور میرے پیاروں کی مدد کرنا، جیسے تو نے دنیا میں ہماری خطائیں ایک دوسرے سے چھپا کر ہمیں عزت دے رکھی ہے وہاں بھی ہمیں ایک دوسرے کی نظروں میں شرمندہ ہونے سے بچانا، اس دن شاید ہم نفسی نفسی پکاریں گے لیکن آج تجھ سے ساری امت مسلمہ کی بخشش کا سوال کرتی ہوں.......
ہمارے گناہوں پر پردہ ڈال کر اس دن بھی ہماری لاج رکھ لینا ہم ایک دوسرے سے نظریں چھپائیں نہیں بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر تیری عزتوں والی جنت میں داخل ہوں
اے ﷲ سبحان و تعالٰی دعا قبول فرما لے.... آمین ثم آمیــــــن یا رب العالمین 😢🙏🤲

11/06/2023

اور اللہ تعالیٰ آپ کو تکلیف میں اس لیے مبتلا کرتے ہیں کہ ان دلوں کو آپ کے سامنے بے نقاب کر دیں جنہوں نے آپ سے محبت کے کھوکھلے دعوے کیے تھے، لہذا آپ غمگین نہ ہوں۔

11/06/2023

آنکھ کی نمی بہت بڑی رحمت ہے، یہ آپ کا اللّٰه سے رابطہ کرا دیتی ہے۔۔ شکر گزار ہو جائیں ان لوگوں کے جو آپ کو آنکھوں کی نمی عطا کر گئے، شکر کریں اس تکلیف کا جس نے اس آنکھ کو پُرنَم کر دیا، یہ چھوٹا سا آنسو کل کو آپ کے لیے بڑی رحمت بن جائے گا۔۔ یقین جانئیے وہ ہماری سوچ سے بھی زیادہ رحیم اور کریم ہے، آپ زمین سے آسمان تک کو گناہوں سے بھر دیں، آپ سمندروں کے پانیوں کے برابر گناہوں میں بھیگ جائیں، ساری دنیا آپ سے منہ موڑ لے گی مگر وہ، وہ ندامت کے ایک آنسو کے بدلے آپ کو پاک صاف کر دے گا۔۔ ساری دنیا دھتکار دے مگر، وہ پھر بھی ہمارا استقبال کرے گا، صرف ایک ندامت کا آنسو...!!

08/06/2023

حالیہ برس سے پہلے کیا سوچا تھا کہ جون کے مہینے میں بھی موسم ایسا خوشگوار ہو کہ بغیر پنکھا یا اے سی لگائے بھی بیٹھا جا سکے؟
نہیں ناں ؟
کیونکہ امید ہی نہ تھی ، لیکن آپ دیکھئیے ایسا ہو رہا ہے
یہ الّلہ کی طرف سے اُن لوگوں کیلئیے واضح نشانی ہے جو اپنے حالات سے نا امید ہو کر سوچنے پر مجبور ہیں کہ اب شاید کچھ بھی بہتر نہیں ہو پائے گا
غم نہ کریں ، اور نہ ہی پریشان ہوں ، بلکہ اس واضح نشانی کو اپنے لئے خدا کا پیغام سمجھیں کہ جب وہ حالات بدلنے پر آئے تو ہماری سوچ اور امکانات سب دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں

28/05/2023

بعض تکالیف ایسی ہوتی ہیں کہ ہمیں لگتا ہے جیسے اب ہم مر جائیں گے . جیسے اب کہیں سے کوئی مدد نہیں آۓ گی ۔ اور پھر ہم بہت جلد مایوس ہو جاتے ہیں ۔ مگر جانتے ہو ؟
کہ کوئی غم بھی مسلسل نہیں رہتا ۔ وہﷻ بڑا رحیم ہے تُمہاری سوچ سے بھی ذیادہ کریم ہے ،،،،،،، اُسے تو یہ بات بلکل بھی گوارا نہیں کہ تُمہیں کوئی تکلیف پہنچے ۔ جانتے ہو ؟ جب تُم ساری رات درد کے مارے جاگتے ہو تو وہ بھی تُم سنگ ہوتا ہے اور ساری رات تُمہارے ساتھ رہتا ہے ،،،،، تُمہاری باتیں سُنتا ہے ۔ جانتے ہو ؟ جب سب تُمہارا ہاتھ چھوڑ کر چلے جاتے ہیں تب وہﷻ تُمہارا ہاتھ تھام لیتا ہے ۔ وہ کبھی بھی اپنے بندے کو تکلیف میں نہیں رکھتا ۔ ہماری اپنی ہی کی ہوئی غلطیاں ہمیں بے سکون کرتی ہیں ، ہمارا دُکھ ہمارا اپنا ہی کِیا ہوا انتخاب ہوتا ہے ۔ ورنہ اُسﷻ جیسا غفور کوئی نہیں ۔ خود کو بس تھوڑا سا وقت دو اور اُس ذات پر بھروسہ رکھو ۔ ہاں تھوڑا سا وقت تو لگتا ہے مگر وہ تمام زخموں کو بھر دیتا ہے ۔ اور تُم کیا جانو ، پسِ پردہ وہﷻ سب کو ڈھانپ لیا کرتا ہے ۔
بیشک وہ بہت رحیم اور کریم ہے۔۔
اللہ ہم سب کی کوتاہیوں کو معاف فرما کر اپنی قربت سے نواز دے آمین یارب العالمین

27/05/2023

ایک حساس انسان سب سے زیادہ مشکلات اپنی ذات کے لیے پیدا کرتا ہے ایسی ایسی باتوں پر گھنٹوں سوچتا اور روتا ہے جو شاید کسی نارمل انسان کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتیں!

26/05/2023

‏وأهدِ قَلبِي وثبّته فَإِنَّه ضَعيفٌ تَائِه الخُطى یَا رب ♡゙
اور ہدایت دے میرے دِل کو اور ثابت قدم رکھ اسکو ۔
بیشک وہ کمزور ہے اور میرے قدم لڑکھڑا رہے ہیں اے میرے رب ♡

26/05/2023

کبھی کبھی جو انسان چاہ رہا ہوتا ہے ویسا اس لیئے بھی نہیں ہوتا کہ ممکن ہے جب اسکو اپنی خواہش کی چیز مل جائھ تو وہ دنیا میں گم ہو جائے اور اللہ سے ہی دور ہو جائے، جیسے قارون کو مال ملا تو اس نے اسکو اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی بجائے تکبر کا مظاہرہ کیا اور نعمت اسکے لیئے زوال بن گئی۔

انسان کو لگتا ہے کہ فلاں چیز میرے لیئے نعمت ہو گی لیکن وہ ہی زحمت بن جاتی ہے، چاہے انسان کو وہ چیز کتنی ہی اچھی کیوں نہ لگتی ہو۔

اس لیئے ہمیشہ یہی سوچ رکھیں کہ اللہ ہمارے ساتھ ہے اور ہمارے لیئے کیا بہتر ہے کیا نہیں وہ اچھی طرح جانتا ہے، اللہ پاک ہمارے لیئے آسانیاں پیدا فرمائے گا، کیونکہ وہ کسی کو اکیلا نہیں چھوڑتا، کچھ بھی نہیں بھولتا..🌸♥️

26/05/2023

ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب چننا پڑتا ہے ایک طرف رحمٰن کا راستہ ہوتا ہے دوسری طرف شیطان کا
دل کہتا ہے آخری بار۔۔۔۔
دماغ کہتا ہے اب نہیں۔۔۔۔!
پھر جو رحمٰن کا راستہ چن لیتا ہے وہ بھی آسمانوں پہ چن لیا جاتا ہے خاص کر لیا جاتا ہے
پھر اس کے کام بنتے چلے جاتے ہیں
بعض تمنائیں شیطان کا دھوکا ہوتی ہے اور
ہم اسے خواہش سمجھ کر پورا کرتے رہتے ہیں
جب کبھی چناؤ کا وقت آئے تو آپ رحمن کو ہی چن لیجئے گا کیونکہ اللہ اپنے بندوں سے بہت پیار کرتا ہے۔۔🌸♥️

11/01/2023

کیا تمہیں یہ معلوم نہیں کہ ﷲ وہ ذات ہے کہ آ سمانوں اور زمین کی سلطنت تنہا اُسی کی ہے، اور ﷲ کے سوا نہ کوئی تمہارا رکھوالا ہے نہ مددگار؟

سورۃ البقرۃ :107.

Address

Multan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dua To Allah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share