City Traffic Police, Multan

City Traffic Police, Multan Service*** Courtesy *** Excellence
(3)

ملتان: پولیس خدمت مرکز پاک گیٹ کا افتتاحایڈیشنل آئی جی سائوتھ پنجاب محمد کامران خان نے تھانہ پاک گیٹ میں  پولیس خدمت مرک...
06/08/2026

ملتان: پولیس خدمت مرکز پاک گیٹ کا افتتاح
ایڈیشنل آئی جی سائوتھ پنجاب محمد کامران خان نے تھانہ پاک گیٹ میں پولیس خدمت مرکز پاک گیٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر، سی ٹی او ملتان محمد نبیل کھوکھر، ایس پی کینٹ خدیجہ اظہر، ایس پی گلگشت سیف اللہ بھی موجود تھے۔

06/08/2026

ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں تاکہ ٹریفک حادثات سے محفوظ رہ سکیں۔

06/08/2026

اس ٹریفک سائن کا کیا مطلب ہے؟
نیچے کمنٹ سیکشن میں صحیح جواب دیں


Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Maryam Nawaz Sharif - updates Punjab Police - Central Police Office

05/08/2026

ملتان میں یوم شہدائے پولیس کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے سی ٹی او ملتان محمد نبیل کھوکھر اور ٹریفک افسران و اہلکاران کے ہمراہ شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور فاتحہ خوانی کی، سی پی او ملتان نے کہا کہ پولیس شہداء کی قربانیاں ملک و قوم کا سرمایہ ہیں۔ پولیس کے شہداء نے اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کرکے شہریوں کے جان و مال کو محفوظ بنایا ہے۔ سی ٹی او ملتان نے کہا کہ ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے۔

05/08/2026

ملتان: یوم شہداء پولیس کے موقع پر چونگی نمبر 9 چوک پر پروقار تقریب کا انعقاد، سی پی اور اور سی ٹی او ملتان کی خصوصی تقریب، شہداء کے خاندانوں کو سلام، قوم کا محبت بھرا پیغام،

05/08/2026

یوم شہدائے پولیس

05/08/2026

یوم شہداء چونگی نمبر 9 پر چراغاں، سی پی او ملتان کا شہداء کو خراج عقیدت، شہداء کی قربانیاں، قوم کا فخر

05/08/2026

ملتان: یومِ شہداء کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے چونگی نمبر 9 چوک پر تقریب
ملتان: یومِ شہداء پولیس 04 اگست کے سلسلہ میں سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے چونگی نمبر 9 چوک پر باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے شرکت کی جبکہ چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد نبیل کھوکھر، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ٹریفک، ڈی ایس پی قذافی، ڈی ایس پی سٹی، ٹریفک افسران اور بڑی تعداد میں ٹریفک اہلکاران بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے شہداء پولیس کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے چونگی نمبر 9 چوک پر شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا، اور ان کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے شہداء پولیس پر فخر ہے۔ پولیس شہداء کی قربانیاں محکمہ پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہی کی بدولت معاشرے میں امن و امان کا قیام ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی عظیم خدمات ہمیشہ ہمارے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے شہداء کے ایصالِ ثواب، درجات کی بلندی اور ملک میں امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

05/08/2026
Multan: City Traffic Police Multan organized a ceremony at Chungi No. 9 Chowk on the occasion of Police Martyrs’ Day.
04/08/2026

Multan: City Traffic Police Multan organized a ceremony at Chungi No. 9 Chowk on the occasion of Police Martyrs’ Day.

Address

CTO Office, Police Lines, Katchehry Road
Multan
60000

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 16:00

Telephone

+923359151915

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when City Traffic Police, Multan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to City Traffic Police, Multan:

Shortcuts

Share