02/10/2026
ملتان بورڈ کی افیلی ایشن کمیٹی کا شجاع آباد اور مٹوٹلی کے تعلیمی اداروں کا دورہ
چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان، جناب ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ، سیکرٹری بورڈ جناب خرم شہزاد قریشی اور افیلی ایشن کمیٹی کے دیگر اراکین نے آج شجاع آباد اور مٹوٹلی کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا۔
دورانِ دورہ اداروں کی الحاق کے حوالے سے ضروری سہولیات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ لیبارٹریز، لائبریریز اور کلاس رومز کا تفصیلی معائنہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر اداروں کی انتظامیہ کو لیبارٹریز اور لائبریریز کو مزید بہتر بنانے اور طلبہ کو معیاری و بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔
چیئرمین بورڈ نے اس امر پر زور دیا کہ الحاق کے خواہش مند اداروں میں طلبہ کے لیے محفوظ، معیاری اور سازگار تعلیمی ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔