BISE Multan

BISE Multan BISE Multan Official page

چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) ملتان  ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ کا موبائل ایپ بیسڈ ڈیجیٹل مارکس انٹر...
29/08/2026

چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) ملتان ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ کا موبائل ایپ بیسڈ ڈیجیٹل مارکس انٹری سسٹم کا افتتاح۔
مورخہ 29 اگست 2026 کو چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) ملتان ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ نے ملتان بورڈ کے جوبلی ہال مارکنگ سنٹر میں بورڈ کی جانب سے تیار کردہ “Mobile App-Based Digital Marks Entry System at Marking Centers” کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس جدید ڈیجیٹل نظام کے ذریعے مارکنگ سنٹرز پر تعینات ایگزامینرز جوابی کاپی کی جانچ مکمل کرنے کے بعد جوابی کاپی پر موجود QR Code Scan کریں گے اور حاصل کردہ نمبرز براہِ راست موبائل ایپ کے ذریعے آن لائن درج کر سکیں گے۔ اس طرح امیدوار کے حاصل کردہ نمبرز فوری طور پر بورڈ کے مرکزی نظام کوآن لائن موصول ہو جائیں گے جس سے نتائج کی تیاری کے عمل میں نمایاں تیزی اور شفافیت آئے گی۔ابتدائی طور پر اس نظام سے ہر جوابی کاپی کی مارکس انٹری میں کم از کم دو منٹ کی بچت متوقع ہے۔ ہزاروں جوابی کاپیوں کے پیمانے پر یہ وقت کی بچت نتائج کی تیاری کے مجموعی عمل کو نمایاں طور پر تیز کرے گی۔یہ نظام نہ صرف وقت کی بچت، ڈیجیٹلائزیشن اور کارکردگی میں بہتری کا باعث بنے گا بلکہ مارکس کی بروقت ترسیل اور رزلٹ پراسیسنگ میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ یہ اہم اصلاحات ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، لاہور، اور چیئرمین ٹاسک فورس برائے ایگزامینیشن ریفارمز کی ہدایات کی روشنی میں نتائج کو مزید تیز رفتاری سے تیار کرنے اور بروقت اعلان کرنے کے مقصد کو عملی جامہ پہنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
آن لائن ایپ کے افتتاح کے موقع پر جناب قاضی مجیب الرحمن، سسٹم اینالسٹ، BISE ملتان، جناب حافظ ڈاکٹر حافظ فدا حسین، ڈپٹی کنٹرولر سیکریسی، BISE ملتان اور زین ممتاز بھی موجود تھے۔ انہوں نے چیئرمین بورڈ کو موبائل ایپ بیسڈ ڈیجیٹل مارکس انٹری سسٹم کے طریقۂ کار، اس کی افادیت اور نتائج کی تیاری کے عمل میں اس کے کردار کے حوالے سے بریفنگ دی۔ چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) ملتان ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ نے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال اور امتحانی نظام میں مزید اصلاحات کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ BISE Multan امتحانی نظام کو مزید شفاف، تیز رفتار، مؤثر اور جدید بنانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کو مسلسل فروغ دے رہا ہے۔

مورخہ 28اگست بروز جمعۃ المبارک بوقت 11:30 بجے دن پروقار سیرت  نبی ﷺ کانفرنس اور محفل میلاد کا انعقاد زیر صدارت چیئرمین ب...
28/08/2026

مورخہ 28اگست بروز جمعۃ المبارک بوقت 11:30 بجے دن پروقار سیرت نبی ﷺ کانفرنس اور محفل میلاد کا انعقاد زیر صدارت چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان، ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ ملتان بورڈ کی جامعہ مسجد میں ہوا۔جس میں خصوصی خطاب ڈاکٹر عبد الصمد صاحب، ایسوسی ایٹ پروفیسر، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اسلامیات، گورنمنٹ ولایت حسین اسلامیہ کالج، ملتان نے "حب رسول اللہ ﷺ اور اس کے عملی تقاضے" کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عشقِ رسول ﷺ کا حقیقی تقاضا یہ ہے کہ سیرت طیبہ کو عملی زندگی میں اپنایا جائے اور آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ کو اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی کا محور بنایا جائے۔ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ ، خرم شہزاد قریشی سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان ، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عمران احمد،آفیسران ، بورڈ ملازمین اور دیگر شرکاء نے اس خوبصورت روحانی تقریب کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسلاف کی روایات کو زندہ رکھنے اور عشقِ رسول ﷺ کے چراغ دلوں میں روشن رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پروقار سیرت نبی ﷺ کانفرنس اور محفل میلاد کے انعقادکے موقع پرایمپلائز ویلفیئر اسوسیی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان کی طرف سے سال2026 کی عمرہ قر عہ اندازی کا انعقاد بھی ہوا جس میں محمد جاویدمیٹرک برانچ، محمد وسیم کمپیوٹر برانچ،محمد احسن جنرل پریس اور فیصل منیرسیکیورٹی گارڈ اسٹیٹ برانچ بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں حاضری کی سعادت کے لیے منتخب ہونے پر بورڈ انتظامیہ ،آفیسران اور بورڈ ملازمین کی طرف سے ان کو مبارکبادپیش کی گئی اور ان کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیاگیا محفل کے اختتام پر شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور سنتِ رسول اور خوشی کے اس حسین موقع کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا، جس نے اس بابرکت محفل کی رونق کو مزید دوبالا کر دیا۔

مورخہ 28 اگست 2026 کوبوقت 11 بجے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، لاہور کے کمیٹی روم میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب ج...
28/08/2026

مورخہ 28 اگست 2026 کوبوقت 11 بجے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، لاہور کے کمیٹی روم میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب جناب غلام فرید اور چیئرپرسن چیف منسٹر ٹاسک فورس برائے ایگزامینیشن ریفارمز جناب مزمل محمود کی زیرِ نگرانی ایک اہم آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔ زوم لنک پر ہونے والی اس میٹنگ میں تعلیمی بورڈز کے تمام چیئرپرسنزکے علاوہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے کچھ آفیسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کا بنیادی مقصد امتحانات کے نظام میں شفافیت، بہتری اور مؤثر اصلاحات لانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کرنا تھا۔ اس موقع پر امتحاناتی عمل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور نقل کے رجحان کو ختم کرنے کے لیے کئی اہم نکاتی ایجنڈا پر بحث کی گئی ۔

مورخہ 27 اگست 2026 کمیٹی روم بورڈ ہذا میں پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین(PBCC) کا اجلاس زیر صدارت سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈ...
27/08/2026

مورخہ 27 اگست 2026 کمیٹی روم بورڈ ہذا میں پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین(PBCC) کا اجلاس زیر صدارت سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف پنجاب جناب غلام فریدمنعقدہوا ۔ اجلاس میں پنجاب تعلیمی بورڈز کے تما م چیئرپرسنزنے آن لائن شرکت کی۔ اجلاس کا بنیادی مقصد تعلیمی نظام بالخصوص امتحانات میں مؤثر اصلاحات امتحانی نظام کی شفافیت، طلبا ءوطالبات کو بہتر سہولیات کی فراہمی،آئی ٹی نظام کی مضبوطی اور ادارہ جاتی کارکردگی میں مزید بہتری پنجاب کے تعلیمی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور امتحانی عمل میں شفافیت لانے کے حوالے سے اہم امور پر ایجنڈا زیر بحث لایا گیا ۔

27/08/2026
Notification Regarding Mr. Amir Kareem Khan, Commissioner Multan Division, Multan / Chairman BISE Multan Scholarship for...
25/08/2026

Notification Regarding Mr. Amir Kareem Khan, Commissioner Multan Division, Multan / Chairman BISE Multan Scholarship for the Annual Examination 2026

Enrollment Schedule of 11th for Session 2026-2028
22/08/2026

Enrollment Schedule of 11th for Session 2026-2028

21/08/2026

Chairman, Board of Intermediate and Secondary Education (BISE) Multan, Dr. Ijaz Ahmad, along with Secretary BISE Multan, Khurram Shehzad Aslam Qureshi, visited National College of Science, Dunyapur.

During the visit, the distinguished officers reviewed the institutional arrangements, academic environment, discipline, and overall educational facilities of the college.

The management briefed the visiting officers about the institution’s academic activities and measures being taken to maintain high standards of education and discipline.

The management of National College of Science, Dunyapur, expressed its heartfelt gratitude to the respected Chairman Dr. Ijaz Ahmad and Secretary Khurram Shehzad Aslam Qureshi for taking the time to visit the institution. The college administration reaffirmed its commitment to maintain the highest standards of education, discipline, and academic excellence.

Address

Near Gol Bagh, Gulgasht Colony
Multan
60000

Opening Hours

Monday 08:00 - 15:00
Tuesday 08:00 - 15:00
Wednesday 08:00 - 15:00
Thursday 08:00 - 15:00
Friday 08:00 - 12:00
Saturday 08:00 - 15:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BISE Multan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share