Assistant Commissioner Multan City

Assistant Commissioner Multan City This is an official page of the Assistant Commissioner City, Multan.

25/08/2026

ملتان: اسسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی مکرم سلطان نے گورنمنٹ ٹاؤن ہسپتال نیو ملتان کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور ہسپتال کے انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہسپتال میں صفائی کے بہتر انتظامات اور شہریوں کو بروقت و معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

Maryam Nawaz Sharif
Govt of Punjab
Commissioner Multan
Deputy Commissioner Multan

24/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی مکرم سلطان کی ریونیو اسٹاف کے ساتھ تعارفی میٹنگ ہوئی، جس میں ریونیو امور اور دفتری کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر افسران و اہلکاروں کو واضح ہدایات جاری کی گئیں کہ کام میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ریونیو سے متعلق معاملات کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
عوامی امور میں شفافیت، میرٹ اور بروقت سروس کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

Maryam Nawaz Sharif
Govt of Punjab
Commissioner Multan
Deputy Commissioner Multan

24/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی مکرم سلطان کی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل کے افسران و متعلقہ اسٹاف کے ساتھ تعارفی میٹنگ ہوئی۔

میٹنگ میں افسران کو ہدایت کی گئی کہ اپنے فرائض بہتر، مؤثر اور ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دیں۔ کام میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام امور بروقت مکمل کیے جائیں۔

اس موقع پر رپورٹنگ میکانزم کو مزید بہتر بنانے اور فیلڈ و دفتری امور کی بروقت رپورٹنگ کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

بہتر کارکردگی، مؤثر نگرانی اور بروقت عوامی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔

Maryam Nawaz Sharif
Govt of Punjab
Commissioner Multan
Deputy Commissioner Multan

24/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی مکرم سلطان نے آج SDEO PERA کے ہمراہ ملتان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی کی۔
دورانِ آپریشن خلاف ورزی کرنے والی متعدد دکانوں کو سیل کر دیا گیا، جبکہ تجاوزات کے خاتمے اور شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔
قانون کی خلاف ورزی پر کوئی سمجھوتہ نہیں — صاف، منظم اور خوبصورت ملتان ہماری ترجیح ہے۔

Maryam Nawaz Sharif
Govt of Punjab
Commissioner Multan
Deputy Commissioner Multan

22/08/2026
20/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر سٹی ملتان ازکیٰ سحر نے مختلف مارکیٹوں کا دورہ کرتے ہوئے پرائس انسپیکشن کی اور دکانوں پر سرکاری ریٹ لسٹ کی نمایاں جگہ پر نمائش کا جائزہ لیا۔

دورانِ انسپیکشن دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ سرکاری ریٹ لسٹ واضح اور نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور مقررہ نرخوں کے مطابق اشیائے ضروریہ فروخت کریں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ پرائس کنٹرول اور شہریوں کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے مارکیٹوں کی چیکنگ کا سلسلہ مسلسل جاری رہے گا۔

Maryam Nawaz Sharif
Govt of Punjab
Commissioner Multan
Deputy Commissioner Multan

20/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر سٹی ملتان ازکیٰ سحر نے مختلف پٹرول پمپس کی انسپیکشن کی اور پٹرول کے پیمانے و مقدار کو چیک کیا۔
دورانِ انسپیکشن پٹرول کی پیمائش میں کمی پائے جانے پر متعلقہ پٹرول پمپ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے سیل کر دیا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ شہریوں کو مقررہ مقدار میں پٹرول کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور پیمانے میں کمی یا کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق سخت کارروائی جاری رہے گی۔

Maryam Nawaz Sharif
Govt of Punjab
Commissioner Multan
Deputy Commissioner Multan

اسسٹنٹ کمشنر سٹی ملتان ازکیٰ سحر نے مختلف علاقوں میں ایل پی جی کی کھلے عام فروخت اور تجاوزات کے حوالے سے انسپیکشن کی۔دور...
20/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر سٹی ملتان ازکیٰ سحر نے مختلف علاقوں میں ایل پی جی کی کھلے عام فروخت اور تجاوزات کے حوالے سے انسپیکشن کی۔
دورانِ کارروائی خلاف ورزی کرنے والی متعدد دکانوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ متعلقہ حکام کو ہدایت دی گئی کہ غیر قانونی اور غیر محفوظ طریقے سے گیس کی فروخت اور عوامی گزرگاہوں پر تجاوزات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں۔
اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور عوامی راستوں کی بحالی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رہے گی۔

Maryam Nawaz Sharif
Govt of Punjab
Commissioner Multan
Deputy Commissioner Multan

Address

AC City Office
Multan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Multan City posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share