Agriculture Extension Multan

Agriculture Extension  Multan Agriculture (extension ) Department

🌾 آج سینئر وزیر پنجاب محترمہ مریم اورنگزیب نے زرعی انٹرن شپ پروگرام کے تحت منتخب ہونے والے زرعی انٹرنز کو آفر لیٹرز فراہ...
16/12/2025

🌾 آج سینئر وزیر پنجاب محترمہ مریم اورنگزیب نے زرعی انٹرن شپ پروگرام کے تحت منتخب ہونے والے زرعی انٹرنز کو آفر لیٹرز فراہم کیے۔ اس موقع پر نوجوان گریجویٹس کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں زرعی شعبے میں عملی تجربہ حاصل کرنے کے مواقع کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

یہ اقدام حکومتِ پنجاب کے اس وژن کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد نوجوان زرعی ماہرین کو بااختیار بنانا، جدید زرعی طریقوں کو فروغ دینا اور فیلڈ لیول پر کسانوں تک بہتر زرعی خدمات پہنچانا ہے۔ زرعی انٹرنز کے لیے یہ پروگرام سیکھنے، خدمت کرنے اور قومی ترقی میں کردار ادا کرنے کا ایک اہم سنگِ میل ہے 🌱👩‍🌾👨‍🌾

🌾

🌾حکومتِ پنجاب اور جائیکا (JICA) کے تعاون سے منعقد ہونے والے نیوٹریشن فیسٹیول میں شرکت کی، جہاں مجھے معزز مہمانوں کو کچن ...
10/12/2025

🌾حکومتِ پنجاب اور جائیکا (JICA) کے تعاون سے منعقد ہونے والے نیوٹریشن فیسٹیول میں شرکت کی، جہاں مجھے معزز مہمانوں کو کچن گارڈننگ اور روف ٹاپ گارڈننگ کی اہمیت اور عملی طریقہ کار پر بریفنگ دینے کا موقع ملا۔
تقریب کی رونق اس وقت دوبالا ہوئی جب جناب چوہدری شہزاد صابر صاحب، ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن ملتان ڈویژن نے اپنی قیمتی آراء اور رہنمائی سے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی۔
ایسی سرگرمیاں نہ صرف غذائی بہتری میں کردار ادا کرتی ہیں بلکہ گھریلو سطح پر تازہ اور محفوظ پیداوار کے فروغ کے لیے بھی انتہائی اہم ہیں۔ 🌱🌿🌾

🌾

افسر زراعت (ایکسٹینشن) مکدم رشید کی زیر نگرانی فیلڈ اسسٹنٹس کے ساتھ گندم بونے کے اہداف، کسان کارڈ کی وصولی، اور گندم فیز...
04/12/2025

افسر زراعت (ایکسٹینشن) مکدم رشید کی زیر نگرانی فیلڈ اسسٹنٹس کے ساتھ گندم بونے کے اہداف، کسان کارڈ کی وصولی، اور گندم فیز-II کے لیے کسان تربیتی پروگرام کے شیڈول پر تفصیلی جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا 🌾

اجلاس میں موجودہ کاشتکاری کے حالات، درپیش چیلنجز، اور بہتری کے لیے حکمت عملی پر تفصیل سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ فیلڈ اسسٹنٹس کی مدد اور مشاہدات کے ذریعے اگلے اقدامات اور عملی منصوبے وضع کیے گئے تاکہ گندم کے اہداف بروقت اور مؤثر طریقے سے حاصل کیے جا سکیں۔ اس موقع پر کسانوں کی رہنمائی اور زرعی خدمات کی بہتری پر بھی غور کیا گیا 👩‍🌾👨‍🌾

🌾

🌾 سی ایم انٹرن شپ پروگرام – ضلع ملتان میں سرگرمیاں 🌾سی ایم انٹرن شپ پروگرام کے تحت محکمہ زراعت (توسیع) ملتان کے گریجویٹس...
04/12/2025

🌾 سی ایم انٹرن شپ پروگرام – ضلع ملتان میں سرگرمیاں 🌾

سی ایم انٹرن شپ پروگرام کے تحت محکمہ زراعت (توسیع) ملتان کے گریجویٹس مختلف علاقوں میں فیلڈ سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔
انٹرنز گندم کی فصل سے متعلق کسانوں کو زمین کی تیاری، بیج کے انتخاب، کھادوں کے متوازن استعمال، آبپاشی اور جڑی بوٹیوں کے تدارک کے بارے میں آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔ 🌱

یہ سرگرمیاں نہ صرف عملی سیکھنے کا موقع فراہم کر رہی ہیں بلکہ جدید زرعی طریقوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ 👨‍🌾✨

Today, Assistant Director Agriculture Muhammad Alamgir and Field Assistant Rashid Rahmani provided valuable advisory ser...
04/12/2025

Today, Assistant Director Agriculture Muhammad Alamgir and Field Assistant Rashid Rahmani provided valuable advisory services to farmers in Jalalpur Pirwala regarding best practices for the wheat crop. 🌾👨‍🌾

آج یونین کونسل گڑدائز پور، گاؤں شاکے پور میں ایف اے محمد فہد نے گندم کی فصل کے حوالے سے کسانوں کو مشاورتی رہنمائی فراہم ...
04/12/2025

آج یونین کونسل گڑدائز پور، گاؤں شاکے پور میں ایف اے محمد فہد نے گندم کی فصل کے حوالے سے کسانوں کو مشاورتی رہنمائی فراہم کی تاکہ بہتر پیداوار اور مؤثر کاشت کو یقینی بنایا جا سکے۔ 🌾📍

🌾 گندم کاشت مہم اور کسان کارڈ ریکوری سیمینار – قصبہ مرال، تحصیل ملتان 🌾🗓️ 26-11-2025آج قصبہ مرال میں گندم کاشت مہم اور ک...
26/11/2025

🌾 گندم کاشت مہم اور کسان کارڈ ریکوری سیمینار – قصبہ مرال، تحصیل ملتان 🌾
🗓️ 26-11-2025

آج قصبہ مرال میں گندم کاشت مہم اور کسان کارڈ ریکوری کے حوالے سے آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں کسانوں کو جدید پیداواری ٹیکنالوجی، بروقت کاشت، معیاری بیج کے انتخاب، کھادوں کے مؤثر استعمال اور فصل کی بہتر دیکھ بھال سے متعلق رہنمائی فراہم کی گئی۔ 🌱

اس اہم پروگرام کی صدارت ایڈیشنل ڈائریکٹر زراعت (توسیع) ملتان اسد اللہ خان صاحب نے کی، جنہوں نے کسانوں کی رہنمائی کے لیے مفید تجاویز پیش کیں۔

سیمینار کے میزبان عدیل نیئر، ایگریکلچر آفیسر (توسیع) قصبہ مرال تھے، جنہوں نے کسانوں کے مسائل اور حکومتی سہولیات پر تفصیلی گفتگو کی۔

کسانوں کی بھرپور شرکت نے پروگرام کو کامیاب بنایا اور جدید زرعی معلومات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ 👨‍🌾✨

🌾 قصبہ مرال میں کسان تربیتی پروگرام 🌾محکمہ زراعت (توسیع) کی جانب سے قصبہ مرال میں کسان تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا، جس ...
25/11/2025

🌾 قصبہ مرال میں کسان تربیتی پروگرام 🌾

محکمہ زراعت (توسیع) کی جانب سے قصبہ مرال میں کسان تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں زرعی رہنمائی اور جدید کاشتکاری طریقوں پر کسانوں کو آگاہی فراہم کی گئی۔

اس پروگرام میں درج ذیل امیدواروں نے بھرپور شرکت کی:
👨‍🌾 عبدالحسیب
👨‍🌾 محمد شہزمان
👨‍🌾 محمد احسن
👨‍🌾 حافظ محمد ولید

ان نوجوانوں کی شمولیت جدید زرعی معلومات کے فروغ اور کسانوں کی عملی رہنمائی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ 🌱✨

🌾 تحصیل شجاع آباد میں گندم اور کسان کارڈ ریکوری پر آگاہی سیمینار 🌾محکمہ زراعت (توسیع) کی جانب سے تحصیل شجاع آباد میں گند...
25/11/2025

🌾 تحصیل شجاع آباد میں گندم اور کسان کارڈ ریکوری پر آگاہی سیمینار 🌾

محکمہ زراعت (توسیع) کی جانب سے تحصیل شجاع آباد میں گندم کی بہتر پیداوار اور کسان کارڈ ریکوری کے حوالے سے آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔
سیمینار میں کاشتکاروں کو بروقت کاشت، معیاری بیج، کھادوں کے مؤثر استعمال اور فصل کی بہتر دیکھ بھال سے متعلق اہم رہنمائی فراہم کی گئی۔

کسانوں کی بھرپور شرکت نے اس پروگرام کو کامیاب بنایا اور جدید زرعی طریقوں کے فروغ کی راہ مزید ہموار کی۔ 👨‍🌾🌱

🌾 Farmer Day (Wheat) ۔ مرکز قادر پور راں 🌾🗓️ 24-11-2025آج قابلِ احترام اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) ملتان اسداللہ خان ص...
25/11/2025

🌾 Farmer Day (Wheat) ۔ مرکز قادر پور راں 🌾
🗓️ 24-11-2025

آج قابلِ احترام اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) ملتان اسداللہ خان صاحب نے مرکز قادر پور راں کا دورہ کیا اور Farmer Day (Wheat) میں بطورِ چیف گیسٹ شرکت کی۔

تقریب میں کسانوں کو گندم کی پیداواری ٹیکنالوجی، سردیوں کی سبزیات کی کاشت، کسان کارڈ ریکوری اور مختلف حکومتی اقدامات کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔ 🌱👨‍🌾

اس موقع پر:
راشد اقبال (زراعت آفیسر)
عبد القیوم سنگھیڑا (فیلڈ اسسٹنٹ UC لوتر، قادر پور راں)
بھی موجود تھے۔

21/11/2025

Address

Old Shujabad Road Multan
Multan

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 16:00

Telephone

+92619200748

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Agriculture Extension Multan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share