PERA FORCE Multan City

PERA FORCE Multan City PERA FORCE Multan City official Facebook channel.

پیرا فورس ملتان سٹی کے سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر مبشر قیوم کی زیرِ نگرانی انفورسمنٹ آفیسر اقراہ حنیف نے ہمراہ ملازمین گھ...
08/08/2026

پیرا فورس ملتان سٹی کے سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر مبشر قیوم کی زیرِ نگرانی انفورسمنٹ آفیسر اقراہ حنیف نے ہمراہ ملازمین گھنٹہ گھر چوک کے اطراف میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران مختلف دکانوں کے سامنے قائم تجاوزات اور عوامی گزرگاہوں میں رکاوٹ بننے والے سامان کا جائزہ لیا گیا اور تجاوزات کے مرتکب دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

کارروائی کے نتیجے میں ناجائز تجاوزات قائم کرنے والے دکانداروں کی متعدد دکانیں سیل کر دی گئیں۔ پیرا فورس ملتان سٹی نے واضح کیا کہ شہر میں تجاوزات کے خاتمے اور عوام کے لیے راستوں کی بحالی کے لیے کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی، جبکہ شہریوں اور تاجروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے سرکاری و عوامی مقامات پر تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں۔

پیرا فورس ملتان سٹی کی ٹیم نے سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر مبشر قیوم کی زیرِ نگرانی مختلف پٹرول پمپس کے پیمانے چیک کیے۔ کار...
08/08/2026

پیرا فورس ملتان سٹی کی ٹیم نے سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر مبشر قیوم کی زیرِ نگرانی مختلف پٹرول پمپس کے پیمانے چیک کیے۔ کارروائی کے دوران کم پیمائش کرنے والے پٹرول پمپس کے خلاف موقع پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے۔

پیرا فورس ملتان سٹی عوام کے حقوق کے تحفظ، شفاف پیمائش اور قانون کی پاسداری کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ شہری کم پیمائش یا کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں فوری اطلاع دیں، تاکہ بروقت کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔ رابطہ نمبر: 061-9220590

پیرا فورس ملتان سٹی کے سب ڈویژنل انفورسمنٹ افیسر مبشر قیوم کی زیر نگرانی پیرا ٹیم کی جانب سے مختلف ہوٹلوں اور فوڈ پوائنٹ...
06/08/2026

پیرا فورس ملتان سٹی کے سب ڈویژنل انفورسمنٹ افیسر مبشر قیوم کی زیر نگرانی پیرا ٹیم کی جانب سے مختلف ہوٹلوں اور فوڈ پوائنٹس کا اچانک معائنہ کیا گیا، جس کے دوران ریٹ لسٹ، وزن، صفائی اور اشیائے خورونوش کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ معائنے کے دوران مقررہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہوٹل مالکان کے خلاف موقع پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے تاکہ صارفین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

پیرا فورس ملتان سٹی عوام کو معیاری، محفوظ اور درست وزن کے ساتھ اشیائے خورونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مسلسل سرگرم عمل ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی قسم کی ناجائز منافع خوری، کم تولی یا ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام یا ہیلپ لائن 0619220590 پر اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے

05/08/2026

متعدد خلاف ورزیوں، جن میں ناجائز تجاوزات قائم کرنا اور ایکسپائر اشیائے خوردونوش کی فروخت شامل ہے، کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الحمدان بیکرز، متی تل روڈ کو SDEO مبشر قیوم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سیل کر دیا۔

حکام کے مطابق کارروائی دورانِ انسپیکشن سامنے آنے والی متعدد خلاف ورزیوں کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی، جبکہ متعلقہ قوانین کے تحت مزید کارروائی بھی جاری ہے۔

04/08/2026

پیرا فورس ملتان سٹی کے ایس ڈی ای او مبشر قیوم نے اپنے عملے کے ہمراہ 9 نمبر، سیداں والا بائی پاس اور فیضِ عام چوک کے مختلف پٹرول پمپوں پر اچانک چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے پیمانوں کی جانچ کی۔

کارروائی کے دوران کم مقدار میں پٹرول فراہم کرنے والے پٹرول پمپ مالکان پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے کم پیمائش اور دیگر بے ضابطگیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

🚧 پیرا فورس ملتان سٹی | ناجائز تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائیشہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے سب ڈویژنل انفورسمنٹ...
03/08/2026

🚧 پیرا فورس ملتان سٹی | ناجائز تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی

شہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر مبشر قیوم کی زیرِ نگرانی انفورسمنٹ آفیسر اقراء حنیف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اکرام چوک، شالیمار کالونی میں قائم ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران تجاوزات قائم کرنے والے افراد کو ریمول آرڈرز جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ وہ 3 دن کے اندر اپنی ناجائز تجاوزات ازخود ختم کریں۔ بصورتِ دیگر مقررہ مدت کے بعد قانون کے مطابق سخت کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

پیرا فورس ملتان سٹی شہریوں کے حقوق کے تحفظ، قانون کی بالادستی اور تجاوزات سے پاک شہر کے عزم پر کاربند ہے۔

پیرا فورس ملتان سٹی
قانون کی عملداری • شہریوں کی خدمت

سمیجہ آباد بازار کی نئی پہچان! ✨پیرا فورس ملتان سٹی کے سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر مبشر قیوم کی زیرِ نگرانی سمیجہ آباد باز...
02/08/2026

سمیجہ آباد بازار کی نئی پہچان! ✨

پیرا فورس ملتان سٹی کے سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر مبشر قیوم کی زیرِ نگرانی سمیجہ آباد بازار میں ناجائز تجاوزات اور ترپالیں ہٹا کر ایک ہی طرز کے خوبصورت شیڈز نصب کر دیے گئے ہیں۔

اس اقدام سے 30 فٹ چوڑا بازار نہ صرف کشادہ اور منظم نظر آ رہا ہے بلکہ اس کی خوبصورتی میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

امید ہے کہ اسی طرز پر ملتان شہر کی دیگر مارکیٹوں کو بھی خوبصورت، صاف ستھرا اور منظم بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کو بہتر اور خوشگوار ماحول میسر آ سکے۔

01/08/2026

📢 عوامی آگاہی پیغام

پیرا فورس ملتان سٹی کے SDEO مبشر قیوم نے سمیجہ آباد 30 فٹی بازار کا دورہ کرتے ہوئے دکانداروں اور شہریوں کے مسائل سنے اور انہیں قانونی دائرے میں رہتے ہوئے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی مقررہ حدود میں رہتے ہوئے کاروبار کریں، تجاوزات سے گریز کریں اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا نہ ہو اور بازار کا نظم و ضبط برقرار رہے۔

قانون کی پاسداری، عوام کی سہولت۔

01/08/2026

پیرا فورس ملتان سٹی نے سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر مبشر قیوم کی زیرِ نگرانی پیرا غائب روڈ پر باغ حسین چوک سے قذافی چوک تک ناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران سڑک کے اطراف قائم تمام غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر ہو اور شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

انتظامیہ کے مطابق شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اور سرکاری اراضی یا سڑکوں پر غیر قانونی قبضے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

31/07/2026

عوامی شکایات پر فوری کارروائی

پیرا فورس ملتان سٹی نے سائلین کی متعدد شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے نیو شاہ شمس کالونی میں قائم تمام ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کروا دیا۔

یہ کارروائی شہریوں کی سہولت، سرکاری اراضی کے تحفظ اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے عمل میں لائی گئی۔

پیرا فورس ملتان سٹی عوامی مسائل کے حل اور تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رکھے گی۔

پیرا فورس ملتان سٹی — عوامی خدمت، قانون کی بالادستی۔

Address

Multan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PERA FORCE Multan City posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share