District Murree Official

District Murree Official ضلع مری
شکریہ عمران خان
شکریہ چوہدری پرویز الہی
شکریہ صداقت علی عباسی
شکریہ میجر لطاسب ستی
زندہ باد

23/10/2024
11/05/2024
02/05/2024
جبری گمشدگی میں سب سے زیادہ 36 دن اغواء رہنے والے صداقت علی عباسی آج  کل سوشل میڈیا پر ہاٹ ٹاپک بنے ہوئے ہیںصداقت علی عب...
02/05/2024

جبری گمشدگی میں سب سے زیادہ 36 دن اغواء رہنے والے صداقت علی عباسی آج کل سوشل میڈیا پر ہاٹ ٹاپک بنے ہوئے ہیں

صداقت علی عباسی کون؟

حلقہ این اے 51 مری، کوٹلی ستیاں، کہوٹہ اور کلرسیداں سے 2018 کے جنرل الیکشن میں 1 لاکھ 37 ہزار ووٹ لیکر پہلی بار ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے والا صداقت علی عباسی جس نے سابق وزیراعظم کو شکست دی اور پھر ممبر قومی اسمبلی کا حلف اٹھاتے ہی عوامی خدمت کا بیڑہ اٹھالیا اور پی ٹی آئی کے قلیل مدت ساڑھے تین سالہ اقتدار میں اس حلقہ کی عوام کیلئے وہ تاریخ ساز منصوبے لایا جو کہ گزشتہ 35 سالوں میں بڑی وزارتوں اور وزارت عظمی پر براجمان لانے والے بھی نا لاسکے۔

کوہسار ٹورازم ہائی وے
کوہسار یونیورسٹی مری
ضلع مری
مری کوہالہ روڈ کی تعمیر نو
ساملی سینیٹوریم ہسپتال اپگریڈیشن
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ اپگریڈیشن
سپورٹس کمپلیکس کہوٹہ کی تعمیر
کانسی پل کلرسیداں کی تعمیر
کلرسیداں تھانہ کی بلڈنگ کی تعمیر
دھار جاوا ڈیم سکیم اور اس سے ملحقہ دھیرکوٹ ستیاں واٹر سپلائی اسکیم، کہوٹہ شہر واٹر سپلائی اسکیم،
بستال موڑ بائی پاس تعمیر
ٹیکینکل کالج کوٹلی ستیاں پروجیکٹ
کلر تا دھان گلی روڈ تعمیر
مری میں تین نئے تھانوں کا قیام
مری و کوٹلی ستیاں کے سنگم میں پڑہینہ کو ضلع مری کا ہیڈ مقام ڈکلیئر کروانا
اور سینکڑوں چھوٹی لنک روڈز، راستوں اور بجلی و پانی و گیس کے منصوبہ جات اس حلقے کو دیے۔
جنکی حقیقت کو مخالفین بھی آج تک سہراتے ہیں۔

سیاسی اعتبار سے بات کی جائے تو رجیم چینج کے وقت سندھ ہاؤس میں جہاں بڑے بڑے نام ضمیر کا سودا کرگئے وہاں ہی صداقت علی عباسی نے عمران خان کا ساتھ نبھا کر پیسوں کے عوض اپنا ضمیر نا بیچ کر نا صرف تحریک انصاف بلکہ خطہ کوہسار کی آنکھوں کا بھی تارہ بنا اور اپنے قد کو مزید بڑا کیا۔
حالات بدلتے گئے 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی پر جو ظلم و ستم کے پہاڑ گرائے گئے۔ جہاں بڑے بڑے نام بغیر کسی گرفتاری یا جبری گمشدگی کے پارٹی چھوڑ گئے وہاں اس مشکل وقت میں جب عہدہ لینے سے بھی لوگ کتراتے تھے صداقت علی عباسی نے عمران خان کی ہدایت پر شمالی پنجاب کی صدارت سنبھالی اور پارٹی کو ری آرگنائز کیا پنڈی میں 9 مئی کے بعد ریلی نکال کر عمران خان سے اظہار یکجہتی کر ڈالی جس کے بعد ان پر مزید گھیرا تنگ ہوا اور صداقت علی عباسی کو جبری طور پر اغواء کرلیا گیا اور 36 دن تک صداقت علی عباسی نے اغواء میں قید و بند کی صوبت کیساتھ جو ظلم و تشدد سہا آج بھی کئی لوگ اس ظلم کی داستان کو سوچ کر لرز جاتے ہیں۔ صداقت علی عباسی واہ واحد ایم این اے رہا جس نے سب سے زیادہ جبری گمشدگی میں دن گزارے اور جس پر سب سے زیادہ ظلم کے پہاڑ گرائے گئے۔ بالاآخر صداقت علی عباسی سے بھی (اغواء برائے بیان) جبری انٹرویو کروایا گیا جسکے نتیجے میں صداقت علی عباسی نے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا اس اغواء برائے بیان انٹرویو کی حقیقت ساری پارٹی بلکہ ساری عوام جانتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس اینکر عادل شاہزیب و دیگر جن افراد کے جبری انٹرویوز لئے گئے انکا پارٹی نے مکمل بائیکاٹ کیا۔

صداقت علی عباسی کے حوالے سے آجکل میڈیا و سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ دوبارہ پی ٹی آئی جوائن کررہے ہیں اور بانی چئیرمین عمران خان کی طرف سے بھی انکی منظوری دے دی گئی ہے۔ صداقت علی عباسی جیسی عوام دوست اور مڈل کلاس شخصیت کو سیاست سے دور رکھنا دراصل مڈل کلاس کو پیغام ہے کہ تم لوگوں کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ صداقت علی عباسی کیخلاف آجکل جھوٹے پروپیگنڈے کروائے جارہے ہیں کہ وہ وعدہ معاف گواہ بن گئے وغیرہ تاکہ وہ مقاصد حاصل کیے جاسکیں اور پی ٹی آئی کے اندر چند عناصر جو روز اول سے بغض صداقت میں مبتلا رہے وہ اس جھوٹے پروپیگنڈے کا حصہ بن رہے ہیں اور مزید جھوٹ پھیلاتے نظر آرہے ہیں۔ لیکن عمران خان کی منظوری اور انکے حکم پر لبیک کہتے ہوئے پی ٹی آئی ورکرز کی بڑی تعداد صداقت علی عباسی کو واپس پارٹی میں دیکھنا چاہتی ہے۔ کیونکہ ہر ذی شعور انسان جانتا ہے کہ جیل کی ایک ماہ کی قید جبری اغواء کے ایک منٹ کے برابر نہیں۔جیل میں قید اسیران کی قربانیاں بھی قابل ستائش ہیں جو جیل کاٹ رہے ہیں، جیل میں قید لوگوں سے فیملی کی ملاقات اور کم ازکم میڈیا پر انکی پیشی کے دوران انکی شکل دکھا دی جاتی ہے جس سے انکی جسمانی و ذہنی حالت کا نا صرف فیملی کو بلکہ عوام کو بھی اندازہ ہوجاتا ہے جبکہ جبری اغواء میں نا ملاقات اور نا ہی کوئی بات بس تشدد در تشدد
اللہ تعالی صداقت علی عباسی و دیگر تمام کی مشکلات آسان فرمائے آمین!

شدید بارشوں نے مری میں تباہی مچا دی
01/05/2024

شدید بارشوں نے مری میں تباہی مچا دی

کوہسار یونیورسٹی کے انتظامی امور کا جو فقدان سامنے آیا ہے اسکو فارم 47 والے نمائندے اور وائس چانسلر فلفور حل کریںیہ یونی...
08/03/2024

کوہسار یونیورسٹی کے انتظامی امور کا جو فقدان سامنے آیا ہے اسکو فارم 47 والے نمائندے اور وائس چانسلر فلفور حل کریں
یہ یونیورسٹی مری، گلیات، ہزارہ اور کشمیر کے عوام کی نوجوان نسل کیلئے ایک بہترین درسگاہ ہے۔




ہمارے نمائندوں نے یہ پودا لگایا تھا۔
آج اس کی آبیاری کے بجاے اس کو جڑ سے اکھاڑنے کے منصوبے بناے جا رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف یو سی چھجانہ کی جانب سے ایک میٹینگ کا انعقاد کیا گیا جس  کی صدارت صدر پاکستان تحریک انصاف چھجانہ کے ...
20/01/2024

پاکستان تحریک انصاف یو سی چھجانہ کی جانب سے ایک میٹینگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت صدر پاکستان تحریک انصاف چھجانہ کے صدر وسیم ستی اور جنرل سیکرٹری حافظ نعمان ستی صدام قدوس ستی اویس طارق ستی شیراز ساگر ستی عامر ستی نے کی میٹینگ میں کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی میٹینگ میں یہ کارکنان کا کہنا تھا انشااللہ 8 فروری کو ہر کارکنان عمران خان بن کر نکلے گا اور عوام کو بڑی تعداد میں باہر نکالنے اور حلقہ NA-51 کے امیدوار میجر(ر)لطاسب ستی اور حلقہ PP-6 کے امیدوار ذین العابدین عباسی کو ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔





سینیر رہنما تحریک انصاف مری    پرویز عباسی صاحب کی طرف سے منعقد کی گئی  پاکستان تحریک انصاف مری کے ذمہ داران کی میٹنگ می...
20/01/2024

سینیر رہنما تحریک انصاف مری پرویز عباسی صاحب کی طرف سے منعقد کی گئی پاکستان تحریک انصاف مری کے ذمہ داران کی میٹنگ میں جنرل سیکریٹری پاکستان تحریک انصاف مری عمر نوید ستی کی شرکت میٹنگ میں سینیر رہنما تحریک انصاف مری موجود تھے جن میں عرفان الماس عباسی سینیر V. p, سعید عباسی بانی رہنما، وحید عباسی سابق جنرل سیکریٹری، اسد عباسی ، علی شمس عباسی، رضوان عباسی، فواد عباسی، ساجد عباسی، عزیز الرحمن عباسی، شفاقت عباسی صدر انگوری حاجی غضنفر اور مظہر عباسی اور دیگر نے شرکت کی میٹنگ میں الیکشن کے بارے میں مشاورت کی گی دونوں امیدواروں میجر لطاسب ستی اور زین العابدین عباسی کی بھرپور کمپین چلائی جائے گی اور ٹکٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی حکمت عملی بنای گی۔

خطہٕ کوہسار کی بیٹی  #صدر تحریکِ انصاف  تحصیل مری ویمن ونگ  #ایڈوکیٹ  #حناعباسی نے 8  #فروری  #الیکشن کے حوالے سے  #ڈور ...
20/01/2024

خطہٕ کوہسار کی بیٹی #صدر تحریکِ انصاف تحصیل مری ویمن ونگ #ایڈوکیٹ #حناعباسی نے 8 #فروری #الیکشن کے حوالے سے #ڈور ٹو #ڈور مری میں #کنمپین کا آغاز کردیا ھے ہر گھر کی #خواتین کو #انتخابی نشانات کے حوالے سے #اگاہ کیا اور #حقیقی آزادی کے حوالے سے #عمران #خان کا پیغام گھر گھر پہنچایا اس موقع پر #انفارمیشن سیکرٹری #تحریکِ انصاف تحصیل #مری #ویمن ونگ #ناہیدعباسی بھی انکے #ھمراہ تھیں
#مری کی #خواتین نے #عمران خان کے نامزد #امیدواران حلقہ #این اے 51 #میجر #لطاسب #ستی صاحب اور حلقہ #زین ضیا عباسی صاحب کی مکمل #سپورٹ کا اعادہ کیا



پاکستان تحریک انصاف حلقہ PP-6 کے نامزد امیدوار ذین العابدین عباسی کا یوسی دیول کے تنظیمی کارکنان سے خطاب۔   عمران خان کے...
19/01/2024

پاکستان تحریک انصاف حلقہ PP-6 کے نامزد امیدوار ذین العابدین عباسی کا یوسی دیول کے تنظیمی کارکنان سے خطاب۔ عمران خان کے نامزد امیدوار NA 51 میجر (ر) لطاسب ستی اور امیدوار PP06 ذین العابدین عباسی کی الیکشن کمپین کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر حلقہ NA-51 اور PP06 میں عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچانے اور بھرپور الیکشن مہم شروع کرنے کی ہدایت دی۔

نائب صدر پاکستان تحریک انصاف تحصیل مری   راجہ سعد سراج صاحب کی ہدایات پر راجہ حسن اختر صاحب   حفیظ ستی صاحب اور چوہدری ق...
17/01/2024

نائب صدر پاکستان تحریک انصاف تحصیل مری
راجہ سعد سراج صاحب کی ہدایات پر
راجہ حسن اختر صاحب حفیظ ستی صاحب اور
چوہدری قیصر رشید صاحب نے
پاکستان تحریک انصاف کی الیکشن کمپین کا
اج نیومری راجہ سعد سراج صاحب کے آفس سے
باقاعدہ اغاز کر دیا ہے
اور انشاءاللہ یہ سلسلہ اب ہر گاؤں گاؤں گلی گلی تک بڑھائیں گے اج ایک شارٹ کال پر بہت سے لوگوں نے شرکت کی اور انشاءاللہ دو تین دن تک یو سی چارہان کی پوری تنظیم کا ایک بڑا اجلاس طلب کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار
حلقہ این اے 51
میجر لطاسب ستی صاحب اور حلقہ پی پی 06 جو بھی امیدوار پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے فائنل ہوگا اس کی کمپین بھرپور جوش و خروش سے شروع کی جائے گی اور انشاءاللہ کامیابی پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی
منجانب
ٹیم پاکستان تحریک انصاف یو سی چارہان نیو مری


اپنے وعدوں کی تکمیل کا سفرترقیاتی اقدامات کا ایک جامع جائزہ (2018-2023)NA-51 کے معزز باسیوں،اپنے حلقے کی فلاح و بہبود او...
10/01/2024

اپنے وعدوں کی تکمیل کا سفر
ترقیاتی اقدامات کا ایک جامع جائزہ (2018-2023)
NA-51
کے معزز باسیوں
،
اپنے حلقے کی فلاح و بہبود اور ترقی کے عزم میں، ہمارے منتخب نمائندے سابق ایم این اے صداقت علی عباسی اورسابق ایم پی اے ممیجر(ر) لطاسب ستی کے 2018 سے 2023 تک کیے گئے اقدامات کا تفصیلی بیان پیش کرنے پر فخر ہے۔ ہم نے آپ سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے تندہی سے کام کیا ہے، جس سے مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔
1) کوہسار یونیورسٹی کا قیام:
ضلع مری کے نوجوان تعلیم کی غرض سے راولپنڈی ہجرت کرتے تھے جس کے پیش نظر ضلع مری میں کوہسار یونیورسٹی کی تعمیر کی گئی، جو ابھرتی ہوئی صنعتوں کو پورا کرنے کے لیے نئے تعلیمی پروگرام پیش کرتی ہے۔طلباء کو سیکھنے کا بہترین ماحول فراہم کرنے کے لیے بہتر انفراسٹرکچر۔
2) ٹورازم ہائی وے کا قیام:
ٹورازم ہائی وے کی تعمیر شروع اور مکمل کی، کنیکٹیویٹی کو بہتر بنایا اور مقامی اور بین الاقوامی سیاحت کو فروغ دیا۔
3) ضلع مری کا قیام:
ضلع مری کا کامیابی سے قیام، گورننس کو مقامی کمیونٹی کے قریب لایا۔نئے ضلع کے اندر موثر عوامی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے انتظامی ڈھانچے کا نفاذ۔
4) کوٹلی ستیاں ٹورازم ہب:
کوٹلی ستیاں میں سیاحتی سہولیات کی اپ گریڈیشن کے لیے جامع منصوبہ شروع کر دیا۔نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا۔
5) ساملی ہسپتال کی اپ گریڈیشن:
صحت کی دیکھ بھال کے بین الاقوامی معیارات پر پورا اترنے کے لیے ساملی ہسپتال کوہ کو جدید اور اپ گریڈ کیا گیا۔صحت کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خصوصی طبی خدمات اور سہولیات متعارف کروائیں۔
6) لوئر ٹوپہ کوہالہ روڈ:
لوئر ٹوپا کوہالہ روڈ کو کامیابی کے ساتھ اپ گریڈ اور چوڑا کیا گیا، جس سے نقل و حمل کی کارکردگی میں اضافہ ہوا۔محفوظ سفر کے تجربے کے لیے سڑک کے حفاظتی اقدامات کا نفاذ۔
7) گیس کے منصوبے:
گھرانوں اور کاروباری اداروں کے لیے قابل اعتماد اور مستقل گیس کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے گیس کے منصوبوں کو نافذ اور مکمل کیا۔
صاف اور سستی توانائی تک رسائی فراہم کرکے مجموعی اقتصادی ترقی میں حصہ لیا۔
8) سڑکوں کی ترقی:
حلقے کے اندر رابطوں کو بہتر کرتے ہوئے سڑکوں کی ترقی کے وسیع منصوبے شروع کئے۔ہموار نقل و حمل کے لیے مجموعی انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا گیا۔
9) مری میں 2 نئے تھانوں کا قیام:
مری میں دو نئے تھانوں کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
10) دہار جاوا ڈیم:
آبی وسائل کے انتظام اور زرعی ترقی میں تعاون کرتے ہوئے، دہار جاوا ڈیم پروجیکٹ کو کامیابی کے ساتھ نافذ کیا۔
11)چٹا موڑکرکٹ گراؤنڈ:
کمیونٹی میں کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے چتاچٹا موڑکرکٹ گراؤنڈ تیار کیا۔
12) کوٹلی ستیاں واٹر سپلائی:
کوٹلی ستیاں کے رہائشیوں کے لیے پانی کی فراہمی کے قابل اعتماد نظام کو بہتر اور یقینی بنایا۔
13) پھگواڑی واٹر سکیم:
مخصوص علاقے میں پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پھگواڑی واٹر اسکیم کو نافذ کیا۔
14) بوسٹل موڑ بائی پاس روڈ:
ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے اور سڑک کے مجموعی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے بوسٹل موڑ بائی پاس روڈ کی تعمیر کی۔
15) کیسری تا کشمیری بازار بائے پاس روڈ:

جیسا کہ ہم گزشتہ پانچ سالوں کی کامیابیوں پر غور کرتے ہیں، ہم آپ کی فلاح و بہبود اور NA-51 کی مسلسل ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔ آپ کا اعتماد اور تعاون ان اقدامات کو آگے بڑھانے میں اہم رہا ہے۔

Address

Murree
47221

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Murree Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share