Nambal Murree

Nambal Murree یونین کونسل نمبل تحصیل و ضلع مری
(1)

24/08/2026
میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں اہلیان نمبل ہر سال کی طرح اس سال بھی میلاد النبی ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ...
24/08/2026

میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں اہلیان نمبل ہر سال کی طرح اس سال بھی میلاد النبی ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ کل بروز منگل تمام احباب کو دعوت دی جاتی ہے کہ چھرہ گلی تشریف لائے وہاں سے ریلی کا آغاز ہوگا۔۔

22/08/2026

محسن نمبل حاجی اکثرین صاحب المیزان سکول نمبل بہراں میں منعقد گرین نمبل شجر کاری مہم میں شرکاء اور طالب علموں سے گفتگو کرتے ہوئے ۔۔

المیزان مڈل سکول نمبل بہراں میں ’’گرین نمبل‘‘ کے نام سے شجر کاری مہم کا انعقادمری  نمبل  کے علاقے میں واقع المیزان مڈل س...
22/08/2026

المیزان مڈل سکول نمبل بہراں میں ’’گرین نمبل‘‘ کے نام سے شجر کاری مہم کا انعقاد

مری نمبل کے علاقے میں واقع المیزان مڈل سکول میں ’’گرین نمبل‘‘ کے نام سے شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، کسان ونگ کے عہدیداران، سول سوسائٹی، اساتذہ اور سکول کے بچوں نے بھرپور شرکت کی۔
شجر کاری مہم میں محسن نمبل، حاجی اکسرین عباسی، صدر یونین کونسل نمبل ضیاء اللہ عباسی، کسان ونگ ضلع مری کے صدر راجہ اسد سبھی گل، چوکی انچار چ زوہیب خالد محمود عباسی، راجہ بلال نواز، راجہ ولید، سجاد عباسی اور چودھری ثاقب گجر سمیت دیگر معززین نے شرکت کی مہمان خصوصی کی سکول آمد پر پرنسپل قمر عباسی اور سکول کے بچوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی پر گل پاشی بھی کی گئی، جس سے تقریب کا ماحول خوشگوار اور پرجوش ہوگیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ مری کی خوبصورتی اور پہچان اس کے گھنے جنگلات اور سرسبز و شاداب ماحول سے ہے۔ درخت لگانا صدقۂ جاریہ ہے، اس لیے مری کو کلین اینڈ گرین رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگلات نہ صرف ماحول کو صاف اور خوبصورت بناتے ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے محفوظ اور صحت مند مستقبل کی بھی ضمانت ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ شجر کاری کو صرف مہم تک محدود نہ رکھیں بلکہ لگائے گئے پودوں کی حفاظت اور نگہداشت کو بھی یقینی بنائیں

21/08/2026

MashaAllah keep it up. Proud of Nambal Murree .

سالانہ میلاد ریلی بسلسلہ عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم زیر اہتمام انجمن غلامان مصطفی  نمبل۔ تمام اہلیان نمبل کو ش...
21/08/2026

سالانہ میلاد ریلی بسلسلہ عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم
زیر اہتمام انجمن غلامان مصطفی نمبل۔
تمام اہلیان نمبل کو شرکت کی بھرپور دعوت دی جاتی ہے۔

Address

Nambal Village
Murree

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nambal Murree posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share