Rescue 1122 Murree

Rescue 1122 Murree Updates regarding Rescue 1122 Murree can be find here. All photographs of updated events, trainings, visits and something positive and motivational.

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مریسیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر ستارہ امتیاز کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر مری آغا ظ...
05/08/2026

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری

سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر ستارہ امتیاز کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیرِ نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اہم اجلاس، جشن آزادی کے موقع پر تمام اداروں کو جشن آزادی پلان سمیت ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت،

جشن آزادی 14 اگست، مون سون اور سیاحتی رش کے دوران ممکنہ ہنگامی صورتحال، ٹریفک کے دباؤ، لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ضلعی سطح پر کیے گئے انتظامات اور ایمرجنسی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عوام اور سیاحوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام حفاظتی اقدامات اور بین الادارہ جاتی رابطہ ہر صورت یقینی بنایا جائے،

انہوں نے ہدایت کی کہ مون سون بارشوں کے دوران شاہراہوں کی بحالی، ٹریفک کی روانی، حساس مقامات کی مسلسل نگرانی، ایمرجنسی مشینری کی دستیابی اور فیلڈ میں اداروں کی مؤثر موجودگی برقرار رکھی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مربوط رسپانس فراہم کیا جا سکے،

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ شہریوں اور سیاحوں کو سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ کے ذریعے موسمی صورتحال، ٹریفک اپ ڈیٹس اور حفاظتی ہدایات سے بروقت آگاہ رکھا جائے، جبکہ تمام کنٹرول رومز اور ایمرجنسی سروسز چوبیس گھنٹے فعال رہیں،

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو، اسسٹنٹ کمشنرز مری، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122، ڈی ایس پی ٹریفک مری، ایس ڈی او پیرا فورس، ٹی ڈی سی پی، محکمہ ہائی وے، محکمہ صحت، سول ڈیفنس، محکمہ جنگلات، واپڈا، میونسپل کمیٹی، لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی،

ڈپٹی کمشنر مری نے شہریوں اور سیاحوں سے اپیل کی کہ خراب موسمی حالات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122، پولیس 15 یا ضلعی کنٹرول روم سے رابطہ کریں.

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مریسیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب، ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) اور ڈپٹی کمشنر مری آغا ...
05/08/2026

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری

سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب، ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) اور ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی زیرِ نگرانی محکمہء واسا پنجاب اور ستھرا پنجاب کے اہلکاروں کے لیے ایک روزہ مین ہول اور محدود (بند) جگہوں میں محفوظ ریسکیو آپریشنز کی تربیت کا انعقاد کیا گیا،

تربیتی پروگرام کا مقصد مین ہولز میں کام کرنے کے دوران محفوظ طریقۂ کار کو فروغ دینا اور مین ہول سے متعلق حادثات کی روک تھام کو یقینی بنانا تھا،

تربیت کے دوران شرکاء کو محدود جگہوں میں کام کرنے کے حفاظتی اصول، زہریلی گیسوں کے ممکنہ خطرات، ذاتی حفاظتی سامان کے درست استعمال، اور ہنگامی صورتحال میں ریسکیو کے مؤثر طریقۂ کار سے آگاہ کیا گیا، عملی مشقوں کے ذریعے شرکاء کو محفوظ انداز میں اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کی تربیت بھی فراہم کی گئی،

شرکاء نے تربیتی پروگرام کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کے علم، پیشہ ورانہ مہارت اور اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، جس کے ذریعے وہ مستقبل میں اپنی ذمہ داریاں مزید محفوظ اور مؤثر انداز میں انجام دے سکیں گے.

05/08/2026

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مریپانچ اگست 2026 یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر ...
05/08/2026

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری

پانچ اگست 2026 یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر ستارہ امتیاز کی ہدایت پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ مری کی جانب سے ریلی کا انعقاد، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر کامران رشید کی زیر نگرانی ریسکیو اہلکاروں کی ریلی اور سیمینار میں شرکت،

ریلی کا آغاز مال روڈ مری کے جی پی او چوک سے ہوا، جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کی، ریلی میں اے ڈی سی جی کامران صغیر ، اسسٹنٹ کمشنر مری، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مری سمیت ضلعی محکموں کے افسران، ریسکیو اہلکاروں، سول سوسائٹی کے نمائندگان، طلبہ و طالبات، اساتذہ، میڈیا نمائندگان اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،

ریلی کا مقصد کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور ان پر جاری بھارتی ظلم و بربریت کی مذمت کرنا تھا،

بعد ازاں سنٹرل اسٹیشن مری میں ایک سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا،

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مری نے اس موقع پر کہا کہ "ریسکیو 1122 کا عملہ یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر ایمرجنسی کور پلان کے تحت اہم مقامات اور اجتماعات میں اپنے فرائض انجام دے رہا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے.

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مرییومِ استحصال کشمیر کے موقع پر ریسکیو 1122 مری ہائی الرٹ، ایمرجنسی کور پلان نافذ5 اگست...
05/08/2026

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری

یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر ریسکیو 1122 مری ہائی الرٹ، ایمرجنسی کور پلان نافذ

5 اگست 2026 کو یومِ استحصال کشمیر منانے کے پیش نظر، ضلعی انتظامیہ مری کی ہدایت پر ریسکیو 1122 مری نے ضلع بھر میں جامع ایمرجنسی کور پلان نافظ کر دیا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیشِ نظر تمام ضلعی تقریبات، ریلیوں اور عوامی اجتماعات کے دوران شہریوں کو بروقت اور معیاری ایمرجنسی سہولیات فراہم کی جائیں گی،

یومِ استحصالِ کشمیر ہر سال 5 اگست کو کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے منایا جاتا ہے، اس دن پوری قوم کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کرتی ہے اور شہداء و متاثرین کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے،

کور پلان کے مطابق اسٹاف ہمراہ ایمرجنسی ریسورسز ہائی الرٹ رہے گا، جبکہ کنٹرول روم کو بھی ہائی الرٹ رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس کو یقینی بنایا جا سکے،

ریسکیو 1122 مری کے تمام افسران و اہلکار چوبیس گھنٹے الرٹ رہیں گے اور ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطے اور ہم آہنگی کے ذریعے اپنے فرائض انجام دیں گے تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جا سکے،

ریسکیو 1122 مری نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ تقریبات کے دوران نظم و ضبط برقرار رکھیں، ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں، ایمرجنسی گاڑیوں کو راستہ دیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر 1122 پر اطلاع دیں تاکہ بروقت امدادی کارروائی ممکن بنائی جا سکے.

پنجاب ایمرجنسی سروس مریسیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر ستارہ امتیاز اور ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہ...
04/08/2026

پنجاب ایمرجنسی سروس مری

سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر ستارہ امتیاز اور ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر کامران رشید کی زیر نگرانی پانچ اگست یوم استحصال سے کے موقع ایمرجنسی کور پلان کے مطابق ریسکیو اہلکار ہمراہ ایمرجنسی ریسورسز اپنے فرائض سر انجام دیں گے،

ریسکیو اہلکاروں کو ہائ آلرٹ رہنے کے احکامات جاری،

ریسکیو 1122 کنٹرول روم 24/7 آپریشنل رہے گا، امدادی ہلپ لائن 1122 پر موصول ہونے والی ہر ایک کال پر بروقت امدادی کارروائیوں کا عمل جاری رہے گا، ضلع مری و تحصیل کوٹلی ستیاں کے کسی بھی علاقے سے موصول ہونے والی ایمرجنسی کال پر بروقت ریسکیو سروس کی فراہمی اوالین ترجیح ہے ریسکیو 1122 مری.

Weather Update
04/08/2026

Weather Update

03/08/2026
03/08/2026

Address

Laurence College Bypass Road Near Punjab House
Murree

Telephone

+92519330016

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rescue 1122 Murree posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share