District Police Murree

06/08/2026

ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا اپنے دفتر میں شہریوں کی شکایات سن رہے ہیں





*عوام الناس کے لیے اہم اطلاع*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مری رضا تنویر سپرا کی ہدایت پر ایس ڈی پی او مری محمد عرفان بٹ مورخہ 07 ا...
06/08/2026

*عوام الناس کے لیے اہم اطلاع*
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مری رضا تنویر سپرا کی ہدایت پر ایس ڈی پی او مری محمد عرفان بٹ مورخہ 07 اگست 2026ء (بروز جمعہ) کو بعد از نمازِ جمعہ مسجد حبِ رسول، انگوری میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔
نمازِ جمعہ کا وقت دوپہر 1:30 بجے مقرر ہے، لہٰذا کھلی کچہری نمازِ جمعہ کے فوراً بعد منعقد ہوگی۔
کھلی کچہری کا مقصد عوام الناس کے مسائل، شکایات اور تجاویز کو براہِ راست سننا اور ان کے فوری و مؤثر حل کے لیے ضروری اقدامات کرنا ہے۔
تمام شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ بروقت تشریف لا کر اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز پیش کریں تاکہ انہیں قانون کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔
مری پولیس — عوام کی خدمت، ہمارا فرض
*ترجمان مری پولیس*






05/08/2026
یومِ استحصالِ کشمیر | مری پولیس5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر مری پولیس کشمیری عوام کے ساتھ اپنی بھرپور یکجہتی کا...
05/08/2026

یومِ استحصالِ کشمیر | مری پولیس
5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر مری پولیس کشمیری عوام کے ساتھ اپنی بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے بنیادی انسانی حقوق اور حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں۔ پاکستان ہمیشہ کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا جائز حقِ خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
مری پولیس اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ہم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے۔
"کشمیر بنے گا پاکستان"
*ترجمان مری پولیس*





کوٹلی ستیاں پولیس کی کارروائی، مویشی چوری میں ملوث ملزم گرفتار، 45 ہزار روپے برآمدڈی پی او مری رضا تنویر سپرا کی ہدایت پ...
04/08/2026

کوٹلی ستیاں پولیس کی کارروائی، مویشی چوری میں ملوث ملزم گرفتار، 45 ہزار روپے برآمد
ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا کی ہدایت پر تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس کی کاروائی
ایس ایچ او تھانہ کوٹلی ستیاں محمد نفیس سرور اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم مقدار حسین عرف قادر ولد صداقت حسین، سکنہ بدنیاں ، تحصیل و ضلع کوٹلی ستیاں کو گرفتار کر لیا۔

ملزم مویشی چوری میں مقدمہ نمبر 116/26 اور 117/26 میں ملوث پایا گیا، جس کے قبضہ سے مالِ مسروقہ کی رقم 45 ہزار روپے برآمد کر لی گئی۔
ملزم کے خلاف تھانہ کوٹلی ستیاں میں قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ مزید تفتیش کے دوران اہم انکشافات اور مزید برآمدگی متوقع ہے۔
*ترجمان مری پولیس*






04/08/2026

*ملزمان کے چہرے بلر/چھپائے کیوں جاتے ہیں؟ — مری پولیس کی عوام کے لیے اہم وضاحت*

سوشل میڈیا پر جب پولیس کی جانب سے کسی گرفتار ملزم کی تصویر شیئر کی جاتی ہے تو اکثر اس کے چہرے کو بلر کیا جاتا ہے، جس پر بعض اوقات عوام کی جانب سے یہ سوال سامنے آتا ہے کہ ملزمان کے چہرے کیوں چھپائے جاتے ہیں؟ کیا پولیس انہیں کسی قسم کا تحفظ فراہم کر رہی ہے؟

اس حوالے سے واضح کرنا ضروری ہے کہ چہرہ بلر کرنے کا مقصد کسی ملزم کو تحفظ دینا یا عوام سے اس کی شناخت چھپانا نہیں، بلکہ قانون اور انصاف کے بنیادی اصولوں کی پاسداری کرنا ہے۔

قانون کی نظر میں کسی بھی شخص کو صرف گرفتاری یا مقدمہ درج ہونے کی بنیاد پر مجرم قرار نہیں دیا جا سکتا۔ جب پولیس کسی شخص کو گرفتار کرتی ہے تو وہ ملزم ہوتا ہے، مجرم نہیں۔ اس کے خلاف مقدمہ درج ہونا یا اس کی گرفتاری اس بات کا حتمی ثبوت نہیں کہ وہ جرم کا مرتکب ہو چکا ہے۔ اسے عدالت کے سامنے پیش کیا جاتا ہے، جہاں اسے اپنا دفاع کرنے اور اپنا مؤقف پیش کرنے کا مکمل قانونی حق حاصل ہوتا ہے۔

ممکن ہے کہ تحقیقات یا عدالتی کارروائی کے نتیجے میں عدالت اسے بری کر دے۔ ایسی صورت میں اگر گرفتاری کے وقت اس کا چہرہ نمایاں کر کے اسے عوامی سطح پر مجرم کے طور پر پیش کیا جا چکا ہو تو اس کی عزت، ساکھ اور معاشرتی زندگی کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے، حالانکہ عدالت نے اسے بے گناہ قرار دیا ہو۔

اسی لیے عدالت سے جرم ثابت ہونے اور سزا سنائے جانے تک کسی شخص کو مجرم قرار نہیں دیا جا سکتا۔ چہرہ بلر کرنے کا مقصد اسی قانونی اصول کی پاسداری ہے کہ ہر شخص اس وقت تک بے گناہ تصور کیا جاتا ہے جب تک عدالت اسے مجرم قرار نہ دے۔

جب عدالت کسی شخص کے خلاف جرم ثابت ہونے پر اسے سزا سنا دیتی ہے تو اس کے بعد وہ قانونی طور پر مجرم قرار پاتا ہے، اور اس مرحلے پر صورتحال مختلف ہوتی ہے۔

لہٰذا ملزمان کے چہرے بلر کرنے کا مقصد انہیں کسی قسم کا غیر قانونی فائدہ یا تحفظ فراہم کرنا ہرگز نہیں۔ یہ اقدام قانون، انصاف، انسانی وقار اور ملزم کے قانونی حقوق کا احترام ہے۔

*مری پولیس عوام کو یقین دلاتی ہے کہ جرائم کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، تاہم ہر کارروائی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اور قانونی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھ کر کی جائے گی۔*

*یاد رکھیں: ملزم اور مجرم میں فرق ہے۔ گرفتاری جرم ثابت نہیں کرتی، جرم عدالت میں ثابت ہوتا ہے* ۔
*ترجمان مری پولیس*





ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا کی ہدایت پر جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاریمری پولیس نے جسم ...
03/08/2026

ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا کی ہدایت پر جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری

مری پولیس نے جسم فروشی کے مکروہ دھندے اور اس کے لین دین میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک مرد اور تین خواتین سمیت 04 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا کی خصوصی ہدایت پر انچارج چوکی بازار زوہیب راشد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جسم فروشی میں ملوث ایک مرد اور تین خواتین کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 470/26، تھانہ مری، بجرم 371-A، 371-B کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان کا تعلق لاہور اور ساہیوال سے ہے، جو مری میں جسم فروشی کے مکروہ دھندے اور اس سے متعلقہ لین دین میں ملوث پائے گئے۔

مری میں جسم فروشی، منشیات اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور مری کے پُرامن ماحول کو خراب کرنے والے کسی بھی شخص کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔

مری پولیس شہریوں اور سیاحوں کے جان و مال کے تحفظ اور معاشرے کو جرائم و سماجی برائیوں سے پاک رکھنے کے لیے اپنی کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے گی ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا
*ترجمان مری پولیس*





Address

Murree

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Police Murree posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share