27/09/2026
مری میں کھلے سیوریج اور ٹوٹے ہوئے ڈرین پائپس کے خلاف کارروائیاں
* مینیجنگ ڈائریکٹر واسا مری کی ہدایات پر واسا مری کی فیلڈ ٹیمیں ضلع مری میں گھریلو و کمرشل کھلے سیوریج اور غیر مناسب نکاسیٔ آب کے خلاف باقاعدہ فیلڈ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
* فیلڈ ٹیموں کی جانب سے کھلے سیوریج، غیر محفوظ نکاسیٔ آب اور ذاتی طور پر نصب یا ٹوٹے ہوئے ڈرین پائپس کی نشاندہی کرتے ہوئے متعلقہ پراپرٹی مالکان کو نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں۔
* مری کے صاف، محفوظ اور صحت مند ماحول کے قیام کے لیے غیر صحت بخش اور غیر مناسب نکاسیٔ آب کے معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
* تمام گھریلو و کمرشل پراپرٹی مالکان سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ واسا مری کی فیلڈ ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے کھلے سیوریج، ٹوٹے ہوئے ڈرین پائپس اور دیگر نکاسیٔ آب کے مسائل کو فوری طور پر درست کروائیں۔
* ذمہ دارانہ رویہ اور بروقت تعاون ہی مری کو صاف، محفوظ اور خوبصورت رکھنے میں مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔
Maryam Nawaz Sharif Govt of Punjab PUNJAB WASA Chief Secretary Punjab PML-N Punjab