12/08/2026
راجہ زین الرحمن اور جواد شوکت عباسی مری کے بہترین سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ہونے کے ساتھ مری کی مضبوط صحافت میں بھی انکا شمار ہوتا ہے جو نہ صرف علاقے کی خوبصورتی کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ یہاں کے عوامی مسائل کو بھی اجاگر کرتے ہیں سوشل میڈیا پر آپ دونوں کے درمیان اختلافات نہ صرف آپ کا نقصان ہے بلکہ مری خطہ کا بھی بڑا نقصان ہے مری کی عوام آپ دونوں سے بے شمار امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہیں اختلافِ رائے ہر معاشرے کا حصہ ہوتا ہے لیکن اسے سوشل میڈیا کی زینت بنانے کے بجائے باہمی احترام اور مثبت انداز سے حل کرنا ہی دانشمندی ہے آپ دونوں سے مؤدبانہ گزارش ہے اپنے اختلافات ختم کر کے اتحاد و اتفاق میں مری کے مسائل کو ترجیح دیں تاکہ ضلع مری کی محرومیاں ختم ہوں سکیں اور عوام کے دلوں میں بھی آپ ایسی طرح اجاگر رہیں شکریہ🏔️