Pakistan People's Party Musakhail

Pakistan People's Party Musakhail Official Page of Pakistan Peoples Party Musakhel, Balochistan.

 #کویٹہپاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند خان جوگیزئی، ضلعی سیکرٹری جنرل لورالائی و یونین کونسل چیئرمین سرد...
29/10/2025

#کویٹہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند خان جوگیزئی، ضلعی سیکرٹری جنرل لورالائی و یونین کونسل چیئرمین سردار زادہ شیر دل جوگیزئی اور سپورٹس اینڈ کلچر ونگ کے صوبائی صدر شہزادہ خان کاکڑ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی، جس میں صوبے کی موجودہ سیاسی و علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

19/10/2025

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، صدر موسی خیل و خان آف موسی خیل خان ظاہر خان موسی خیل اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر پرویز رشید ملاقات کے بعد خوشگوار انداز میں بات چیت کررہے ہیں۔

👑🇱🇾

04/08/2025
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند خان جوگیزئی کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر...
30/07/2025

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند خان جوگیزئی کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد سے ملاقات۔

اس موقع پر سردار سربلند خان جوگیزئی نے انہیں سینیٹر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہاکہ سینیٹر روبینہ خالد کی بطور چیئرپرسن بی آئی ایس پی خواتین کی فلاح و بہبود اور پسماندہ طبقات کی نمائندگی کے لیے ایک مثبت پیش رفت جاری رکھی ہوئی ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ روبینہ خالد اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید مؤثر اور شفاف انداز میں آگے بڑھائیں گی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، فلاحی منصوبوں اور ادارے کی کارکردگی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

25/07/2025
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی مرکزی رہنما سردار سربلند خان جوگیزئی کی پی پی پی بلوچستان کے نومنتخب صوبائی صدر سینیٹر سردار ...
15/07/2025

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی مرکزی رہنما سردار سربلند خان جوگیزئی کی پی پی پی بلوچستان کے نومنتخب صوبائی صدر سینیٹر سردار عمر خان گورگیج اور صوبائی جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکڑ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند خان جوگیزئی نے پی پی پی رہنماوں ربانی خان خلجی، ملک ذیشان حسین، شہزادہ خان کاکڑ، میر خالد خان جمالی، مولانا جمال خان کاکڑ، ضلع لورالائی کے جنرل سیکرٹری شیردل خان جوگیزئی، رمیل خان غلزئی، فیضان احمد خان و دیگر کے ہمراہ پھولوں کا گلدستہ پیش کیا

اس موقع پر رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب صوبائی قیادت بلوچستان میں پارٹی کو مزید منظم، فعال اور مضبوط بنائے گی

سردار سربلند خان جوگیزئی کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدر آصف علی زرداری اور ادی فریال تالپور نے ہمیشہ بلوچستان کو خصوصی اہمیت دی، تجربہ کار قیادت کو آگے لا کر دانشمندانہ فیصلہ کیا

انہوں نے کہا کہ نئی صوبائی قیادت پارٹی کارکنان کو متحد کرے گی، عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور آواز بلند کرے گی اور پارٹی کے پیغام کو ہر شہر، قصبے اور گاوں تک پہنچائے گی

صوبائی صدر سردار عمر خان گورگیج اور جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکڑ نے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پارٹی کارکنان کے تعاون سے پیپلز پارٹی بلوچستان میں مزید کامیابیاں سمیٹے گی

سردار سربلند خان جوگیزئی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کو مضبوط اور فعال بنانے کے لیے سینئر رہنماؤں اور نوجوان کارکنوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کیا جائے گا

پارٹی رہنماوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند خان جوگیزئی نے پی پی پی کے سینئر رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سردار ...
03/07/2025

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند خان جوگیزئی نے پی پی پی کے سینئر رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سردار سہیل انور سیال سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔
اس موقع پر ملکی سیاسی اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پیپلز پارٹی کے رہنما ملک ذیشان حسین بھی موجود تھے

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند خان جوگیزئی نے ملاقات ...
23/06/2025

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند خان جوگیزئی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو عالمی سطح پر پاکستان کا مؤثر سفارتی مقدمہ پیش کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔

سردار سربلند جوگیزئی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے اہم فورمز پر پاکستان کا مؤقف جرأت اور بصیرت سے پیش کیا، جو قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قائدانہ صلاحیتوں اور نوجوان قیادت نے عالمی برادری میں پاکستان کا مثبت اور باوقار امیج ابھارا ہے۔

ملاقات کے دوران پارٹی امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سردار سربلند جوگیزئی نے پارٹی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان چیئرمین کی قیادت میں متحد ہیں اور پارٹی کے منشور پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہیں۔

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد خان سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند خان جوگیزئی کی وفد...
25/05/2025

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد خان سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند خان جوگیزئی کی وفد کے ہمراہ ملاقات

• اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند خان جوگیزئی نے بلوچستان کے پارٹی رہنماؤں کے وفد کے ہمراہ چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) روبینہ خالد خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

• ملاقات میں بلوچستان میں خواتین کو درپیش سماجی و معاشی مسائل، خواتین کے لیے ٹیکنیکل سینٹرز کے قیام، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور انہیں بااختیار بنانے سے متعلق مختلف تجاویز اور امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

• اس موقع پر چیئرپرسن روبینہ خالد نے خواتین کی فلاح و بہبود اور خود مختاری کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت جاری اقدامات پر روشنی ڈالی اور بلوچستان میں ان منصوبوں کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

• وفد میں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما حاجی ربانی خان خلجی، ملک ذیشان حسین، میر خالد خان جمالی، جواد احمد خان، سراج عزیز اور عرفان چشتی شامل تھے۔

• ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، اور دونوں جانب سے خواتین کی ترقی اور فلاح کے لیے مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا گیا

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند خان جوگیزئی کی وفد کے ہمراہ ملاقات...
23/05/2025

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند خان جوگیزئی کی وفد کے ہمراہ ملاقات

• پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند خان جوگیزئی نے بلوچستان کے پارٹی رہنماؤں کے ایک وفد کے ہمراہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

• ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، بلوچستان میں پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

• گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حال ہی میں خضدار میں اسکول کے بچوں پر ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

• وفد میں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر رہنما حاجی ربانی خان خلجی، ملک ذیشان حسین، میر خالد خان جمالی اور جواد احمد خان شامل تھے۔

• گورنر خیبر پختونخوا نے وفد کو خوش آمدید کہا اور پارٹی کو صوبے میں مزید مضبوط و فعال بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی

11/05/2025

(پریس ریلیز)

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و صدر موسی خیل خان ظاہر خان موسی خیل کا ہندوستان کشیدگی اور جنگ بندی کے حوالے سے بیان

مجھے پاکستان کی مسلح افواج، پاک بحریہ اور فضائیہ پر ہمیشہ سے یقین رہا ہے۔ خان ظاہر خان موسی خیل

پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ خان ظاہر خان موسی خیل

پاکستان کے افواج نے بھارت کی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی ہیں۔ خان ظاہر خان موسی خیل

آج پاکستانی قوم کا عزم بےمثال ہے۔ خان ظاہر خان موسی خیل

یہی عزم ہمارے آباؤ اجداد کے دو قومی نظریہ کو تقویت بخشتا ہے۔ خان ظاہر خان موسی خیل

بحیثیت اسلامی ریاست اور اللہ پر ہمارے ایمان نے ہمیں اپنے حجم سے پانچ گنا زیادہ ملک کے خلاف کھڑے ہونے کی طاقت اور ہمت عطا کی۔ خان ظاہر خان موسی خیل

میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور تمام افواج کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جن کی بہادری اور انتھک محنت نے اس جنگ میں ہمیں فتح سے ہمکنار کیا۔ خان ظاہر خان موسی خیل

قوم کو خوشی منانی چاہیے اور شہادت پانے والوں کے لیے دعا بھی کرنی چاہیے۔ خان ظاہر خان موسی خیل

جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام تنازعہ جموں و کشمیر کے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل اور دیگر مرکزی مسائل بالخصوص سندھ طاس معاہدہ کے حل میں ہے۔خان ظاہر خان موسی خیل

میں ان تمام دوست ممالک بشمول چین، امریکہ، ترکیہ، سعودی عرب اور ایران کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو اس مُشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے۔ خان ظاہر خان موسی خیل

پاکستان اشتعال انگیزی نہیں چاہتا، امن کا خواہاں ہے۔ خان ظاہر خان موسی خیل

ہم اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ خان ظاہر خان موسی خیل

Address

Musakhel

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan People's Party Musakhail posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share