08/03/2024
مظفر آباد ۔
مدینہ مارکیٹ میں اس گاڑی کہ حوالہ سے جو غیر ضروری اور بلا جواز و بغیر تحقیق کہ زھریلہ پروپگنڈہ کیا جا رہا ہے اس حوالہ سے کچھ حقایق ۔
محترمہ تقدیس گیللانی کو ایک مخصوص طبقہ سوشل میڈیا پر مخصوص مقاصد کہ تحت اس تصویر کو وائرل کر رہا ہے ۔
جب کہ محترمہ ایک انتہائی ذمہ دار خاتون وزیر ہیں جو ہر جگہ پر حکومت کی نیک نامی کا باعث بن رہی ہیں ۔
محترمہ تقدیس گیللانی اور محترمہ نثاراں عباسی واحد ایکٹو خاتون وزرا ہیں جو شہر کہ اندر حکومت کی نمايندگی کرتی ہیں ۔
آج جس وزیر حکومت تقدیس گیللانی کی گاڑی کی تصویر وائرل کی گئی وہ 8 مارچ انٹر نیشنل وومن ڈے کہ موقع پر مون کریشنز کی جانب سے شہر کی ان 30 خواتین کو سرٹیفکیٹس دینے کی تقریب میں گئی تھیں جو خواتین اس سوسائٹی کا اصل چہرہ ہیں اور اپنی مدد آپ کہ خود کو اپنے آپ کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا اور زمانے کی ٹھوکروں سے بچی ہیں ۔
ان خواتین نے اپنی success stories سنا کر لوگوں کو حیران کر دیا ۔
ان خواتین میں بائیک چلانے والی بچیاں ، بیوٹی پالر ، لیڈیز ڈرائیونگ سکولز ، کیٹرنگ ، بک ڈپو ، اور فروزن ایٹمز کا کام اور میڈیکل کہ شعبہ میں بزنس اور کچھ خواتین نے کامیاب بزنس کر کہ سب کو حیران کر دیا ۔
محترمہ تقدیس گیللانی خواتین کہ اس پروگرام میں شرکت کرنی والی واحد وزیر ہیں جن کی اس پروگرام میں شرکت سے خواتین اور شہریوں نے حکومت کی 8 مارچ کہ موقع پر اس کاوش کو سراہا ۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ورکنگ وومنز کہ حوالہ سے یہ ایک تاریخی پروگرام تھا ۔
محترمہ تقدیس گیللانی صرف 40 منٹ پروگرام میں رہی ہیں اور متعدد دیگر پراوگر مات میں مدعو تھیں مگر اس اہم نوعیت کہ پروگرام میں انہوں نے شرکت کر کہ خواتین کو آسان شرایط پر قرضہ دینے کی یقین دہانی کروائی ۔
محترمہ تقدیس گیللانی گھٹنوں میں تکلیف کہ باعث مین روڈ سے پروگرام تک پہنچ نہیں سکتی تھیں اور گاڑی کہ انٹر ہوتے ہی شرپسند عناصر نے تصویر بنا کر وائرل کر دی
دریں اثنا صدر سول سوسائٹی راجہ آفتاب صدیق نے کہا کہ محترمہ تقدیس گیللانی جس پروگرام میں شرکت کہ لئے آئی ہیں ہم انکا بے حد شکریہ ادا کرتے ہیں احباب کو چاہیے تھا کہ اس سلسلہ میں ایک بار كنفرم کر لیتے تو زیادہ مناسب ہوتا ۔
سول سوسائٹی کہ سینئر ممبر شیخ سہیل صدیق ، زاہد بشیر ، محمود مسعودی ، واجد خان اور دیگر نے اس غیر ضروری اقدام پر افسوس کرتے ہوۓ کہا کہ بدقسمتی سے یہاں کام کا رجحان ہی نہیں ہے اور کام کرنے والوں کہ راستے میں روڑے اٹکانا ہمارا معمول بن گیا ہے اور آج کی اس غیر ضروری حرکت پر شدید مذمت کرتے ہیں اور محترمہ تقدیس گیللانی کا نہ صرف شکریہ ادا کرتے ہیں بلکہ وزیر آ عظم آزاد کشمیر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسی ایکٹو خاتون وزیر کو مزید بااختیار بنایا جائے تاکہ لوگوں کہ کام ہو سکیں ۔