Azad Jammu & Kashmir Food Authority

Azad Jammu & Kashmir Food Authority Established in 2017, AJK Food Authority is a food business regulating authority working in all districts of Azad Kashmir.

AKFA is working to ensure Food safety and Hygiene throughout the State by regulating the business and eradicating adulteration.

13/09/2026
MUZAFFARABAD: The Food Authority Muzaffarabad conducted an early-morning checking operation at Zero Point to monitor Mil...
13/09/2026

MUZAFFARABAD: The Food Authority Muzaffarabad conducted an early-morning checking operation at Zero Point to monitor Milk Quality through the Mobile Food Testing Laboratory (MFTL).

A total of 34 milk samples were tested, of which 10 were found substandard due to excessive water adulteration. Further action was initiated against violators under the relevant food safety laws.

مظفرآباد: فوڈ اتھارٹی کی ناکہ بندی، غیر رجسٹرڈ اور بغیر لیبارٹری رپورٹ اسنیکس و پاپڑ کی بڑی کھیپ ضبطمظفرآباد: آزاد جموں ...
28/08/2026

مظفرآباد: فوڈ اتھارٹی کی ناکہ بندی، غیر رجسٹرڈ اور بغیر لیبارٹری رپورٹ اسنیکس و پاپڑ کی بڑی کھیپ ضبط

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے ناکہ بندی کے دوران ایک ٹرک سے غیر رجسٹرڈ اور بغیر لیبارٹری تجزیاتی رپورٹ اسنیکس اور پاپڑ کی بڑی کھیپ ضبط کر لی۔

عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد کی نگرانی میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کارروائی کی۔ مذکورہ مصنوعات ضروری رجسٹریشن اور لیبارٹری تجزیاتی رپورٹ کے بغیر ضلع میں لائی جا رہی تھیں، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سامان قبضے میں لے لیا گیا۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق کوالٹی کلیئرنس اور لازمی رجسٹریشن کے بغیر کسی بھی فوڈ بزنس کو چلانا غیر قانونی ہے۔ تمام فوڈ بزنس آپریٹرز پر لازم ہے کہ وہ متعلقہ قوانین اور قواعد و ضوابط کے تحت اپنی مصنوعات کی کوالٹی کلیئرنس اور لازمی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔

کارروائی میں اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسرز قاضی شفیق الرحمٰن، قدیر شاہ اور محب علی نے حصہ لیا۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ عوامی صحت کے تحفظ کے لیے غیر معیاری، غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی خوراکی مصنوعات کی ترسیل اور فروخت کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

03/06/2026

مظفرآباد ( پی آئی ڈی ) 3 جون 2026
ترجمان محکمہ خوراک کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق محکمہ خوراک میں دستیاب گریڈ 09 تا 15 کی خالی آسامیوں پر عارضی ایڈھاک بھرتی کیلئے مختلف اخبارات میں اشتہار شائع کرواتے ہوئے درخواستیں طلب کی گئیں تھیں اور بالترتیب مورخہ 04 جون 2026 کومظفر آباد اور 05 جون 2026 ء کو راولپنڈی میں بغرض انٹرو یو طلب کیا گیا تھا۔ ناگزیر انتظامی وجوہات پر مقررہ تاریخ هاء پر ہونے والا انٹرویو ملتوی کئے جاتے ہیں ۔ انٹرویو کیلئے آئیندہ تاریخ بذریعہ اخبارات و سوشل میڈیا امیدواران کو مطلع کیا جائے گا۔

*بچوں کی صحت کے تحفظ کیلئے فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کا تعلیمی اداروں میں واٹر فلٹریشن سسٹمز کا معائنہ، غیر فعال پلانٹس پر نو...
03/06/2026

*بچوں کی صحت کے تحفظ کیلئے فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کا تعلیمی اداروں میں واٹر فلٹریشن سسٹمز کا معائنہ، غیر فعال پلانٹس پر نوٹسز جاری۔*

مظفرآباد:
بچے کسی بھی قوم کا سب سے قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہوتے ہیں۔ ان کی بہتر صحت، محفوظ ماحول اور معیاری سہولیات کی فراہمی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ صاف اور محفوظ پینے کا پانی بچوں کی جسمانی و ذہنی نشوونما کے لیے بنیادی ضرورت ہے، جبکہ آلودہ پانی مختلف بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔ اسی مقصد کے تحت فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات کو صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے خصوصی معائنہ مہم کا آغاز کیا ہے۔

فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی ٹیم نے شہر کے مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کا دورہ کرتے ہوئے واٹر فلٹریشن پلانٹس، واٹر کولرز اور پانی ذخیرہ کرنے کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ معائنے کے دوران متعدد تعلیمی اداروں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس غیر فعال پائے گئے جبکہ بعض اداروں میں فلٹریشن سسٹم سرے سے موجود ہی نہیں تھا۔

فوڈ اتھارٹی ٹیم نے پانی کی فراہمی کے نظام، فلٹریشن سسٹمز کی فعالیت، صفائی و ستھرائی کے انتظامات اور واٹر کنٹینرز کی حالت کا جائزہ لیتے ہوئے طلبہ کی صحت کے تحفظ سے متعلق جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کا بھی تفصیلی مشاہدہ کیا۔

معائنے کے دوران غیر فعال فلٹریشن پلانٹس اور مطلوبہ انتظامات کی عدم موجودگی پر متعلقہ اداروں کے ذمہ داران کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر فلٹریشن سسٹمز کو فعال بنانے اور طلبہ کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ فوڈ اتھارٹی حکام نے واضح کیا کہ تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم بچوں کو محفوظ اور معیاری پینے کے پانی کی فراہمی ادارہ جاتی ذمہ داری ہے۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق تعلیمی اداروں میں بچوں کی صحت و فلاح کے پیش نظر پیور فوڈ ریگولیشنز کے مطابق صاف پانی اور محفوظ خوراک کی فراہمی ناگزیر ہے۔ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بروقت مرمت، فلٹرز کی تبدیلی، باقاعدہ صفائی اور دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے تاکہ پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد ابرار احمد میر نے مزید کہا کہ مقررہ مدت کے بعد دوبارہ معائنہ کیا جائے گا انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بچوں کو صاف، محفوظ اور معیاری پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے فوڈ اتھارٹی اپنی نگرانی اور اصلاحی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

*فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کا غیر رجسٹرڈ اور بدوں لیبارٹری رپورٹس اشیائے خوردونوش کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ، برارکوٹ انٹری پوائن...
21/05/2026

*فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کا غیر رجسٹرڈ اور بدوں لیبارٹری رپورٹس اشیائے خوردونوش کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ، برارکوٹ انٹری پوائنٹ پر دوران ناکہ شہد اور ایپل سائڈر ونیگر کی بھاری کھیپ ضبط*

مظفرآباد
عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے پولیس چوکی برارکوٹ کے ہمراہ برارکوٹ ناکہ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ شہد (Honey) اور ایپل سائڈر ونیگر (Apple Cider Vinegar) کی بھاری کھیپ ضبط کر لی۔تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ناکہ بندی کے دوران مختلف گاڑیوں کی چیکنگ کی، جہاں “Naran Foods” کے نام سے فروخت ہونے والی ہنی اور ایپل سائڈر ونیگر کی بڑی مقدار برآمد ہوئی۔ کارروائی اس وقت عمل میں لائی گئی جب متعلقہ کمپنی اپنی مصنوعات سے متعلق قانونی رجسٹریشن، کوالٹی رپورٹس، لیبارٹری تجزیہ اور معیار سے متعلق مطلوبہ دستاویزات پیش نہ کر سکی۔
فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق ضبط شدہ اشیا کے سیمپلز حاصل کر کے تفصیلی لیبارٹری تجزیہ کیلئے ارسال کیے جا رہے ہیں تاکہ “فارسٹ ہنی” کے دعوؤں کی سائنسی بنیادوں پر جانچ کی جا سکے اور یہ معلوم ہو سکے کہ آیا مصنوعات مقررہ فوڈ سیفٹی معیار پر پورا اترتی ہیں یا نہیں۔
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر/فوڈ سیفٹی آفیسر مظفرآباد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو محفوظ، خالص اور معیاری اشیائے خورونوش کی فراہمی فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے، جبکہ غیر رجسٹرڈ، بغیر تصدیق شدہ اور مشکوک خوراک کسی صورت مارکیٹ میں فروخت نہیں ہونے دی جائے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کے ساتھ رجسٹرڈ نہ ہونے والی اور مطلوبہ لیبارٹری رپورٹس کے بغیر فروخت کی جانے والی تمام اشیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت تادیبی اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔
شہری کسی بھی مشکوک، ناقص یا غیر معیاری خوراک سے متعلق شکایت فوری طور پر فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن 1280 پر درج کروائیں تاکہ بروقت کارروائی یقینی بنائی جا سکے

مورخہ #21 مئی 2026تحصیل میرپور حدود ڈپو جاتلاں :-ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر میرپور عدنان علی نقوی کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی...
21/05/2026

مورخہ #21 مئی 2026
تحصیل میرپور حدود ڈپو جاتلاں :-
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر میرپور عدنان علی نقوی کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی افیسر مدثر رحمان نے ہمراہ معاون سٹاف جاتلاں انٹری پوائنٹ اور جاتلاں بازار میں کریانہ سٹورز ، سویٹس اینڈ بیکرز اور بازار میں اشیاء خوردونوش لانے والی گاڑیوں کی پڑتال عمل میں لائی ۔
ایکسپائر آئٹمز اورناقص صفائی پر فوڈ آپریٹرز کو موقع پر 19000جرمانے کیے گئے۔ اور تمام فوڈ آپریٹرز کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ صرف رجسٹرڈ کمپنی کی اشیاء کی فروخت کو یقینی بنائیں۔کیونکہ عوام الناس کی صحت فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

میرپور مورخہ 20 مئی 2026ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سید عدنان علی نقوی کی زیر نگرانی فوڈ انسپکٹرز شہریار خان اور مدثر الرحمن نےمن...
20/05/2026

میرپور
مورخہ 20 مئی 2026
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سید عدنان علی نقوی کی زیر نگرانی فوڈ انسپکٹرز شہریار خان اور مدثر الرحمن نے
منگلا انٹری پوائنٹ پر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ناکہ بندی کرتے ہوئے اشیاء خوردونوش لانے والی گاڑیوں کی پڑتال عمل میں لائ۔ اس موقع پر بیکریز آئٹم، گھی یا آئل، دودھ، پانی، کولڈ ڈرنکس، جوسز اور فروزن فوڈ کی پڑتال کی گئی
دوران پڑتال بدوں رجسٹریشن کمپنیوں کو مجموعی طور پر 40000 روپے کے بھاری جرمانے عائد کیے گئے
فوڈ اتھارٹی کا مقصد عوام الناس کو ملاوٹ سے پاک اور معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے تاکہ مارکیٹ میں صرف محفوظ اور معیاری خوراک کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Address

Secretariat
Muzaffarabad
13100

Opening Hours

Monday 08:30 - 15:30
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+92519290626

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azad Jammu & Kashmir Food Authority posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share